مولانا فضل الرحمن کے ہوتے پاکستان کو یہودی ایجنٹ کی ضرورت نہیں،عمران خان

کاشفی

محفلین

188161_17488783.jpg

لکی مروت(دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی یہودی ایجنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ مولانا نے صوبے سے انصاف نہیں کیا،ان کا مقابلہ پرانے اور منجھے ہوئے مولانا سے ہے،جیسے بھی ایمپائر ہوں،جیت کردکھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لکی مروت میں عوام کی طاقت سے جیتے گی،پاکستان کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں،دیہات اور شہر کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے۔انصاف کا نظام آنے تک ملک میں برکت نہیں آئے گی ۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ ہر تحصیل میں کھیلوں کا میدان بنائیں گے،ایک ماہ بعد خیبر پختونخوا اور دوسرے صوبوں میں فرق نظر آئےگا۔
 
بے جا

یہود کے ایجنٹ وہ ہیں جو مذہبی طبقے کے خلا ف کام کررہے ہیں۔ سیکولرازم اور فحاشی عام کررہے ہیں۔
بہت اسان ہے ان کو پہچاننا۔ جو لوگ اسلام، اور مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کررہے ہیں وہی ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین

اگر مذہبی طبقے سے مراد مولانا فضل الرحمٰن قسم کے لوگ ہیں تو ایسے اسلام کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ مولانا کی زندگی کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔ اُن کی زندگی میں اصول نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اُن سے اسلام کو نقصان تو پہنچ سکتا ہے فائدہ پہنچنے کی کوئی اُمید نہیں ہے۔
 
حالاں کہ ہم اسی کے اسلام پر عمل کر رہے ہیں۔۔۔
 
حسینی

محفلین
کسی سے سنا تھا کہ نیٹو کا جتنا سامان پاکستان کے راستے افغانستان جاتا ہے۔۔۔ اس کا ٹھیکہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے۔۔۔
اور اس مد میں مولانا ماہانہ کروڑوں ڈالرز کما رہے ہیں۔۔۔
کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی خبر ہے؟۔۔ اس بات میں کتنی سچائی ہے؟؟؟
 
کاشفی

محفلین
اگر مذہبی طبقے سے مراد مولانا فضل الرحمٰن قسم کے لوگ ہیں تو ایسے اسلام کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ مولانا کی زندگی کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔ اُن کی زندگی میں اصول نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اُن سے اسلام کو نقصان تو پہنچ سکتا ہے فائدہ پہنچنے کی کوئی اُمید نہیں ہے۔
1376887328_14.gif

روزنامہ مشرق پشاور
 
کسی سے سنا تھا کہ نیٹو کا جتنا سامان پاکستان کے راستے افغانستان جاتا ہے۔۔۔ اس کا ٹھیکہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے۔۔۔
اور اس مد میں مولانا ماہانہ کروڑوں ڈالرز کما رہے ہیں۔۔۔
کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی خبر ہے؟۔۔ اس بات میں کتنی سچائی ہے؟؟؟

سچائی اتنی ہے جتنی اپ کی ہر بات میں ہوتی ہے
اس طرح کی خبر لگانے سے صرف اپ کی پہچان ہوتی ہے
 
حسینی

محفلین
سچائی اتنی ہے جتنی اپ کی ہر بات میں ہوتی ہے
اس طرح کی خبر لگانے سے صرف اپ کی پہچان ہوتی ہے

اور اس طرح دفاع کرنے سے ُ آپ کی پہچان ہوتی ہے۔۔۔ غصہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔ میں نے تو صرف خبر کی تصدیق چاہی ہے۔۔
الخبر ما یحتمل الصدق والکذب
 
محمداحمد

لائبریرین
اُس مفید سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو معذرت! - اور لوگ کہنے کے لیئے شکریہ!
دانت نکال کر مسکرانے کے لیئے بھی ڈھیر سارا شکریہ!

دونوں کام ازراہ مذاق ہی کیئے ہیں۔ اُمید ہے آپ کو گراں نہیں گزرے ہوں گے۔
 
Top