تعارف میرا تعارف

ملک حبیب

محفلین
میرا نام ملک حبیب اللہ ہے،،،،،،،، چکوال کی تحصیل چوآسیدنشاہ سے تعلق رکھتا ہوں،،،،
اسلام آبادمیں ایک پرائیویٹ کمپنی میں مُلازمت کرتا ہوں،،،،
شعر و ادب سے لگاؤ ہے ۔
اردو ادب میں میر،غالب،داغ،اقبال،نوح ناروی،امیر مینائی،اکبر،فیض فراز،پیر نصیرالدین نصیر جیسے شعراء پسند ہیں۔
فارسی میں رومی،سعدی،جامی،بیدل،سرمد،امیر خسرو،عراقی،اقبال،قرةالعین طاہرہ کا کلام پسند ہے۔
پنجابی میں میاں محمد بخش،وارث شاہ،بلھے شاہ،مولوی غُلام رسول عالمپوری،مولوی عبدالستار،جوگی جہلمی، حافظ برخوردار کی شاعری اچھی لگتی ہے۔
سرائیکی میں خواجہ غُلام فرید، شاکر شُجاع آبادی کو پڑھا ہے۔
کبھی کبھی ایک آدھ غزل خود بھی کہہ دیتا ہوں، اِک غزل پیشِ خِدمت ہے اُمید ہے سُخن شناس حضرات پسند کریں گے۔۔


تلاشِ ذات میں صاحب یہ واقعہ بھی ہُوا
میں اپنی ذات سے اُلجھا بھی اورجُدا بھی ہُوا

کہیں ہُوا ہے وہ ظاہر، کہیں چُھپا بھی ہُوا
وہ بھید ہے تو، مگر ہم پہ ہے کُھلا بھی ہُوا

مِری ہی ذات، مجھے چار سُو دِکھائی دی
میں جُستجُو میں تِری ایک آئینہ بھی ہُوا

خودی کی ڈھونڈ میں مجھ کو وہ مرحَلے بھی دِکھے
کہ بار ہا مِرا ، تجھ سے ہے سامنا بھی ہُوا

کبھی ہُوا ہُوں میں شیطاں، کبھی ہُوا میں ملک
کبھی، جو ذات میں کھویا، تو اِک خُدا بھی ہُوا

جِسے ہُوا ہے مُیسر، یہ شوق اوریہ جُنوں
وہی تو، ذات سے تیری ہے آشنا بھی ہُوا

تِری تلاش میں تیری ہی جُستجُو میں حبیب
کبھی میں ٹُوٹ کے بِکھرا تو جابجا بھی ہُوا
 

سلمان حمید

محفلین
خودی کی ڈھونڈ میں مجھ کو وہ مرحَلے بھی دِکھے
کہ بار ہا مِرا ، تجھ سے ہے سامنا بھی ہُوا

بہت عمدہ جناب، خوش آمدید۔ امید ہے آپ سے بھی کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا :)
 

ملک حبیب

محفلین
چوآ سیدنشاہ چکوال کی تحصیل ہے۔ "چوآ" مقامی زبان میں پانی کے چشمے کو کہتے ہیں،،،، سیدن شاہ ایک بزرگ گزرے ہیں جن کا پورا نام سیدن شاہ شیرازی تھا
جو بسلسلہ تبلیغ وہاں تشریف لائے، اُن کا مزار وہیں ہے،،،،،، پہاڑوں کے درمیان گھری ہوئی خوبصورت وادی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ۔
مزید کچھ۔۔۔۔

تو کیا ان بزرگ کا مزار چشمے کے نزدیک ہے جو وجہ شہرت بنا؟
 
آخری تدوین:

ملک حبیب

محفلین
جی چشمے بکثرت پائے جاتے ہیں،،،،، ،،،،،،وہاں کا عرقِ گُلاب، لوکاٹ، کوئلہ مشہور ہے،،،، اب تو سیمنٹ کے پلانٹس بھی لگ گئے ہیں،،، چوآ سیدنشاہ سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پہ ہندوؤں کا مشہور متبرک مقام کٹاس راج ہے،،،،،،
 

ملک حبیب

محفلین
پانی کا ایک نالہ کٹاس سے چوآ سیدنشاہ کی طرف بھی آ رہا ہے،،،،، جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ پانی حضرت سیدنشاہ شیرازی کے حُکم پہ اُن کے پیچھے پیچھے چل پڑا،،،،،،،،
 

شمشاد

لائبریرین
پانی کا ایک نالہ کٹاس سے چوآ سیدنشاہ کی طرف بھی آ رہا ہے،،،،، جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ پانی حضرت سیدنشاہ شیرازی کے حُکم پہ اُن کے پیچھے پیچھے چل پڑا،،،،،،،،
یہ واقعہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ہندوؤں نے پانی دینے سے انکار کیا تھا تو بزرگ نے پانی کو اپنے پیچھے آنے کو کہا تو پانی اُلٹی طرف بہتا ہوا ان کے پیچھے پیچھے ان کے حجرے تک آ گیا تھا۔

اللہ والوں کے بھید اللہ ہی جانے۔
 

ملک حبیب

محفلین
سکولوں کالجوں کی حالت تسلی بخش ہی ہے،،،، ہر گاؤں میں گورنمنٹ سکولز موجود ہیں،،،، چوآ سیدنشاہ میں ایک انٹر کالج، کیڈٹ کالج اور ایک مائینگ کالج بھی ہے اس کے عِلاوہ دو فوجی فاؤنڈیشن سکول بھی ہیں،،،، ڈگری کالج فار گرلز بھی ہے جبکہ لڑکوں کا ڈگری کالج زیرِ تعمیر ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید جناب ملک حبیب صاحب، بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر اور امید ہے کہ تشریف لاتے رہیں گے۔
 
Top