میری امی کہتی ہیں۔۔۔

عینی شاہ

محفلین
کیونکہ میری امی اکثر ہی ایسی قابلِ ذکر باتیں کہتی رہتی ہیں سو میں نے سوچا دوست احباب سے شئیر کرنے کے لیئے ایک الگ لڑی بنا ہی لینی چاہیے :)
اب ذرا آج کی تازہ اور گرما گرم بات ہو جائے۔
امی بیٹھی ہیں رضائی میں اور دھڑا دھڑ نیوز دیکھے جا رہی ہیں۔
سعودی وزیرِ داخلہ کی آمد کے متعلق خبر پر انہوں نے مجھے مفت مشورے سے نوازا
"احمد سے کہو کوئی سندیسہ بھیجنا ہے تو بھیج دے اسِ کے ہاتھ"
خیر کچھ دیر بعد جب میں سرمہ لگا رہی تھی اور ساتھ ساتھ اس پر تبصرہ کر رہی تھی تو کہنے لگیں
"احمد سے کہو اس (وزیر) کے ہاتھ اچھا سا سرمہ بھیج دے، ویسے بھی آتے ہوئے جہاز خالی ہی ہو گا تو اسے کہو اگر کمبل وغیرہ یا کچھ اور تحفے بھیجنے ہیں تو بھیج دے"
اور ایسی سنجیدہ ہیں اس سارے معاملے میں گویا سعودی وزیرِ داخلہ ہمارے گھر ہی ڈنر کریں گے۔۔۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
کیونکہ میری امی اکثر ہی ایسی قابلِ ذکر باتیں کہتی رہتی ہیں سو میں نے سوچا دوست احباب سے شئیر کرنے کے لیئے ایک الگ لڑی بنا ہی لینی چاہیے :)
اب ذرا آج کی تازہ اور گرما گرم بات ہو جائے۔
امی بیٹھی ہیں رضائی میں اور دھڑا دھڑ نیوز دیکھے جا رہی ہیں۔
سعودی وزیرِ داخلہ کی آمد کے متعلق خبر پر انہوں نے مجھے مفت مشورے سے نوازا
"احمد سے کہو کوئی سندیسہ بھیجنا ہے تو بھیج دے اسِ کے ہاتھ"
خیر کچھ دیر بعد جب میں سرمہ لگا رہی تھی اور ساتھ ساتھ اس پر تبصرہ کر رہی تھی تو کہنے لگیں
"احمد سے کہو اس (وزیر) کے ہاتھ اچھا سا سرمہ بھیج دے، ویسے بھی آتے ہوئے جہاز خالی ہی ہو گا تو اسے کہو اگر کمبل وغیرہ یا کچھ اور تحفے بھیجنے ہیں تو بھیج دے"
اور ایسی سنجیدہ ہیں اس سارے معاملے میں گویا سعودی وزیرِ داخلہ ہمارے گھر ہی ڈنر کریں گے۔۔۔

ہاہاہا، کیا بات ہے جی۔ کچھ تو فائدہ ہو اِس دورے کا ہمیں بھی :)
 
x boy

محفلین
شمشاد بھائی تو خو د پاکستانی اشیا کی درامدت کے در پہ ہیں کبھی توت سیاہ کی فرمائش فرماتے ہیں اور کبھی چلغوزوں کی۔ جیہ نے تو وعدہ بھی کیا ہے کہ جب چلغوزے 300 روپے کلو ہونگے تو وہ خرید کر انہیں روانہ کر دے گی
کورئیر چارجز فی کلو پاکستان سے سعودیہ 1200 روپے ہے 300 جمع 1200 ہوگئے پندرہ سو، سعودی ریال ہوگئے تقریبا 60 اتنے میں تو سعودیہ سے لے لیں تو اچھا ہے۔ چلگوزے لبنان کے سب سے مہنگے ہوتے ہیں غالبا عربی میں "صنوبر" کہتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
لڑکوں کی امی اور لڑکی کی امی میں فرق ہوتا ہے۔
لڑکے کی امی کہتی ہے، میرا چاند، میرا لاڈلا
لڑکی کی امی کہتی ہے "کڑئیے کجھ سکھ لے، نئیں تے سورے کھر جا کے میری بستی کرا دئیں گی"
 
ماہی احمد

لائبریرین
لڑکوں کی امی اور لڑکی کی امی میں فرق ہوتا ہے۔
لڑکے کی امی کہتی ہے، میرا چاند، میرا لاڈلا
لڑکی کی امی کہتی ہے "کڑئیے کجھ سکھ لے، نئیں تے سورے کھر جا کے میری بستی کرا دئیں گی"
جی نہیں جی!
ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی نہیں جی!
ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔۔۔
جی ہاں بالکل ایسا ہی ہوتا ہے۔

میں نے ایک لڑی شروع کی تھی "پاپا کی پیاری، ماما کا راج دلارا"

اگر آپ پاپا کی بات کرتیں تو میں مان بھی لیتا کہ پاپا کو معلوم ہوتا ہے یہ کچھ دنوں کی مہمان ہے پھر اپنے اصلی گھر چلی جائے گی۔ اس لیے پاپا اپنی بیٹیوں کے حتیٰ الامکان لاڈ اٹھاتے ہیں۔ اور پاپا جو ہوتے ہیں وہ لتر لے کر بیٹوں کے پیچھے ہوتے ہیں کہ پڑھ لکھ لے، نہیں تو ساری عمر دھکے کھائے گا۔
 
عمر سیف

محفلین
کیا شیخ چلی؟؟؟
planning کرنے سے ہی کچھ ہو سکتا ہے نا یہ کیا کہ منہ اُٹھا کہ کام شروع کر دو پتہ کچھ ہو نا!!!
جی ۔۔ میرے کام کا ایک حصہ پلانگ بھی ہے ۔۔۔ پلانگ نہیں تو کچھ نہیں ۔۔ پر جو آپ نے بیان کیا وہ شیخ چلی کی پلانگ تھی ۔۔
 
ملائکہ

محفلین
میں امی مجھے جو جو کچھ کہتی ہیں وہ میں نے یہاں بالکل بھی بتانا نہیں ہے ورنہ آپ لوگوں نے بڑا مذاق اڑانا ہے میرا:p
 
Top