جگر مُراد آبادی :::::: ذرّوں سے باتیں کرتے ہیں، دِیوار و در سے ہم :::::: Jigar Muradabaadi

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 31, 2017

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,665
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    [​IMG]
    ذرّوں سے باتیں کرتے ہیں، دِیوار و دَر سے ہم
    وابستہ کِس قدر ہیں ، تِری رہگُذر سے ہم

    دیکھا جہاں بھی حُسن، وہیں لَوٹ ہو گئے!
    تنگ آ گئے ہیں اپنے مزاجِ نظر سے ہم

    چھیڑَیں کسی سے، اور ہمارے ہی سامنے!
    لڑتے ہیں دِل ہی دِل میں، نَسِیمِ سَحر سے ہم

    اِتنی سی بات پر ہے بس اِک جنگِ زرگری
    پہلے اُدھر سے بڑھتے ہیں وہ، یا اِدھر سے ہم

    کیونکر نہ ہو نِظامِ دوعالَم میں ابتری
    کُچھ بے خبر سے آپ ہیں، کُچھ بے خبر سے ہم

    حیرت خود ایک محشَرِ خاموش بن گئی
    بچ کر چلے تھے فتنۂ شام و سَحر سے ہم

    ذرّوں کو حُسن و عِشق سے معموُر کردِیا
    دامن فشاں گُذر گئے جِس رہگُذر سے ہم

    کوئی حَسِیں حَسِیں ہی ٹھہرتا نہیں، جِگؔر !
    باز آئے اِس بُلندئ ذَوقِ نظر سے ہم

    جِگؔرمُرادآبادی



     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    عمدہ انتخاب شاہ جی۔ شکریہ قبول کیجئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,665
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر اظہارِ خیال اور پزیرائی پر شیزان !
    بہت شاد رہیں

    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر