حفیظ تائب مہر ھدی ہے چہرہ گلگوں حضور کا

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 30, 2008

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    مہر ھدی ہے چہرہ گلگوں حضور کا
    اک سرو نور ہے قد موزوں حضور کا

    جس کے لیے شفاعت امت کا تاج ہے
    لاریب ہے وہ فرقِ ہمایوں حضور کا

    ذکر آپ کا بلند کیا کردگار نے
    چرچا ہے کائنات میں افزوں حضور کا

    شیدائے حسن خلق ہیں اپنے بھی غیر بھی
    عالم تمام طالب و مفتوں حضور کا

    جانے خدا ہی منزل معراج آپ کی
    پہلا ہی سنگ میل ہے گردوں حضور کا

    تائب ہے مال و جاہ پہ اہل جہاں کو ناز
    مجھ کو یہ فخر مدح سرا ہوں حضور کا

    از مجدد نعت حضرت حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ​
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏مارچ 25, 2020
    • زبردست زبردست × 5
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ
    الف نظامی بھائی اللہ کریم آپ کو خیرکثیر عطا فرمائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. حسیب نذیر گِل

    حسیب نذیر گِل محفلین

    مراسلے:
    7,241
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    جزاکم اللہ خیرا
     
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    حفیظ تائب کی کیا بات ہے!
    لاجواب انتخاب
     
    • متفق متفق × 1
  6. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,869
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    ذکر آپ کا بلند کیا کردگار نے
    چرچا ہے کائنات میں افزوں حضور کا

    حق حق حق
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    پسندیدگی کا بہت شکریہ!
    پسندیدگی کا بہت شکریہ!
    پسندیدگی کا بہت شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  9. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  10. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
  11. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    21,756
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جزاک اللّہ خیرا کثیرا
     

اس صفحے کی تشہیر