تاسف مہوش کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
غازی عثمان صاحب میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف تو دیں کہ آپ پاکستان میں کہاں سے ہیں؟ سلطنتِ عثمانیہ میں کہاں پر ہیں؟ کیا شغل ہے، وغیرہ، تاکہ اراکینِ محفل آپ کے متعلق جان سکیں۔
 

غازی عثمان

محفلین
بہت دن سے سوچ رہا تھا کہ آخر مہوش کہاں چلی گئیں، ان کے بناء محفل اور خصوصا ً سیاست ادھوری ہے،

ان کی بیماری کا سن کر بہت افسوس ہوا،

دعاگو ہوں کہ جلد صحتیاب ہو کر محفل کو رونق بخشیں‌گی۔
 

امن ایمان

محفلین
شمشاد چاء میری مہوش سے انٹرویو کے سلسلے میں ذپ میں بات چیت ہوئی تھی۔۔۔میرا ابھی ان سے دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔۔۔اور مجھے یہ نہیں پتہ کہ ان کے مسائل صحت کے لحاظ سے ہیں یا کچھ اور۔۔۔لیکن دعا کی ضرورت تو دونوں طرح سے بہت اہم ہوتی ہے۔ اُن کا ہاتھ فریکچر تھا۔۔اب پتہ نہیں وہ کیسی ہیں۔۔۔میں ابھی انھیں پی-ایم لکھتی ہوں۔

محب۔۔انشاءاللہ تعالیٰ وہ بالکل ٹھیک ہوں گی۔۔اتنے لوگوں کی دعائیں جوساتھ ہیں۔ اور میرا ان سے جیسے ہی کوئی رابطہ ہوا میں آپ کو بتا دوں گی۔ اور میں آپ کے خیال سے متقفق ہوں۔۔مہوش سے ابھی مشکل کام نہیں کروائیں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم مہوش، آپ کے لئے بہت سی دلی دعائیں۔۔۔ اللہ کرے آپ کی سب مشکلات ختم ہوجائیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔۔۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت تھوڑی دیر کے لیے آئی تھیں، اور ساتھ ہی کہ ہسپتال جانا ہے، ایک ہی پوسٹ کے بعد چلی گئیں۔

اس سے تو یہی محسوس ہوا کہ پہلے سے بہتر ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
مجھے علم ہی نہیں تھا کہ امن سسٹر نے یہاں دعائیہ ڈورا شروع کیا ہوا ہے۔ آج کچھ ذاتی پیغامات بھی منتظر تھے اور ان سے اس ڈورے کا پتا چلا۔

آپ سب پر اللہ تعالی اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ یہ آپ لوگوں کی محبت ہے جو مجھے کھینچ کر اس محفل پر ایسا لائی ہے کہ پھر میں کسی اور جگہ نہیں جاتی۔

نہ صرف اس ڈورے میں میرے لیے آپ لوگوں نے دعائیں کیں، بلکہ کئی دعائیہ ذاتی پیغامات بھی موصول ہوئے ہیں۔

اگرچہ کہ میری طبیعت ناساز ہے، اور کل میرے ہاسپٹل جانے پر آپ سب پریشان تھے، تو کل میں اپنے لیے ہاسپٹل نہیں گئی تھی بلکہ ہمارے ایک پاکستانی بھائی نے پاکستان سے فون کر کے ابو سے درخواست کی تھی کہ انکی یہاں ہاسپٹل میں ایڈمٹ ہو گئی ہیں اور امید سے ہیں۔ (اپنی خاندانی وجوہات کی وجہ سے وہ وقت پر یہاں نہیں پہنچ پائے)۔

تو انکا فون آنے کے بعد میں اور ابو سوا دو سو کلو میٹر دور ایک ہاسپٹل کی طرف روانہ ہوئے اور ساری رات وہیں تھے اور علی الصبح تین بج کر چھپن منٹ پر ایک پیاری سی بچی پیدا ہوئی۔

ماں کی طبیعت کچھ خراب تھی اور کڈنی میں انفکشن وغیرہ ہو گیا تھا، اس لیے ہمیں وہاں مزید رکنا پڑا۔

تو یہ ہاسپٹل یاترا میرے لیے نہیں تھی مگر جلدی میں تفصیل نہیں لکھ سکی اور آپ لوگ یہاں پریشان ہوتے رہے اور اسکے لیے بہت معذرت۔

میری طبیعت کی ناسازی تو چل ہی رہی ہے، مگر اسکے لیے مجھے ہاسپٹل نہیں جانا ہوتا بلکہ Sehschule (آنکھوں کا سکول) ہفتے میں دو مرتبہ جانا ہوتا ہے جہاں مختلف قسم کی آنکھوں کی ایکسرسائز کروائی جاتی ہے۔ آپ لوگ بس میرے لیے دعائیں جاری رکھئیے گا کیونکہ معاملہ میرا بھی سیریس ہے (دراصل آنکھوں کا مسئلہ بنیادی نہیں ہے بلکہ Optic Nerves کا مسئلہ ہے جو کہ ابھی تک لاعلاج ہے۔

اور میں کوشش کروں گی کہ آئندہ کم از کم اپنی خیریت سے متواتر آپ لوگوں کو مستقل مطلع کرتی رہوں کیونکہ بہت دنوں تک غائب رہنے سے اکثر وسوسے پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں (جیسا کہ ذاتی پیغامات سے ظاہر ہو رہا تھا)۔

والسلام۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام مہوش

خوشی ہوئی آپ کو محفل میں واپس دیکھ کر۔ اللہ سے دعا ہے وہ آپ کی پریشانیاں دور فرمائے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
مہوش بہنا کے لیے اللہ پاک سے دعا گو ہوں کو اللہ پاک ان کو تمام تر حسی قوٰی کی مضبوطی کے ساتھ صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور انکی دینی اور دنیاوی تمام مشکلات کو آسان فرمائے ۔ آمین
 

ایم اے راجا

محفلین
اے میرے پروردگار تو مہوش بہن پر اپنا خاص کرم فرما جیسے تو اپنے خاص بندوں پر اپنے خاص کرم اور رحمت کے در کھول دیتا ہے، اے اللہ تو ہم سب کی دعاؤں کو مہوش بہن کے حق میں مقبول فرما، کہ تو دعاؤں کا سننے والا اور بڑا رحم کرنے والا کارساز ہے، اور ہم تیرے بندے تیری ایک بندی کے حق میں تیرے حضور صدقِ دِل سے دعا گو ہیں۔ آمین۔
 

راجہ صاحب

محفلین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ مہوش صاحبہ کی تمام مشکلات جلد حل فرمائے اور ان کو تمام پریشانیوں سے محفوظ رکھے
(آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top