حفیظ تائب مہر ھدی ہے چہرہ گلگوں حضور کا

الف نظامی

لائبریرین
مہر ھدی ہے چہرہ گلگوں حضور کا
اک سرو نور ہے قد موزوں حضور کا

جس کے لیے شفاعت امت کا تاج ہے
لاریب ہے وہ فرقِ ہمایوں حضور کا

ذکر آپ کا بلند کیا کردگار نے
چرچا ہے کائنات میں افزوں حضور کا

شیدائے حسن خلق ہیں اپنے بھی غیر بھی
عالم تمام طالب و مفتوں حضور کا

جانے خدا ہی منزل معراج آپ کی
پہلا ہی سنگ میل ہے گردوں حضور کا

تائب ہے مال و جاہ پہ اہل جہاں کو ناز
مجھ کو یہ فخر مدح سرا ہوں حضور کا

از مجدد نعت حضرت حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ​
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
پسندیدگی کا بہت شکریہ!
حفیظ تائب کی کیا بات ہے!
لاجواب انتخاب
پسندیدگی کا بہت شکریہ!
ذکر آپ کا بلند کیا کردگار نے
چرچا ہے کائنات میں افزوں حضور کا

حق حق حق
پسندیدگی کا بہت شکریہ!
 
Top