مہ جبین آپا ، مقدس اور تعبیر کے نام

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
یوں تو انٹرنیٹ پر لاتعداد اُردوفورم ہیں اور لاکھوں ممبران لیکن جو چیز اُردومحفل کو ان سے
منفردوممتاز کرتی ہے وہ ہے اس کا علمی ، ادبی اور گھریلوں ماحول اور اس گھریلو ماحول
کی فضاء قائم کرنے میں خواتین محفلین کا کردار ہے جو اس محفل کو اپنی مثبت اورپاکیزہ سوچ سے
منورکرتی ہیں اورمحفلین کو ایک خاندان کی مانند جوڑتی ہیں -
میں ذکر کرنا چاہتا ہوں ان تین محفلین کا جنھوں نے اس محفل پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جو پس پردہ رہ کرحوصلہ افزائی کرنے ہمت بڑھانے اورشاباش دینے کا کام بڑی عمدگی سےادا کرتی ہیں ہماری مشرقی خواتین کاکردارسماجی لحاظ سے بے حد اہم ہے یہ بھائیوں ، بیٹوں کو قدم قدم پر سپورٹ کرتی ہیں یہ منظر عام پر نہ آکربھی کارنامے سرانجام دیتی ہیں -
مہ جبین آپا تعبیر اور مقدس نے محفل پرتربیت اورہماری کردار سازی کا کام باخوبی کیا ہے
ان کے خیالات نے بہت سے محفلین کے رویوں اورعادات کو مثبت تبدیلی عطاکی ہے -
خدا جانے ان سب نے یہ اہم فریضہ کسی اشتہار، اعلان اور مہم چلائے بناء اس قدر خاموشی سے
کیسے کیا ہے - اپنی ذات کو نمایاں کے بناء کسی پراحسان جتائے بغیر یہ کیسے کرڈالا
ان سب پراپنی گھریلوذمہ داریاں بھی ہیں اور انہوں نے محفل کو اپنا دوسرا گھر اور میکہ سمجھ کر
اس کی بھی دیکھ بھال کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا - محفل کی یہ بہنیں بیٹیاں اس کو سنوارتی رہیں کسی ستائش اور صلہ کی تمنا کے لالچ کے بغیر - انہوں نے محفل کو وقت گذاری کا ذریعہ نہیں جانا بلکہ خدمت سمجھا تو اس چمن میں بہاریں ہیں -
مجھے مہ جبین آپا مقدس اور تعبیر سے یہ درخواست کرنی ہے دست بستہ عرض پیش کرنی ہے کہ اپنی تربیت کی اس ذمہ داری کو نبھاتی رہیں کہ آپ کو شاید اندازہ نہیں کہ نئے اور پُرانے محفلین اورنئی نسل کو آپ کی ضرورت ہے آپ کے مثبت نظریات کی روشنی سے ان کی زندگیوں
میں اُجالا ہوسکتا ہے - آپ اپنی مصروفیات اور گھریلوذمہ داریوں میں سے تھوڑا سا وقت اس محفل کو اپنے میکے کودیں کہ بیٹیاں بہنیں اپنا میکہ چھوڑتی نہیں بھولتی تو نہیں
 

نایاب

لائبریرین
محترم زبیر بھائی ۔ بلا شبہ یہ اک سچا دھاگہ ہے جو کہ سچے جذبوں کے ریشوں سے بنا گیا ہے ۔
یہ بہنیں یہ بیٹیاں ہماری عزتیں ان ہی سے ہمارے گھروں میں رونقیں ۔۔۔۔۔
یہ کہنے کو صنف نازک مگر یہ فرد کو معاشرے میں اپنی توجہ و تربیت سے وہ حوصلہ عطا کرتی ہیں ۔
کہ فرد معاشرے میں حوصلے کی مثال بن سامنے آتا ہے ۔ اور بلا شک ان کی توجہ ان کی تربیت اخلاص پر مبنی ہوتی ہے ۔
اردو محفل پر بھی ابتدا ہی سے با ادب بے لوث پر اخلاص بہنوں بیٹیوں کی شراکت رہی ہے ۔
محترم ڈیمسل بہنا ۔ محترم امن ایمان بٹیا ۔ محترم سیدہ شگفتہ بہنا ۔ محترم فرحت کیانی بہنا ۔ محترم بوچھی اپیا ۔ محترم خوشی بہنا ۔ محترم تعبیر بہنا ۔ محترم مقدس بٹیا ۔ محترم عندلیب بہنا ۔ محترم ناعمہ عزیز و عائیشہ عزیزبٹیا ۔ محترم ماوراء بہنا ۔ محترم ساراخان بٹیا ۔ محترم مہ جبین بہنا ۔ محترم مدیحہ گیلانی بہنا ۔ محترم قرۃالعین اعوان بٹیا ۔ محترم غدیر زہرا بٹیا ۔ محترم نیلم بہنا ۔ محترم عینی شاہ بٹیا اور دوسری بہت سی معصوم بہنوں اور بٹیاؤں نے اردو محفل پر غیر محسوس طریقے سے اپنی شراکتوں کے بل پہ درسگاہ حقیقی کے چلن کو عام رکھا ہے ۔ اور ہماری تربیت اور کردار سازی میں شامل رہی ہیں ۔
یہ سب اپنی اپنی جگہ خود میں اک ایسا ادارہ ہیں جو کہ بنا کسی صلے کسی ستائیش کے قربانی کو ہمراہ رکھتے اپنی ذمہ داری کو بحسن و خوبی ادا کرتی ہیں ۔
اللہ تعالی ہماری سب بہنوں بیٹیوں کو سدا اپنے فضل و کرم سے نوازے اور ان کی زندگی کی راہوں میں اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے آمین
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
معاف کیجئے گا ہم غلط جگہ آگئے ۔۔۔ کیونکہ خواتین کی تعریف ہم سے نہیں ہوتی۔۔۔ لیکن جو لوگ کرتے ہیں ان کے حوصلوں کو سلام ہے ۔۔۔ ان کے دل بڑے ہیں۔۔۔ آج کے دور میں سچی تعریف کرنے کے لیے دل بڑا ہونا ضروری ہے۔۔۔ افسوس کہ ہمارے پاس ایسا دل نہیں ہے۔۔۔ ورنہ ہم بھی کچھ کہتے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
زبیر بھائی اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر ایک سے ایک عمدہ دھاگا آپ نے شروع کیا۔ آپ کو میڈل ملنا چاہیے۔

بیشک یہ دھاگا بھی زبردست ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
زبیر بھائی اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پر ایک سے ایک عمدہ دھاگا آپ نے شروع کیا۔ آپ کو میڈل ملنا چاہیے۔
بیشک یہ دھاگا بھی زبردست ہے۔

شمشاد بھائی آپ احباب کا خلوص اور محبت کسی بھی میڈل سے بڑھ کر ہے میرے لیے :)
اور میں نے تو جو محفل سے حاصل کیا اسی کو اپنی ادنٰٰی سی کوشش سے دھاگوں کی شکل دے رہاہوں
 

شمشاد

لائبریرین
معاف کیجئے گا ہم غلط جگہ آگئے ۔۔۔ کیونکہ خواتین کی تعریف ہم سے نہیں ہوتی۔۔۔ لیکن جو لوگ کرتے ہیں ان کے حوصلوں کو سلام ہے ۔۔۔ ان کے دل بڑے ہیں۔۔۔ آج کے دور میں سچی تعریف کرنے کے لیے دل بڑا ہونا ضروری ہے۔۔۔ افسوس کہ ہمارے پاس ایسا دل نہیں ہے۔۔۔ ورنہ ہم بھی کچھ کہتے ۔۔۔

آپ غلط جگہ نہیں آئے۔ بس یہ ہے کہ ابھی اردو محفل کے مزاج آشنا نہیں ہوئے۔
 

مہ جبین

محفلین
بہنوں اور بیٹیوں کے لئے شادی کے بعد انکا میکہ ہی ان کی شان آن اور مان ہوتا ہے ۔ میکے سے جتنی جذباتی وابستگی ہوتی ہے اسکے اظہار کی حاجت نہیں اور آج زبیر مرزا نے اس محفل کو ہمارا میکہ کہہ کر ہمارا مان بڑھادیا ہے اور واقعی مجھے ایسامحسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ہوں ، اللہ ہمارے اس مان کو سلامت رکھے اور اردو محفل یونہی سدا آباد رہے اور یہاں کے پرخلوص لوگ یونہی محبتوں کے خزانے لٹاتے رہیں

میرے بھائی زبیر مرزا کی عزت افزائی کا بہت شکریہ ، اتنی محبتیں پاکر تو میں خوشی سے خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کر رہی ہوں
میں کوشش کروں گی کہ اس محفل میں گاہے بگاہے حاضری دیتی رہوں اور اتنے پرخلوص لوگوں کی محبت کی قدر کرسکوں
جزاکم اللہ خیرا
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ میں نے پہلے ہی دیکھ لی تھا لیکن سمجھ نہیں آیا کہ کیا کہوں کہ اپنا نام دیکھ کر پہلے تو بہت خوشی ہوئی لیکن بعد میں اتنا کچھ جو اچھا اچھا لکھا ہے آپ نے میں اس پر بالکل فٹ نہیں ہوتی اس پر تھوڑی سی شرمندگی ہوئی کہ میں ایسی تو بالکل بھی نہیں ہوں ۔
یہاں پردیس میں محفل اور آپ سب واقعی ایک نعمت ہیں میرے لیے۔
ان شاءاللہ کوشش کرونگی یہاں آنے کی لیکن آپ تو جانتے ہیں کہ یہاں سب کام خود کرنا پڑتا ہے تو کبھی تھکاوٹ یا زیادی مصروفیت کے بنا پر آنا نہیں ہو پاتا۔
اب انتظار ہے تو مقدس کا اور یہ مہ جبین بھی کہاں غائب ہو گئی ہیں؟
 
Top