موڈ (2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
:( ابھی موڈُ خراب ،۔۔ اک آنٹی نے فون پے باتیں کر کر کر کر کے ہمارے دماغ کی دہی ۔۔۔ لسی بنا ڈالی :noxxx:
102.gif

افُففففففففففففففففففففففففففففف
102.gif
:skull:
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں اب ٹھیک کر لیں اپنا موڈ۔ ایسا نہ ہو اس سے زیادہ کھپانے والی آنٹی بچوں سمیت آپ کی طرف آتی ہی ہو۔
 
تیشہ

محفلین
102.gif

اتنا خون خشک ہوتا ہے انکے فون آنے پے کہ جیسے ہی پتا چلے ریحانہ آنٹی کا فون ہے میرا اوپر کا سانس اوپر ہی رہ جاتا ہے :noxxx:
اتنے سوال کرتی ہیں کہ بندے کا دل کرتا ہے اپنا سر یا انکا دیوار پے دے مارے ۔ :skull:
اقراہ کیسی ہے ؟ کیسے رہے اگزیم ؟ کب آرہی ہے گھر؟ پھر کب واپس جائے گی ۔ کمرہ چھوڑ آئے گی؟ چابی کسکو دے کر آئے گی؟ واپسی بھی اسی ہاسٹل میں ہوگی کہ نئا لے گی ۔ سبجیکٹس کیا ہیں؟ کیا کھاتی ہے؟ کون پکاتا ہے؟ کیا ایج ہوگئی ہے اسکی ؟ برتھڈے منارہے ہو کیا ؟ کون کون آرہا ہے؟
کہاں پے ہورہی ہے۔؟ منگنی کب ہے۔؟ کہاں ہے؟ کیسے ہے۔؟ کون کون آئے گا؟ کون کیوں نہیں آئے گا ؟
چھوٹی کی کالج کیسی چل رہی ہے؟ کونسے کالج ہے۔؟ کیا سبجیکٹس ہیں ؟ کیوں ہیں۔؟ کیسے جاتی ہے۔؟ کیسے آتی ہے؟ کونسے کالج میں ہے۔؟ کونسی ٹیچرز ہیں اسکی۔؟ کہاں رہتی ہیں؟
ٹی وی پے آجکل کونسی موؤی ہٹ ِ چل رہی ہے ہیرو کون ہے۔؟ ساتھ میں کون ہے۔؟ گانے کونسے ہیں۔؟ آجکل گانے کونسے چل رہے ہیں ۔؟ کونسا سپرہٹ جارہا ہے۔؟ کونسی فلم کا ہے۔؟ فلم کیسی ہے۔؟ کون ہئیرو ہے؟ سٹوری کیا ہے ؟
102.gif
 
میرا موڈ اس فورم کو کئی گھنٹے وزٹ کر کے اب کافی اچھا ہو چکا ہے مگر تلاش نے بھرکس نکال دیا ہے
 
واہ واہ کیا انٹرویو کرتی ہیں یہ ریحانہ آنٹی۔

بس یہ ساری روئیداد میں سے نام نکال کر ایک سوالنامہ بنا دیں تا کہ میں یہاں پر اراکین سے یہ سوال پوچھ سکوں۔
 
102.gif

اتنا خون خشک ہوتا ہے انکے فون آنے پے کہ جیسے ہی پتا چلے ریحانہ آنٹی کا فون ہے میرا اوپر کا سانس اوپر ہی رہ جاتا ہے :noxxx:
اتنے سوال کرتی ہیں کہ بندے کا دل کرتا ہے اپنا سر یا انکا دیوار پے دے مارے ۔ :skull:
اقراہ کیسی ہے ؟ کیسے رہے اگزیم ؟ کب آرہی ہے گھر؟ پھر کب واپس جائے گی ۔ کمرہ چھوڑ آئے گی؟ چابی کسکو دے کر آئے گی؟ واپسی بھی اسی ہاسٹل میں ہوگی کہ نئا لے گی ۔ سبجیکٹس کیا ہیں؟ کیا کھاتی ہے؟ کون پکاتا ہے؟ کیا ایج ہوگئی ہے اسکی ؟ برتھڈے منارہے ہو کیا ؟ کون کون آرہا ہے؟
کہاں پے ہورہی ہے۔؟ منگنی کب ہے۔؟ کہاں ہے؟ کیسے ہے۔؟ کون کون آئے گا؟ کون کیوں نہیں آئے گا ؟
چھوٹی کی کالج کیسی چل رہی ہے؟ کونسے کالج ہے۔؟ کیا سبجیکٹس ہیں ؟ کیوں ہیں۔؟ کیسے جاتی ہے۔؟ کیسے آتی ہے؟ کونسے کالج میں ہے۔؟ کونسی ٹیچرز ہیں اسکی۔؟ کہاں رہتی ہیں؟
ٹی وی پے آجکل کونسی موؤی ہٹ ِ چل رہی ہے ہیرو کون ہے۔؟ ساتھ میں کون ہے۔؟ گانے کونسے ہیں۔؟ آجکل گانے کونسے چل رہے ہیں ۔؟ کونسا سپرہٹ جارہا ہے۔؟ کونسی فلم کا ہے۔؟ فلم کیسی ہے۔؟ کون ہئیرو ہے؟ سٹوری کیا ہے ؟
102.gif

خدا کی پناہ ! اتنا لمبا انٹرویو !
آدمی کی لسی تو کیا بلکہ چھاچھ بن جائے اور وہ بھی جھاگ والی :surprise:
 
تیشہ

محفلین
اور آج میرے مہمان آئے بیٹھے تھے کہ مناہل انکے فون پے میری طرف آگئی کہ آنٹی آپ سے بات کرنا چاہ رہی ہیں :noxxx: بولا بھی ہے کہ بزی ہیں مہمان آئے ہوئے ہیں پھر بھی بات کرنا چاہتی ہیں :skull:

جوں شروع ہوئی میرا دل کیا اپنا سر دیوار سے ٹکریں مار کر پھوڑ لوں
102.gif

کون آیا ہوا ہے؟؟ میں نے بتایا مریم بہن بھائی آئے ہوئے ہیں ۔۔ کون مریم؟ میری دوست ہے ۔۔۔ کہاں رہتی ہے۔؟ کونسی گلی میں رہتی ہے؟ اکیلی رہتی ہے۔؟ بہن بھائی کتنے ہیں۔؟ امی ابو کہاں ہیں انکے؟ کہاں کام کرتی ہیں ۔؟ کب سے ہے۔؟ کیوں ہے۔؟ شادی شدہ ہے؟ میاں کہاں ہے۔؟ کیسا ہے۔؟ اسکی کیا ایج ہے۔؟ مریم کی کیا ایج ہے۔؟ میاں کے کتنے بہن بھائی ہیں۔؟ وہ سب کیا کرتے ہیں۔؟ کیں کرتے ہیں؟ مریم کے باقی بھائیوں کی کیا ایج ہے۔؟ بڑا والا کہاں کام کرتا ہے۔؟ کونسے ائیرپورٹ پے ہوتا ہے۔؟ کیا کام کرٹا ہے۔؟ کب سے ہے۔؟ شادی شدہ ہے۔؟ شادی کیوں نہیں کرتا۔؟
شیہ ہے کہ سنُی ہیں ۔؟ کیا ذات ہے۔؟ کونسے شہر کے ہیں۔؟ کونسے محلے کے ہیں۔؟ کام پے کتنے بجے جاتا ہے واپس کب آتا ہے۔؟ انکی امی کا کیا نام ہے۔؟ کہاں ہوتیں ہیں۔؟ انکے ابو کا کیا نام ہے کیا عمر ہے۔؟ کیا کرتے ہیں۔؟ کب سے ہیں۔؟ چھوٹا بھائی کتنے کا ہے؟ کونسے کالج میں ہے ۔؟ کیا پڑھتا ہے؟ کیا کرتا ہے۔؟
102.gif
 
تیشہ

محفلین
مریم نے میرے ہاتھ سے فون لے لیا کی آنٹی دیں میں خود بتائے دیتی ہوں آپ تھک چکی ہے تھوڑا دم لے لیں :rollingonthefloor:
مریم سے ایچی بیچی تک پوچھ لیا ۔۔۔ اب گھنٹہ سے اوپر ہوا مریم کو اپنی غلطی کا احساس ہوا مگر فون بند ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں
102.gif

میں نے پیچھے سے آوازیں لگائی مریم آجاؤ چائے ٹھنڈی ،،مگر آنٹی نے اسکے سارے خاندان کے بارے میں ہر ایک افراد کا ایک ایک معلومات لے لیں ۔۔ :chatterbox:
چاچو کہاں ہیں۔؟ چاچی کونسی والی ہیں ۔؟ بھوُری آنکھوں والی۔؟ جنکے پانچ بچے ہیں؟ کہاں پے رہتی ہیں ۔؟ گھر کا کیا نمبر ہے؟ سٹریٹ کونسی ہے۔؟ چاچو کہاں کام کرتے ہیں ۔؟ کب آتے ہیں گھر ؟ کب جاتے ہیں ۔؟ چاچی کیا کام کرتیں ہیں ۔؟ کیا ایج ہے۔؟
:rollingonthefloor:
مریم گھبرا کر اب مجھے فون واپس کرے ۔ اور میں لوں نا ۔۔۔
دوسرے سیٹ سے اسکے دونوں بھائی ساری گفتگو سن کر ہنس رہے ۔ خدا خدا کرکے میں نے زور زور سے آواز لگائی تو آنٹی نے مریم کا فون نمبر مانگا مریم سے کہ آپ سے اب بات ہوتی رہے گی اپنا نمبر دے دو ۔۔۔مریم کے بھائی نے اپنا غلط نمبر انکو لکھادیا اور فون بند ہوا ۔۔ تینوں مجھ سے گلہ ِ کررہے آنٹی آپ نے بھی کیسی کیسی آنٹیاں پال رکھی ہیں دماغ کی دہی بنا ڈالی ہے انہوں نے ۔
:tongue:
میں نے سوچآ تھا تقریب میں بلاؤں گی انکو بھی دعوت نامہ دوں گی مگر اب مجھے خیال آیا اگر یہ آگئیں تو سب مہمانوں نے بھاگ نکلنا ہے منگنی کے روز سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے ۔
:battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
باجو ایک نیک کام یہ کریں ان کو اردو محفل کی راہ دکھا دیں۔ واہ واہ مزہ ہی آ جائے گا۔
یا ایسا کریں ان کی یاہو کی آئی ڈی لے کر عزیز امین کو دے دیں۔
میں تو ان کو کسی طرح عزیز امین سے ملوا دوں گا۔
 
تیشہ

محفلین
باجو ایک نیک کام یہ کریں ان کو اردو محفل کی راہ دکھا دیں۔ واہ واہ مزہ ہی آ جائے گا۔
یا ایسا کریں ان کی یاہو کی آئی ڈی لے کر عزیز امین کو دے دیں۔
میں تو ان کو کسی طرح عزیز امین سے ملوا دوں گا۔

سچی سے مزہ ہی آجائے اگر انکو امین ص سونپ دئیے جائے تو :battingeyelashes:
امین ص کو بھی لگ پتا جائے اور آنٹی کو بھی لگ پتے جائے :grin: :battingeyelashes:

مگر مثلا یہ ہے کہ وہ نیٹ نہیں یوز کرتیں ۔۔ مگر نیٹ کے سارے کام مجھے ہی فون کرکے سونپتی ہیں کہ جیسے اک دن فرمایا کہ ذرا نیٹ پے سے جاکر ایلفینٹ آٹا والی کمپنی کا ایڈریس ، اور فون نمبر تو سرچِ کرکے بتادو ، اُن سے کوئی کام تھا انکو :chatterbox:
بڑی مشکلوں ، سیاپوں سے انکو میں نے نمبر ڈھونڈ کر دیا ۔۔ اگلے دن کہنے لگیں ۔۔الفورڈ میں ایک میاں بیوی رہتے ہیں بیوی کا نام یاد ہے رانی ہے ، مگر اسکا فون نمبر یاد نہیں ۔۔ تو انکے میاں کا پہلا نام جاوید ہے تو تم ایسا کرو اپنی بہنوں سے بولو وہ آس پاس رہتی ہیں وہ تلاش کرلائے گی انکا نمبر :skull:
میں نے جان جھڑائی کہ وہ کہتیں ہیں ہمیں نہیں پتا ۔۔تو مجھے کہا گیا کہ پھر آپ تلاش کردو ۔۔ نیٹ سے ڈھونڈو ،، نہیں ملا تو پھر کہنے لگیں فون بکُ میں جتنے بھی جاوید ہیں اس ایریے کے انکے نمبر نوٹ کرلو ۔۔ روز ایک ایک جاوید کو فون کیا کریں گے اور پوچھے گے کہ تمھاری بیوی کا نام رانی ہے ۔ :battingeyelashes: اور اگر اس نے کہا ہاں تو یہ پھر وہی جاوید ہوگا جسکی تلاش ہے ۔

میں نے بہانہ کردیا میری نظر کمزور ہوگئی ہے فون بکس کے نمبر نہیں پڑھ سکتی ۔
اگلے دن ایک اور کام لے آئیں کہ لائیبریری میں جنگ '' نوائے وقت میں ایک کالم لکھتی ہے اسکا ایڈریس فون چاہئیے :skull: :skull: :skull:

میر ا دل ہے انکو امین ص کے ،،اور امین ص کو انکے حوالے کرنا ہی چاہئیے ۔ :party:
 
تیشہ

محفلین
چلیں اب ٹھیک کر لیں اپنا موڈ۔ ایسا نہ ہو اس سے زیادہ کھپانے والی آنٹی بچوں سمیت آپ کی طرف آتی ہی ہو۔

بزرگ آنٹی ہیں ۔۔ بیوہ ہیں ۔۔ اولاد کوئی نہیں ۔۔تو پھر ظاہر ہے انکی ذہنی کفیت ایسی ہی ہے ۔۔
مگر میں انکی بہت عزت کرتی ہوں ماں جیسی ہیں ۔ مگر کئی بار بہت ستا مارتی ہیں ،:sad2: انکے کام بھی انہی کے جیسے عجیب ہوتے ہیں نا بندہ انکار کرسکتا ہے نا ہی جان چھڑا سکتا ہے :( اسلئے اکثرو بیشتر میری شامت آتی رہتی ہے ۔ :skull:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تو آپ نے اب بتایا ہے ناں کہ بیوہ ہیں اور اولاد بھی کوئی نہیں۔ تو ظاہر ہے باجو وہ اور کیا کریں، اب کوئی نہ کوئی تو چاہیے ناں جن سے وہ باتیں کیا کریں۔

آپ ایسا کریں کہ ان کو قرآن اور اس کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے پر لگا دیں۔ ثواب کا کام تو آپ پہلے بھی کر رہی ہیں، پھر اور بھی ثواب ہو گا۔
 
وہ سب کچھ پڑھ پڑھا چکیں ہیں ناں ۔۔اب وہ رشتے کروانے کے کام کرتیں ہیں ۔۔ اور اس کام کے لئے میری شامت آتی ہے جب کوئی انکی لسٹ میں سے گمُ ہوجائے تو مجھے نمبر ، ایڈریس ڈھونڈنے پے لگاجاتیں ہیں ۔۔ :noxxx: اور ایسے ایسے عجیب کام بتاتیں ہیں ۔۔ کبھی کسی کا فون نمبر انکو چائیے ہوتا ہے تو کبھی ایڈریس ۔۔جبکہ جن کا معلوم کرنا چاہ رہی ہوتیں ہیں انکا نام تک نہیں پتا ہوتا نا انکو :chatterbox:
اور باتیں تو بےشک مجھ سے کریں مگر اتنے سوال پوچھتی ہیں کہ دماغ کی دہی ، لسی بن جاتی ہے :(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top