فارسی شاعری مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور زمانہ فارسی نعت - وصلی الله علی نورٍ کزو شد نورہا پیدا

dehelvi نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 1, 2010

  1. dehelvi

    dehelvi محفلین

    مراسلے:
    433
    وصلی الله علی نورٍ کزو شد نورہا پیدا
    زمیں باحُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا​
    (اور الله کی رحمت ہو اس نور پر جس سے (تمام) نور پیدا ہوئے، زمین اس کی محبت کے باعث ساکن (اور) آسمان اس کے عشق میں شیدا ہے۔)


    محمد احمد ومحمود، وے را خالقش بستود
    ازو شد جودِ ہر موجود، وزو شد دید ہا بینا​
    (خالق دو جہاں نے آپ صلی الله علیہ وسلم کی تعریف محمد، احمد اور محمود جیسے اسماء سے کی ہے عالم موجودات سے جو بھی فوائد حاصل ہورہے ہیں وہ آپ صلی الله علیہ وسلم ہی کی ذاتِ گرامی کے طفیل ہیں اور اسی طرح چشم مشاہدہ کی بصیرت بھی آپ صلی الله علیہ وسلم ہی کے طفیل ہے۔)

    ازو در ہر تنے ذوقے، وزو در ہر دلے شوقے
    ازو در ہر زباں ذکرے، وزو در ہر سرے سودا​
    (انہیں کے طفیل ہر تن کو ذوق (زندگی) اور ہر دل کو محبت نصیب ہوئی، انہیں کی برکت سے ہر زبان کو ذکر (خدا) کی توفیق ہوتی ہے اور ہر سر میں سودائے محبت سمایا ہے۔)

    اگر نامِ محمد را نیاوردے شفیع آدم
    نہ آدم یافتے توبہ، نہ نوح از غرق نجینا​
    (اگر حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم کے نام کو حضرت آدم علیہ السلام شفیع نہ بناتے (تو) نہ حضرت آدم علیہ السلام توبہ کو پاتے نہ حضرت نوح علیہ السلام غرقابی سے نجات پاتے۔)

    نہ ایوب از بلا راحت، نہ یوسف حشمت و جاہت
    نہ عیسٰی آں مسیحا دم، نہ موسٰی آں ید بیضا​
    (نہ حضرت ایوب علیہ السلام کو رنج و ابتلاء سے نجات ملتی اور نہ ہی حضرت یوسف علیہ السلام جاہ وحشمت سے بہرہ ور ہوتے۔ نہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مسیحائی ملتی نہ ہی موسیٰ علیہ السلام کو ید بیضا کا معجزہ عطا ہوتا۔)

    دو چشمِ نرگسینش را کہ مَازَاغَ الْبَصَرُ خوانند
    دو زلفِ عنبرینش را کہ وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی​
    (ان کی دو نرگسی آنکھیں بتلاتی ہیں کہ ہم ”مَازَاغَ الْبَصَرُ“ پڑھیں اور دوعنبریں زلفیں بتلاتی ہیں کہ وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی پڑھیں۔)

    ز سرِّ سینہ اش جامی اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ برخواں
    زمعراجش چی می پرسی کہ سُبْحَانَ الَّذِیْ اَسْرٰی​
    (ان کے سینے کے راز سے اے جامی اَلَمْ نَشْرَحْ لَک پڑھ لے۔ ان کی معراج کا کیا پوچھنا کہ سبحان الذی اسریٰ)
    =========================
    ان اشعار کا اصل لطف تو فارسی دان احباب ہی محسوس کرسکتے ہیں تاہم تقریب فہم کے لئے ترجمہ نہایت عام فہم اور سلیس کیا گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
    • زبردست زبردست × 4
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,711
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سبحان اللہ۔

    بہت شکریہ دہلوی صاحب شیئر کرنے کیلیے، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ابو ثمامہ

    ابو ثمامہ محفلین

    مراسلے:
    249
    موڈ:
    Amazed
    دہلوی صاحب، ایک بہترین نعت شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔
    اگر عربی اور فارسی کی مزید نعتیں سلیس ترجمہ کے ساتھ شیئر کریں تو یقینا اردو دان حضرات کو بہت فائدہ ہو گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. dehelvi

    dehelvi محفلین

    مراسلے:
    433
    ان شاء اللہ جوں جوں موقع ملے گا توں توں کلام اکابر کے اقتباسات پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
     
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    16,904
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بہت خوب۔ جزاک اللہ
     
  6. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    بہت خوب شراکت
    جزاک اللہ خیراء
     
  7. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    دو چشمِ نرگسینش را کہ مَازَاغَ الْبَصَرُ خوانند
    دو زلفِ عنبرینش را کہ وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی

    جزاک اللہ
     
  8. zulfiqar Ali

    zulfiqar Ali محفلین

    مراسلے:
    48
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful

    زاید حامد کی اواز میں یہ خوبصورت نعت سنیں
     
  9. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,826
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    یہ زاید حامد کی نہیں بلکہ ۔ وحید ظفر قاسمی کی آواز میں ہے۔
    اوپر کہیں کہیں فارسی ٹیکسٹ درست نہیں لکھا ہوا۔
     
  10. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    13,367
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت شکریہ شیئر کرنے کیلیے
    جزاک اللہ
     
  11. zulfiqar Ali

    zulfiqar Ali محفلین

    مراسلے:
    48
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    مجھے بھی یہی لگتا تھا لیکن یوٹیوب پر زاید حامد لکھا ہوا تھا بہرحال تصیح کا شکریہ
     
  12. zulfiqar Ali

    zulfiqar Ali محفلین

    مراسلے:
    48
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    مولانا جامیؒ کی مشہورِ زمانہ نعت


    وصلی الله علی نورٍ کزو شد نورہا پیدا
    زمیں باحُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا


    محمد احمد و محمود، وے را خالقش بستود

    ازو شد جودِ ہر موجود، و زو شد دیدہا بینا


    از در ہر نتے ذوقے، و زو در ہر دلے شوقے

    ازو در ہر زباں ذکرے، و زو در ہر سرے سودا


    اگر نامِ محمدؐ را نیا وردے شفیع آدم

    نہ آدم یافتے توبہ، نہ نوح از غرق نجینا


    نہ ایوب از بلا راحت، نہ یوسف از حشمت وجاہت

    نہ عیسٰی آں مسیحا دم، نہ موسٰی آں ید بیضا


    دو چشمِ نرگسینش را کہ مَازَاغَ الْبَصِرُ خوانند

    دو زلفِ عنبر ینش را کہ وَاللَّیلِ اِذَا یَغْشٰی


    ز سرِّ سینہ اش جامی اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ بر خواں

    ز معرا جش چی می پر سی کہ سُبْحَانَ الَّذِیْ اَسْرٰی
     
    آخری تدوین: ‏فروری 1, 2014

اس صفحے کی تشہیر