میری اردو محفل

ناز پری

محفلین
کوئی مجھے یاد نہیں کرتا، کوئی مجھے مس نہیں کرتا، میں ویسے ہی "میری اردو محفل' میری اردو محفل" کرتی رہتی ہوں۔ آپ کو تو یاد بھی نہیں ہو گا کہ کوئی ناز پری بھی تھی ۔نا کسی نے پوچھا میرے بارے میں اور نا ہی کوئی خیر خبر اور میں پھر میری اردو محفل کی رٹ لگائے رکھتی ہوں۔ میری مصروفیات پہلے سے زیادہ ہو گی ہیں۔ اب تو نورسحر کو بھی وقت دینا پڑتا ہے ، گھر کے کام بھی کرنے پڑتے ہیں اور اسکول کو بھی وقت دینا پڑتا ہے۔ اس لیے اردو محفل کو وقت نہیں دے سکتی۔ ویسے تو مکمل نہیں تو کافی حد تک اردو محفل سے باخبر رہتی ہوں۔ بنت شبیر بھی آج کل اردو محفل پر کچھ نا کچھ وقت دیتی ہے تو اس سے بھی خیر خبر ملتی رہتی ہیں اور یہ محترم بھی آتے جاتے رہتے ہیں۔ کوئی خوشی کی خبر ہو یا دکھ کی سب کچھ پتہ چلتا رہتا ہے۔ بظاہر تو میں اردو محفل سے دور ہوں لیکن اصل میں اردو محفل میں موجود ہوں۔ میں خود تو اردو محفل کو زیادہ وقت نہیں دے سکتی لیکن امید کرتی ہوں کہ نور سحر کو ضرور اردو محفل میں داخل کرواؤں گی۔ میں اردو محفل کی خیر خبر رکھتی ہوں تو میری بھی کوئی خیر خبر رکھا کرے نا۔ انشاءاللہ چکر لگایا کروں گی
 
نایاب

لائبریرین
خوش آمدید محترم بہنا
اللہ تعالی آپ اور آپ کے گلشن کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
آپ کا گلہ بالکل درست ہے ۔ اور ہمارے پاس " بہانہ " کوئی نہیں ۔
سو " معذرت " بصورت " دعا " قبول کر لیں ۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اورمجھےتو آپ کے بارے میں پتا ہی نہیں تھا بہنا ورنہ میں تو ضرور یاد کرتی
جب سے میں یہاں آئی ہوں آپ کو آج پہلی بار دیکھ رہی ہوں
لیکن اب آج آپ سے تعارف ہوگیا تو انشاءاللہ یاد رکھوں گی اردو محفل میں:happy:
 
جزاک اللہ دعاؤں کی ضرورت تو مجھے رہتی ہے۔ اور آپ جیسے مخلص انسانوں کی دعائیں تو بہت کم کی ہوتی ہیں ایک بار پھر جزاک اللہ
 
ناز پری

محفلین
اورمجھےتو آپ کے بارے میں پتا ہی نہیں تھا بہنا ورنہ میں تو ضرور یاد کرتی
جب سے میں یہاں آئی ہوں آپ کو آج پہلی بار دیکھ رہی ہوں
لیکن اب آج آپ سے تعارف ہوگیا تو انشاءاللہ یاد رکھوں گی اردو محفل میں:happy:
یوں تو میں آپ سے پُرنی رکن ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت کم آئن لائن آتی ہوں۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ جناب لیپ ٹاپ پر آن لائن رہتے ہیں اور دوسری وجہ میں کچھ مصروف بھی ہوں۔ اور تیسری وجہ مجھے ٹائپ کرنا بھی نہیں آتا بہت دیر لگتی ہے لکھنے میں۔ انشاءاللہ میں بھی آپ کو یاد رکھوں گی وہ والا یاد نہیں جو بچپن میں کہتے تھے بچوں یاد رکھنا:p ۔ اچھے والا یاد
 
شمشاد

لائبریرین
کون کہتا ہے کہ تمہیں کوئی یاد نہیں کرتا۔

ابھی کل ہی میں نے بنت شبیر کے ایک دھاگے میں تمہارا ذکر خیر کیا ہے۔ یقین نہ آئے تو خرم سے پوچھ لینا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یوں تو میں آپ سے پُرنی رکن ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت کم آئن لائن آتی ہوں۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ جناب لیپ ٹاپ پر آن لائن رہتے ہیں اور دوسری وجہ میں کچھ مصروف بھی ہوں۔ اور تیسری وجہ مجھے ٹائپ کرنا بھی نہیں آتا بہت دیر لگتی ہے لکھنے میں۔ انشاءاللہ میں بھی آپ کو یاد رکھوں گی وہ والا یاد نہیں جو بچپن میں کہتے تھے بچوں یاد رکھنا:p ۔ اچھے والا یاد
یہ مجھ پر الزام ہے میں صرف فارغ وقت میں ہی آن لائن رہتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے تمہاری ہی نہیں کسی کی پروفائل میں نہیں لکھتا۔
اور ویسے بھی مجھے شیبہ (عربی والا) سے ڈر لگتا ہے، ایسے ہی گلے پڑ گئی تو کیا ہو گا؟
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یوں تو میں آپ سے پُرنی رکن ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت کم آئن لائن آتی ہوں۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ جناب لیپ ٹاپ پر آن لائن رہتے ہیں اور دوسری وجہ میں کچھ مصروف بھی ہوں۔ اور تیسری وجہ مجھے ٹائپ کرنا بھی نہیں آتا بہت دیر لگتی ہے لکھنے میں۔ انشاءاللہ میں بھی آپ کو یاد رکھوں گی وہ والا یاد نہیں جو بچپن میں کہتے تھے بچوں یاد رکھنا:p ۔ اچھے والا یاد
جی بالکل مجھے آئے ہوئے بہت عرصہ نہیں ہوا یہاں
میں بھی اچھے والا یاد رکھوں گی :happy:
 
شمشاد نے گواہی دے دی کہ انہوں نے آپ کا ذکر خیر کیا تھا اور آج تو کئی لوگوں نے آپ کو یقین دلا دیا کہ آپ کو یاد رکھا جائے گا اور بھلایا نہ جائے گا ویسے بھی محفل کی روایت ہے کہ یہ اپنے چاہنے والوں کو یاد رکھتی ہے بھلاتی نہیں۔
 
ناز پری

محفلین
میں نے تمہاری ہی نہیں کسی کی پروفائل میں نہیں لکھتا۔
اور ویسے بھی مجھے شیبہ (عربی والا) سے ڈر لگتا ہے، ایسے ہی گلے پڑ گئی تو کیا ہو گا؟
یعنی آپ ڈرتے ہیں اس سے۔:p اور یہ جو آپ نے عربی والا شیبہ لکھا ہے نا وہ آپ کو پھر بھی نہیں چھوڑے گی
 
ناز پری

محفلین
شمشاد نے گواہی دے دی کہ انہوں نے آپ کا ذکر خیر کیا تھا اور آج تو کئی لوگوں نے آپ کو یقین دلا دیا کہ آپ کو یاد رکھا جائے گا اور بھلایا نہ جائے گا ویسے بھی محفل کی روایت ہے کہ یہ اپنے چاہنے والوں کو یاد رکھتی ہے بھلاتی نہیں۔
جی ہاں اس سے تو میں بھی متفق ہوں
 
Top