پہلے تھوڑی سی ریس پر بات ہوجائے۔ روڈ ریس کے اندر بہت سے اور زمرہ جات ہیں۔ جن میں سے اک موٹر سائیکل گرینڈ پرکس (موٹو جی-پی) کہلاتی ہے۔ اس کی اندر مزید تین درجہ جات ہیں۔ جنکو موٹو جی-پی، موٹو -2 اور موٹو-3 سے منسوب کیا جاتا ہے۔
2010 سے پہلے انکو سیدھا سیدھا 125-سی سی، 250-سی سی اور 500-سی سی کہا جاتا تھا۔ اور انجن کی پاور بمطابق درجہ واضح ہوتی تھی۔
موٹو-3:
====
2012 میں متعارف کروائی جانے والی اس رمز سے پہلے اس درجہ میں 125-سی سی 2-سٹروک پاور کی بائیکس آتی تھیں۔
لیکن اب اس درجہ میں 250 بائیکس حصہ لیتی ہیں۔ لیکن اس ریس کی خاص بات یہ ہے 25 سال سے زیادہ عمر کا بائیکر اس میں حصہ نہیں لے سکتا۔ اگر کوئی وائلڈ کارڈ انٹری سے بھی آتا ہے۔ تو حد عمر 28 برس ہے۔
موٹو-2:
====
2010 میں متعارف کروائی جانے والی رمز موٹو-2 میں حصہ لینے والی بائیکس 2010 سے پہلے 2سٹروک اور 250 سی سی انجن پاور کی ہوتی تھیں۔
2010 کے بعد کی گئی تبدیلیوں میں دونوں قسمیں (4 اور 2 سٹروکس) کو اجازت تھی۔ لیکن 2011 کے بعد صرف 4سٹروک کو اجازت دی گئی حصہ لینے کی۔
مزید 2010 میں موٹو -2 کے درجے میں حصہ لینے والی بائیکس کے قانون میں تبدیلی کر کے نئے معیار مقرر کیئے گئے، جن کے مطابق اب موٹو-2 میں 600-CC کی بائیکس حصہ لے سکتی ہیں۔ لیکن FIM کے قاعدے کے مطابق اس میں کاربن بریکس کی بجائے سٹیل بریکس استعمال ہونگی۔
موٹو جی-پی:
======
ابتدائی سالوں میں موٹو-جی-پی میں 500 سی سی 2 سٹروک اور 950سی سی 4سٹروک بائیکس حصہ لے سکتی تھیں۔ بعد ازاں 2007 میں کی گئی تبدیلیوں میں پاور 800سی سی کر دی گئی۔ جبکہ کل بائیک کے وزن پر پہلے سے موجود تمام شرائط لاگو ہوتی تھیں۔ گزشتہ سال کی گئی تبدیلیوں میں انجن پاور 1000 سی سی کر دی گئی ہے۔ لیکن اب ریس میں صرف 4سٹروک بائیکس ہی حصہ لے سکتی ہیں۔
بنیادی تعارف سپر بائیک کو چھوڑ کر تو مکمل ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)