تعارف میرا تعارف

فلک شیر

محفلین
آپ کا بلاگ بھی ہے ؟؟؟
کمال ہے نئے آنے والوں کی معلومات قابلِ ستائش ہیں :)
جی ، میرے دستخط میں "نوائے نے" کا ربط موجود ہے۔ :)
بہت سست ہوں ، چند ایک تحاریر سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ انگیخت درکار ہوتی ہے لکھنے کے لیے ، وہ کیا کہا تھا اطہر نفیس مرحوم نے
بے جذبۂ شوق سنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا
 

عباس اعوان

محفلین
رنگ پیراہن کا، خوشبو زلف لہرانے کا نام
موسمِ گُل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام
آخر بریک لگ ہی گئی تابڑ توڑ اشعار کو
نہیں تو میں نو تو اردو کو ہاتھ مدت بعد لگایا ہے
اردو کو بھی آپ کے خوب ہاتھ لگے ہیں، ورنہ کہتے ہیں نا :
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
 

نور وجدان

لائبریرین
رنگ پیراہن کا، خوشبو زلف لہرانے کا نام
موسمِ گُل ہے تمہارے بام پر آنے کا نام
آخر بریک لگ ہی گئی تابڑ توڑ اشعار کو

اردو کو بھی آپ کے خوب ہاتھ لگے ہیں، ورنہ کہتے ہیں نا :
کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
جی میری بات صرف آپ کی سمجھ میں آری
 
KwULv.png
 

سلمان حمید

محفلین
واہ، محفل میں ایک اور پڑھے لکھے کا اضافہ اور میں تو ابھی پہلے والوں سے کچھ زیادہ سیکھ نہیں پایا (بوجہ چھوٹا میموری کارڈ اور سست پروسیسر)۔
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ محفل میں خوش آمدید۔
ملتان میں گرمی کیسی پڑ رہی ہے؟ :)
 

نور وجدان

لائبریرین
واہ، محفل میں ایک اور پڑھے لکھے کا اضافہ اور میں تو ابھی پہلے والوں سے کچھ زیادہ سیکھ نہیں پایا (بوجہ چھوٹا میموری کارڈ اور سست پروسیسر)۔
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ محفل میں خوش آمدید۔
ملتان میں گرمی کیسی پڑ رہی ہے؟ :)
بہت بہت شکریہ ۔۔۔ لکھنے والے کتابیں لکھ کر خاکسارے پن کی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں۔۔ابھی تو دیارِ عشق میں نئی ہے ۔۔۔:star::)
 

سلمان حمید

محفلین
بہت بہت شکریہ ۔۔۔ لکھنے والے کتابیں لکھ کر خاکسارے پن کی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں۔۔ابھی تو دیارِ عشق میں نئی ہے ۔۔۔ :star::)
کتاب تو جیب ڈھیلی کر کے اردو بازار کے ہر چھاپے خانے سے چھپ جاتی ہے۔ اس لیے پول کھلنے سے پہلے پہلے بندہ خاکسار ہی رہے تو اچھا ہے :rollingonthefloor:
 
Top