مولانا ظفر علی خان: ہندوستان

فہد اشرف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 15, 2017

  1. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,897
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    ہندوستان

    ناقوس سے غرض ہے نہ مطلب اذاں سے ہے
    مجھ کو اگر ہے عشق تو ہندوستاں سے ہے

    تہذیبِ ہند کا نہیں چشمہ اگر ازل
    یہ موجِ رنگ رنگ پھر آئی کہاں سے ہے

    ذرے میں گر تڑپ ہے تو اس ارض پاک سے
    سورج میں روشنی ہے تو اس آسماں سے ہے

    ہے اس کے دم سے گرمیِ ہنگامۂ جہاں
    مغرب کی ساری رونق اسی اک دکاں سے ہے
    مولانا ظفر علی خان
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏اگست 15, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6

اس صفحے کی تشہیر