موڈل اردو ترجمہ پراگریس ٹریکر!

نبیل

تکنیکی معاون
Submit بھیجیں
submission ترسیل
Grade assignment گریڈ اسائنمنٹ
feedback تجاویز یا فیڈ بیک
 
شکریہ رضا۔ میں ٹریکر میں تمہارا نام شامل کر دیتا ہوں۔ بہتر ہوگا کہ لفظی ترجموں سے پرہیز کرو Breadcrumb ٹریل کا روٹی کے ٹکڑے جیسے ترجموں سے اصل مطلب باقی نہیں رہے گا۔ Breadcrumb trail ویب سائٹس پر نیویگیشن کا سراغ رکھنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اسی لیے اس ترجمہ بھی اسی مناسب سے ہونا چاہیے۔ میں Breadcrumb trail کے لیے ذیل کی تجاویز پیش کر رہا ہوں:

نیویگیشن کا سراغ
نیویگیشن کا ربط

کچھ اور غیر لفظی ترجمے درج ذٰیل ہیں

سیر کا سراغ
نقش پا
نقش قدم
نشان راہ
 
assignment کا ترجمہ اسائنمنٹ ہی کررہا ہوں۔اگر آپ کے ذہن میں کوئی مناسب ترجمہ ہو تو ضرور بتائیں۔

بطور مصدر/حاصل مصدر

تفویض
سپرد کرنا/سپردگی
تحویل، حوالہ کرنا/حوالگی

بطور اسم

مفوضہ
مقررہ
بخشا ہوا


ورنہ اسائنمنٹ بھی برا نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھے، یعنی کہ اب کلاس اسائنمنٹ کی بجائے کلاس کی تفویض پر کام کیا جائے گا ۔۔ :confused:
بھائیو، میں ایک مرتبہ پھر گزارش کروں گا کہ ترجمہ عام فہم ہی کریں ورنہ اپلوڈز کے چڑھاوے بن جائیں گے۔ :(
 
بہت اچھے، یعنی کہ اب کلاس اسائنمنٹ کی بجائے کلاس کی تفویض پر کام کیا جائے گا ۔۔ :confused:
بھائیو، میں ایک مرتبہ پھر گزارش کروں گا کہ ترجمہ عام فہم ہی کریں ورنہ اپلوڈز کے چڑھاوے بن جائیں گے۔ :(

میں آپ کی بات سے قدرے متفق قدرے غیر متفق ہوں۔

بہت سارے الفاظ جنہیں جب ہم پہلی بار سنتے ہیں تو دوڑ کر ڈکشنری سے رجوع نہیں کرتے بلکہ سیاق و سباق ہمیں بہت کچھ سمجھا دیتا ہے۔ مثلاً اسی لفظ اسائنمنٹ کو ہی لے لیں۔ اگر پہلی بار اسے سنیں تو کیا مطلب اخذ کریں گے؟ ظاہر ہے پہلی کوشش میں اسے اسائن سے مشتق شمار کریں گے جو کہ صحیح ہے پر کیا حقیقی مطلب تک رسائی ہو سکے گی؟ پھر بھلا حوالہ سے مشتق تحویل کیا برا ہے؟ کم از کم اردو کا لفظ تو ہوگا۔
جیسے آج ہمارے لیے اسائنمنٹ قابل فہم ہے کل کو یہ بھی مستعمل اور عام فہم ہو جائے گا۔
اردو کے کچھ ترجموں پر بے ساختہ ہںسی آتی ہے۔ اگر یہی استعمال ہونے لگیں تو تھوڑے عرصے میں یہ بات جاتی رہے گی۔ یقین مانئے کہ انگریزی میں بھی ایسے بیشمار الفاظ ہیں جن پر ہنسی آنی چاہئے پر نہیں آتی کیوں کہ وہ اس قدر مستعمل ہیں۔ اور یہی سبب ہے کہ روز بروز انگریزی کا زخیرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

ان دنوں گنوم کے ترجمے میں مصروف ہوں۔ ابھی بھر پور ترجمے کی پہلی قسط سے گزر رہا ہوں، لہٰذا کہنے کو بہت کچھ جمع کر رکھا ہے۔ تھوڑی سی فرصت مل جائے تو اپنے تاثرات کو انشاء اللہ ضرور بلاگ کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، اس موضوع پر یہاں لاتعداد مرتبہ بحث ہو چکی ہے۔ میں اس موضوع کو پھر سے نہیں چھیڑنا چاہتا۔ ہم کئی مرتبہ زبانوں کے ارتقاء پر بالعموم اور بالخصوص اردو کے ارتقاء پر گفتگو کر چکے ہیں۔ کچھ تلاش کرنے پر آپ کو ان کے روابط بھی مل جائیں گے۔ فی الحال میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ ترجمے کے کام کی رفتار میں فرق نہ آئے اور ترجمہ کم از کم ایسا ہو کہ قابل استعمال ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
حسن نظامی، بھائی فیڈ بیک کے لیے یہ ترکیب تو شاید فارسی میں بھی استعمال نہیں ہوتی ہوگی :confused:
 
اچھا۔۔۔ میں نے forum.php کا 92 فیصد ترجمہ مکمل کرلیا ہے اور شاید 15، 20 اسٹرنگز ایسے بچے ہیں جن کا ترجمہ میں نہیں کرپایا۔ اب اگر کوئی ماہر پہلے ایک نظر میرے ترجمہ کو دیکھ لے تو اسی کے بعد فائنل کیا جائے کیونکہ یہ میری پہلی گستاخی ہے۔۔۔
کسی فری ہوسٹ پر اپ۔لوڈ کردوں پو فائل؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عمار، اگر ہو سکے تو تم پو فائل کو لینگویج فائل میں کنورٹ کر دو۔ اس کے بعد چاہو تو کسی فائل شیرنگ پر اپلوڈ کر دو یا پھر مجھے بذریعہ ای میل بھیج دو۔
 
میں آپ کو فی الحال پو فائل ہی بذریعہ ای۔میل بھیج رہا ہوں کیونکہ میرے خیال میں بہتر ہوگا اگر آپ اس کو ایک بار ٹرانس پر دوبارہ ترجمہ چیک کرلیں۔۔۔!
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، مجھے تمہاری بھیجی ہوئی فائل مل گئی ہے۔ جزاک اللہ خیر۔ میں اپنے نئے کمپیوٹر کا انتظار کر رہا ہوں۔ جیسے ہی میرا کمپیوٹر آ جائے گا، میں پراجیکٹس پر کام آگے بڑھانے پر توجہ دوں گا۔
 
Top