میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ہادیہ

محفلین
ہادیہ!
فوراََ کسی قسم کے ردِ عمل سے گریز کرنا بہتر ہے۔ تھوڑا سا انتظار کریں۔ صورتحال کا تسلی سے،اطمینان سے مشاہدہ کریں۔
رشتہ دارون کے بارے میں تو سارے احکامات موجود ہیں۔ اُن کے مطابق ہی چلیں گے ان شاءاللہ۔ لئیق بھائی نے ٹھیک کہا اس بارے میں۔
رہی دوستی کی بات تو ایک بار ہوگئی تو ہوگئی۔ اب رہے گی ان شاءاللہ۔:)
تابش بھائی نے بھی میرے دل کی بات کہی ہے کہ ہمارا اخلاق و کردار دوسرے کے اخلاق و کردار کا ردِ عمل نہیں ہونا چاہیے۔ ہم ہم ہیں۔ ہمیں اپنی تصویر ایسی بنانی ہے جو ہمارے اللہ اور ہمارے پیارے نبیﷺ کو پسند آجائے۔ نہ کہ اُس دوست کی خود غرضی و مطلب پرستی کے ردِ عمل میں اپنی تصویر بھی اپنے ہاتھوں خراب کرنی ہے۔
ہادیہ!
ہم بالکل عام سے انسان ہیں۔ فرشتے یقیناَ نہیں۔ نہ خاص لوگ ہیں۔ غُصہ بھی آتا ہے۔ رنج بھی بے انتہا ہوتا ہے۔ دکھ و غم بھی محسوس کرتے ہیں۔ جذبات میں قطع تعلق کا ارادہ بھی بنتا ہے۔ مقابل شخص کو اُن ہی سکوں میں جواب دینے کو بھی جی چاہتا ہے۔ چالاکیاں سمجھ بھی آتی ہیں۔ کرنا چاہیں تو ہم اُن سے بڑھ کر نہ سہی اُس قدر چالاکی دکھا سکتے ہیں۔
لیکن
ہمیں اپنا آپ بُرا لگتا ہے چالاکی اپنانے ہوئے۔ خود غرضی دکھاتے ہوئے ہمارے اپنے ضمیرصاحب بے چین ہونے لگتے ہیں۔ اگر کبھی بھولے بھٹے کر بیٹھیں تو خود کو کھاتے رہتے ہیں۔ پھر جب تک اُس شخص سے اُس درجہ کی خود غرضی سے بڑھ کر کوئی نیکی نہ کر لیں چین نہیں پڑتا۔ یا پھر معافی مانگیں۔ یا پھر دونوں کام کریں۔
ہم لوگ اِسی طرح مطمئن رہتے ہیں۔
میرا مشورہ بھی یہی ہے کہ اُس دوست سے محتاط تو ضرور ہوجائیں۔ اپنے راز نہ دیں۔ توقعات نہ لگائیں۔ لیکن۔۔۔۔۔۔۔دوستی نہ چھوڑیں۔
میرے خیال میں تو دوستی ہوگئی تو بس ہوگئی۔
ہر شخص میں اچھے برے دونوں پہلو ہوتے ہیں۔ کبھی آپ کے سامنے اُس کا کوئی برا پہلو آجاتا ہے۔ کبھی اچھا۔ کبھی کسی شخص کا کوئی برا پہلو سامنے آتا ہی نہیں تو اِس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اُس کی شخصیت میں کچھ منفی ہے ہی نہیں۔ بس اللہ نے پردہ ڈالا ہوا ہے۔
اور کسی شخص کے برے پہلو ہی سامنے آتے رہتے ہیں۔ اور اس کا قطعاََ مطلب نہیں ہوتا کہ اُس میں اچھی باتیں نہیں ہیں۔ اُس میں بھی بہت ساری اچھی باتیں ہوتی ہیں۔۔۔ہاں بدقسمتی سے ہمارے سامنے نہیں آتیں۔
صبر۔ برداشت۔ فرقان بھائی نے صحیح کہا کہ معاملہ اللہ پہ چھوڑیں کہ وہ بہتر صلہ دینے والا ہے۔
اللہ یقیناََ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
اب مسکراؤ۔
شاباش ایسے۔:)
:):):):)
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔
آپ کی ہر ہر بات سے متفق۔۔ 100 فیصد۔۔
 
‏حاکم اور محکوم، مالک و ملکیت کا ہمارا موجود تصور ہی غیر حقیقی ہے، کیا زمین پر پہلا انسان تمام زمین کا مالک تھا؟
اور وہ زمین جو آج بھی کسی انسان کی ملکیت نہیں اس کا مالک کون ہے؟
 

فاخر رضا

محفلین
میں یک طرفہ محبت کا قائل ہوں، جو میری بیوی مجھ سے کرتی ہے۔ (ایک عقلمند کا قول)
ویسے محبت ہمیشہ ہی یک طرفہ ہوتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے یک طرفہ ہی محبت کرتےہیں۔ اپنے اپنے طریقے سے۔ اپنے اپنے مطلب سے۔ اپنی اپنی مجبوری سے۔
میں تو یہ کہتا ہوں کہ آپ محبت اس لئے کریں کہ یہ آپ کی نفسیات کے لئے اچھی چیز ہے۔ نفرت کسی طرح اچھی نہیں۔ جب دل چاہے محبت کریں۔ جتنی چاہیں کریں۔ یہ مت دیکھیں دوسرا آپ سے کررہا ہے یا نہیں۔
یقین جانیں اگر آپ محبت کے بارے میں ایسا رویہ اختیار کرلیں تو پھر کوئی غم نہیں ہوگا۔ ہوسکتا ہے کبھی کبھی کوئی ہلکی سی کسک ہو، تو وہ تو چلتا ہے نا یار۔ خود ہی اپنی ہنسی اڑالو اور پھر مگن ہوجاؤ۔
ہادیہ
 
کیفیت نامہ:

دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے
زندگی درد کی بانہوں میں سمٹ آئی ہے

ایسا اجڑا ہے امیدوں کا چمن تیرے بعد
پھول مرجھائے، بہاروں پہ خزاں چھائی ہے

چھاگئے چاروں طرف غم کے اندھیرے سائے

میری تقدیر میرے حال پہ شرمائی ہے

:disapointed::disapointed::disapointed::disapointed::disapointed::disapointed::disapointed::disapointed:
زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے... جانے کس جرم کی پائ ہے سزا یاد نہیں
 

یاز

محفلین
اپنی تمام تر بدی اور کمینگی اور رذالت کے باوجود دنیا بڑی سہانی جگہ ہے۔ ( قرۃ العین حیدر).
 
الحمد للہ میرے چھوٹے بھائی کو اللہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ اللہ تعالی ایمان و صحت سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔ آمین
اور اس کے ساتھ ہی میں پہلی دفعہ تایا بھی بن گیا ہوں۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top