میرزا محمد ہادی عزیز لکھنوی :::: جلوہ دکھلائے وہ جو اپنی خود آرائی کا -- Aziz Lakhnavi

طارق شاہ

محفلین


غزلِ
عزیزلکھنوی

جلوہ دکھلائے جووہ اپنی خود آرائی کا
نُور جل جائے ابھی چشمِ تماشائی کا

رنگ ہرپُھول میں ہے حُسن خود آرائی کا
چمنِ دہر ہے محضر تِری یکتائی کا

اپنے مرکز کی طرف مائلِ پرواز تھا حُسن
بُھولتا ہی نہیں عالم تِری انگڑائی کا

اُف تِرے حُسنِ جہاں سوز کی پُر زور کشِش
نُور سب کھینچ لِیا چشمِ تماشائی کا

دیکھ کر نظمِ دوعالم، مجھے کہنا ہی پڑا
یہ سلیقہ ہے کسے انجُمن آرائی کا

گُل جو گُلزار میں ہیں گوش برآواز، عزیز
مجھ سے بُلبُل نے لیا طرز یہ شیوائی کا

عزیز لکھنوی

 

عمر سیف

محفلین
اپنے مرکز کی طرف مائلِ پرواز تھا حُسن
بُھولتا ہی نہیں عالم تِری انگڑائی کا


آ ہاہاہا ۔۔ واہ ۔۔ لاجواب۔۔۔
 
Top