تعارف میرا نام

ایک تو ماما عظمت تھیں، ڈپٹی نذیر احمد کے ناول میں۔ دوسری ماما شالا آپ ہیں۔
ویسے تو ہر گھر میں ایک ماما ہوا کرتی ہے۔ مالکن ہو تو اُس کے کئی نام ہوتے ہیں اور ملازمہ ہو تو وہ ہر ایک کے لئے ’’ماما‘‘ ہوتی ہے۔

آدھی شرح ہم نے کر دی، آدھی آپ کر دیجئے!
 
ڈپٹی (مولوی) نذیر احمد کے مذکورہ ناول کا نام (اگر میں بھول نہیں رہا تو) ’’مراۃ العروس‘‘ ہے، یعنی ’’دلہنوں کا آئینہ‘‘۔ جب کہ حقیقت میں مولوی صاحب نے دلہنوں ’’کو‘‘ آئینہ دکھایا ہے۔ کبھی فرصت ہو تو آپ بھی دیکھئے گا، اور اپنی بہوؤں کو بھی دکھائیے گا۔

بہت آداب ماما شالا
 

ماما شالا

محفلین
بہت عنایت کہ یہ نام ادب کے شہہ پارے سے جا ملایا
اور دلچسپ تبصرے سننے کے بعد وجہ تسمیہ بتانا اچھا ہوگا
 

عاطف بٹ

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
اپنا تعارف کروائیے۔
 
بچے ماما کہہ کر بلاتے ہیں اور بھائی بہن شللا باجی کہہ کر

شللا ؟ لگے ہاتھوں اس کی معنویت بھی کھول دیجئے ماما شالا اور اس ’’شللا‘‘ کا درست تلفظ بھی۔ اور ’’شللا‘‘ سے ’’شالا‘‘ تک کی کانٹ چھانٹ کا بھی کچھ ذکر ہو جائے تو بہتوں کی دل چسپی کا سامان ہو گا۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
پہلے ایسا نام پڑھا کبھی؟
شللا ؟ لگے ہاتھوں اس کی معنویت بھی کھول دیجئے ماما شالا اور اس ’’شللا‘‘ کا درست تلفظ بھی۔ اور ’’شللا‘‘ سے ’’شالا‘‘ تک کی کانٹ چھانٹ کا بھی کچھ ذکر ہو جائے تو بہتوں کی دل چسپی کا سامان ہو گا۔

خوش آمدید ماما شالا صاحبہ۔

آپ کو تعجب ہو رہا ہو گا کہ محمد یعقوب آسی صاحب کس لیے آپ کی آئی ڈی کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ آسی صاحب دراصل اس محفل کے اساتذہ شعراء، زبان دانوں اور عروضیوں کے سرخیل ہیں۔ اب جب تک وہ آپ کے نام کے "افاعیل" ٹھیک سے نہ سمجھ لیں گے، آپ کو چین سے بیٹھنے نہ دیں گے۔ (ویسے میں یہ راز کی بات ڈرتے ڈرتے بتا رہا ہوں، کیونکہ ڈانٹ بھی پڑ سکتی ہے - دخل در "معروضات" کی وجہ سے!)
 
آپ کو تعجب ہو رہا ہو گا کہ​
محمد یعقوب آسی​

صاحب کس لیے آپ کی آئی ڈی کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔​

اے لو! بنجارے میاں بھی آن دھمکے! اور اپنی خواہش بھی ہمارے کھاتے میں ڈال دی۔ اسے کہتے ہیں: بیری سے بیر اچکنا (یائے مجہول کے ساتھ)، چاہے اس میں ہاتھ چھلنی ہو جائیں اور کھاتے میں گلا پکڑا جائے۔ باتیں بھی کر رہے ہیں تو ’’سمجھ لینے کی‘‘۔ بروا کے تو پات ہوتے ہیں، بنجاروں کا اِن کو پتہ ہو گا۔

کاشف عمران
 

نایاب

لائبریرین
محترم " ماما شالا " بہنا بٹیا آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
شالا آباد رہیں ہنستی مسکراتی رہیں آمین
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
:welcome:ماما شالاجی! خوش آمدید!
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجیے کہ ہم آپ کو کیا پُکاریں؟محض ماما؟ یا شالا؟ یا پھر شللا؟ یا پھر کچھ اور؟
 
Top