مولانافضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک کو جہاد قرار دیدیا

جاسم محمد

محفلین
تلاشی دینے میں حرج نہیں، سٹے پر سٹے لینا فارن فنڈنگ کیس میں کیا ثابت کرتا ہے؟ اگر فارن فنڈنگ لی گئی ہے تو اس میں چھپانے کیا کیا بات ہے؟ قوم کے سامنے سالہا سال سے حقائق نہ لانا زِیادتی ہے۔
فارن فنڈنگ کیس میں کونسا عدالتی اسٹے آرڈر ہے؟ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں پھنسا ہوا ہے:
فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کردی - Pakistan - Dawn News
 

جاسم محمد

محفلین
ھاھاھا۔ نیب اور الیکشن کمیشن کے پر کٹے ہُوئے محسوس ہوئے۔ بُرا نہ ماننا۔ یہی وہ روِش اور پارٹیوں اور لیڈروں سے اندھی عقیدت ہے جِس کے باعث ہماری یِہ حالت ہُوئی۔
یہ مولوی حضرات اسلام کے لیے نہیں اسلام آباد کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔
مولانا فضل یا ان کی جماعت کو آئین و قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں۔ ان کو بھی نیب میں پیش ہو کر اپنا حساب دینا پڑے گا۔

مولانا فضل الرحمن کے چار قریبی ساتھیوں کے خلاف نیب ریفرنس دائر
عمر فاروق 2 گھنٹے پہلے
2126097-fazlulrehman-1609840124-405-640x480.jpg

محمد ارسلان، محمد فاروق، قیصر عباس اور موسی خان کے خلاف انکوائیریاں جاری تھیں


پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے چار قریبی ساتھیوں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے انکوائیریاں مکمل ہونے کے بعد نیب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔ چاروں ملزمان محمد ارسلان، محمد فاروق، قیصر عباس اور موسی خان مبینہ طور پر مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی ہیں۔

نیب خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کے مبینہ چار قریبی ساتھیوں کے خلاف انکوائیریاں جاری تھیں جن پر آمدن سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے، بھرتیوں میں اقربا پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند افراد اور اپنے رشتہ داروں کو ترجیح دینے اور انھیں بھرتی کرنے سمیت مختلف منصوبوں میں خرد برد کے الزامات ہیں۔

نیب ریفرنس کے مطابق موسی خان نے مختلف منصوبوں میں خرد برد کی جبکہ غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے اور بھتیجے جو کہ اسکا داماد بھی ہے، کو بھرتی کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب نیب انتقام لے رہی ہو گی، غیر قانونی ہو گی، ہم نیب کو نہیں مانتے قسم کے بیان آئیں گے۔
 

بابا-جی

محفلین
چھ سال میں بہت مرتبہ سٹے لِیا گیا اور خُفیہ سماعت کی اِستدعا بھی کی گئی۔ بہر صُورت، ہر کوئی حِساب دے۔ کوئی آئین و قانون سے مُبرا نہیں۔ نہ کوئی مولانا، نہ عمران، نہ ہی نواز و زرداری۔
 

dxbgraphics

محفلین
کل مولانا فضل نے وزیر اعظم کے گھر سے متعلق بھرے مجمع میں ایک ایسی بے ہودہ بات کی ہے جو یہاں بیان بھی نہیں کی جا سکتی۔ اس پر ساتھ کھڑی مجرمہ مریم نواز “آہاہاہا” کر رہی تھی۔

کیا بات کی ہے تھوڑی وضاحت کریں تاکہ میں بھی سمجھوں اور آپ کو جواب دے سکوں۔
 

dxbgraphics

محفلین
یہ مولوی حضرات اسلام کے لیے نہیں اسلام آباد کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں۔

شمشاد بھائی اسلام آباد پر حق لبرلز سے زیادہ مذہبی طبقے کا ہے۔ صرف لبرلز کا ٹھیکہ نہیں۔
علاوہ ازیں جب اسلام مخالف قانون سازی ہوتی ہے تو یہی طبقہ ہے جو آڑے آجاتا ہے وگرنہ اب تک نہ جانے کون کون سے قوانین لاگو ہوچکے ہوتے۔

فیس بک پر ایک مشہور ڈائیلاگ ہے۔ مولوی اسلام آباد کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں تو کیا لبرلز خانہ کعبہ کی امامت کے لئے جدوجہدکر رہے ہیں؟
مولوی اسلام آباد میں بیٹھ کر مدارس کے خلاف اور مدارس میں پڑھنے والی بیٹیوں کے خلاف سوسائٹی رجسٹریشن اینڈامنڈمنٹ بل اپوز کرتا ہے جبکہ پیش کرنے والا لبرل
مولوی اسلام آباد میں بیٹھ کر مساجد اور امام بارگاہ کے خلاف سیکیورٹی آف ولنربل سینزیٹیو اینڈ اسٹیبلشمنٹ بل اپوز کرتا ہے جبکہ پیش کرنے والا لبرل
مولوی اسلام آبادمیں بیٹھ کر فروری 2012 میں گستاخ رسول کی سزائے موت کو ختم کرنے کے بل کو مسترد کرتا ہے جبکہ پیش کرنے والا لبرل
مولوی اسلام آباد میں بیٹھ کر شراب نوشی کے خلاف بل کی حمایت کرتا ہے جبکہ شراب نوشی کی حمایت کرنے والا لبرل

ہم اپنے بارے میں فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم کسی دجالی فتنےمیں مبتلا نہیں لیکن پچھلی دو دہائیوں سے مولوی کے نام سے ہمارے اذہان میں اتنی نفرت ڈال دی گئی ہے کہ مولوی کے لفظ کو بھی گالی بنا کر لکھا جارہا ہے۔ اور ان کو ہر فسادکی جڑ قرار دیا جارہا ہے۔
لیکن مدارس میں پڑھائے صرف مولوی۔ اپنے ماں باپ کیوں یہ فریضہ انجام نہیں دیتے؟ مدارس پر ہی کیوں انحصار کیا جارہا ہے۔ اپنے جنازے لبرل لوگ کیوں نہیں پڑھاتے مولویوں پر ہی کیوں انحصار کیا جارہا ہے۔
اسلام مخالف بلوں کے خلاف صرف مولوی طبقہ ہی کیوں برسرپیکار ہے عام لوگ کیوں نہیں انجام دیتے یہ فریضہ؟ پاسپورٹ میں مذہبی خانے کی بحالی ہو، یا ڈمہ ڈولہ کے مدرسے میں 80 سے زائد طلباء کا قتل عام ہویا لال مسجد میں قوم کے بچوں کا قتل عام ہو تو صرف مولوی ہی فوجی آمر کے خلاف مشرف کتا کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آتے ہیں میدان میں آتے ہیں اور اسمبلیوں میں اس پر قوم کو آگاہ کرتے ہیں اور اسمبلی کی کاروائی میں ایک تاریخ بھی رقم کررہے ہوتے ہیں۔ عام عوام کیوں نہیں نکلتی؟ سوات میں 200 سے زائد خواتین کو گھروں سے اٹھا کر زیادتی کے خلاف صرف مولوی ہی کیوں سیاسی اور احتجاجی جدوجہد کر رہے ہیں عام عوام ماں بہن بیٹی والے نہیں ہیں؟؟

اور سب سے بڑی بات جو میرے آقا ﷺنے فرمائی کہ علماء انبیاء کرام کے وارث ہیں اور اس وقت جو کردار علماء ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پوری امت پر جو فرض عین تھا وہ فرض کفایہ بن گیا ہے۔ لیکن ہم کیوں بھلا مولویوں کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نہ نکالیں کیوں کہ ہم خود اتنے نکمے اور نااہل ہیں کہ سوچ بھی اپنی استعمال نہیں کرتے بلکہ سوچ بھی لوگوں کی اور نعرے اور پروپیگنڈے بھی لوگوں کے استعمال کرتے ہیں تو مولویوں کے خلاف ہم ضرور اپنی زبان درازی کریں گے۔
 
آخری تدوین:

dxbgraphics

محفلین
اب نیب انتقام لے رہی ہو گی، غیر قانونی ہو گی، ہم نیب کو نہیں مانتے قسم کے بیان آئیں گے۔

نیب کی کاروائی فارن فنڈنگ کیس میں 2013 سے رکی ہوئی ہے۔ اگر اس کیس کا فیصلہ ہوجائے تو تحریک انصاف کی پوری جماعت نااہل ہوجاتی ہے۔مالم جبہ کیس، بلین ٹری ، بی آر ٹی ان تمام کیسز پر سٹے چہ معنی دار؟ آپ کا سوال درست ہے اور نیب کو نہ ماننے والا نعرہ دہائی پرانا ہے جو کہ سچائی پر مبنی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
یہ نہ عوام کے سگے ہیں، نہ پاکستان کے سگے ہیں، یہ صرف اور صرف اقتدار کے بھوکے ہیں۔
مریم کے بھائی اور بیٹا بیرون ملک عیش کر رہے ہیں اور یہاں غریبوں کے بھائی اور بیٹے کھوتہ بریانی پر خریدے جا رہے ہیں۔

صرف مریم کا بھائی بیٹا نہیں بلکہ پاپا جونز ، آسٹریلیا جزیروں والے، دبئی کے مریض تمام کے تمام اس میں شامل ہیں
 

dxbgraphics

محفلین
یہ تمام نیک کام جے یو آئی کے دیگر علماء نے کیے ہوں گے مولانا فضل الرحمن صاحب نے براہ راست کچھ نہیں کیا ۔ اور ویسے بھی ان کو جلد یا بدیر پارٹی سے خلاف اسلام کاموں میں ملوث ہونے پر نکالا بھی جا سکتا ہے ۔ ان کے پارٹی کے لوگ شدید ناراض ہیں ۔ خواتین کے جھرمٹ میں کرپٹ لوگوں کے ساتھ مدرسے کے بچوں کی جانوں سے کھیلنا کیا اسلامی کام ہیں ؟ صرف شراب کے خلاف ہی مولانا بذات خود کھڑے ہوں تو دونوں بڑی پارٹیاں ان کا ساتھ چھوڑ دیں گی ۔ (پارلیمنٹ لاجز میں سے جمشید دستی نے شراب کی خالی بوتلیں قوم کو دکھائیں تو مولانا نے کیا ایکشن لیا؟
جی ہاں جن علماء نے یہ نیک کام کئے ہیں وہ ببانگ دہل مولانا پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
مولانا کے خلاف اسلام کام ذرا ہمیں بھی تو بتایئے؟ تاکہ ہم بھی ان کے خلاف مورچہ زن ہوجائیں! (یہ بتانا آپ پر ادھار ہے)
کون سے خواتین کا جھرمٹ؟ اس کی وضاحت درکار ہے۔؟ اگر تو آپ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کی بات کر رہی ہیں تو کیا ان خواتین کو کوئی پارٹی جے یو آئی کے نام پر لارہی ہے؟ دوسری بات کیا 126 دن کے دھرنوں کی ویڈیوز آپ کی نظروں سے گذری ہیں؟؟ اگر کوئی پارٹی اپنے خواتین ورکرز کو لاتی ہیں تو کیا یہ جے یو آئی کے کھاتے میں شمار کریں گی؟ اور کیا خواتین 126 دن کے ناچ گانوں میں آسکتی ہیں اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اپنی پارٹی کی جانب سے آنا منع ہے؟
شراب کی بابت آپ کے سامنے ہے کہ صرف 14 مولویوں نے اس پر پابندی پر ووٹ کیا اور ریاست مدینہ اس پابندی کے خلاف ڈٹ گئی اور ڈھٹائی سے قوم کو بتایا گیا کہ پینے والا ویسے بھی پیتا ہے۔ اس پر مذہبی طبقے نے اپنا کردار نبھایا میں نے ذاتی طور پر اس کے خلاف اس سیاسی جدوجہد میں حصہ بھی لیا اور پی ٹی آئی کے ایک این این اے کیساتھ ایک بزنس میٹنگ میں ان کو پی ٹی آئی کی قانون سازی سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہارکیا لیکن این این اے صاحب نے کہا کہ عمران خان خود بھی اس پر اپنا دفاع نہیں کرسکتے تو میں کیا دفاع کروں گا۔
اور جو آپ نے کہا کہ مدارس کے بچوں کی جانوں سے کھیلنا تو جب لال مسجد کے شہیدوں کی بات آتی ہے تو صرف مولانا پارلیمنٹ اور باہر ان کے لئے آواز اٹھائے اور بے ضمیر لوگ فوجی آمریت کے خلاف بات کرنے سے بھی گریزاں ہوں۔ یہاں تو جانوں سے کھیلا نہیں بلکہ روندا گیا فاسفورس سے ان کی باقیات تک کو مٹایا گیا کیا آپ ایک بچے کی ماں بہن نہیں ہیں ؟ یا لال مسجد میں پڑھنے والے امت محمدیہ سے تعلق نہیں رکھتے تھے؟
 

dxbgraphics

محفلین
مثبت تبدیلی صرف تب آئی گی جب تمام چوروں کو ایک بار پھر مشرف والا این آر او دیا جائے گا۔

تسلی رکھیں اس دفعہ این آر او دینے والوں کو آرٹیکل 244 کے تحت اپنے دائرہ کار کے اندر رہنے سے کم پر راضی ہونے والے نہیں اور مولانا کا باجوہ سے استعفیٰ کا مطالبہ باجوہ صاحب تک پہنچا دیا گیا ہے۔ اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کا اشارہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
ریاست مدینہ کے نعرہ میں شریعت کا ذکر کہاں کیا گیا تھا؟ کمزور و طاقتور قانون کے سامنے برابر ہوگا۔ فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بنیاد تھی اس نعرہ کی۔ آپ نے اس کو نفاذ شریعت کیسے سمجھ لیا؟

لیکن یہاں تو کمزور پی ٹی آئی کا ورکر ہوتے ہوئے بھی 22 گولیوں کا نشانہ بنتا ہے اور ایک کرنل کے بیٹے کی جیکٹ پھٹنے پر کرنل موصوف خود پہنچ کر نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ برابری کہاں؟
کرنل کی بیوی کرنل سے کم نہیں اور قانون کی دھجیاں اڑاتی ہوئی اور روکنے والے کو معطل کروا دیتی ہے برابری کہاں ؟
عمران خان کے بہنوئی کا ناجائز قبضہ دلانے کے لئے آئی جی تبدیل کیئے جاتے ہیں جبکہ ایک اوورسیز پاکستانی اپنے جائز ملکیت کے لئے تھانے کی دہلیز پار نہیں کر سکتا ۔ برابری کہاں؟

اگر عمران خان کی مراد شریعت نہیں تھی تو کیا فلاحی ریاست بن گئی ہے یا اس پر عمل درآمد کی کوئی مثال ہے؟ وگرنہ مان لیں کہ ریاست مدینہ کی آڑ میں تل ابیب کو تسلیم کرنے کا ایک دلفریب دھوکہ تھا۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
نیب کی کاروائی فارن فنڈنگ کیس میں 2013 سے رکی ہوئی ہے۔ اگر اس کیس کا فیصلہ ہوجائے تو تحریک انصاف کی پوری جماعت نااہل ہوجاتی ہے۔مالم جبہ کیس، بلین ٹری ، بی آر ٹی ان تمام کیسز پر سٹے چہ معنی دار؟ آپ کا سوال درست ہے اور نیب کو نہ ماننے والا نعرہ دہائی پرانا ہے جو کہ سچائی پر مبنی ہے۔
حیرت ہوتی ہے جب آپ بغیر ثبوت کے دعوے کرتے چلے جاتے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس نیب نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں پھنسا ہوا ہے۔ مالم جبہ کیس پر پشاور ہائی کورٹ کا اسٹے تھا جو ہٹ چکا ہے۔ بلین ٹری سونامی کا کیس سپریم کورٹ خود دیکھ رہی ہے۔ جبکہ بی آر ٹی کیس بھی ایف آئی اے میں لگا ہوا ہے۔
فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کردی - Pakistan - Dawn News
نیب کا مالم جبہ کیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق کارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا - Pakistan - Dawn News
پشاور: بی آر ٹی منصوبے پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع - BBC News اردو
 

جاسم محمد

محفلین
تسلی رکھیں اس دفعہ این آر او دینے والوں کو آرٹیکل 244 کے تحت اپنے دائرہ کار کے اندر رہنے سے کم پر راضی ہونے والے نہیں اور مولانا کا باجوہ سے استعفیٰ کا مطالبہ باجوہ صاحب تک پہنچا دیا گیا
مولانا جو خود اسمبلی سے باہر ہے وہ جنرل باجوہ کا استعفی لے گا جس کی ایکسٹینشن کا دو تہائی ووٹ اسمبلی میں پڑ چکا ہے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کا اشارہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے
یہ اجازت اسٹیبلشمنٹ نے دی ہے اس کا ثبوت فراہم کریں۔ خبروں کے مطابق اجازت حکومت نے دی ہے فوج نے نہیں۔
حکومت کا پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ- Geo News Urdu
 

جاسم محمد

محفلین
وگرنہ مان لیں کہ ریاست مدینہ کی آڑ میں تل ابیب کو تسلیم کرنے کا ایک دلفریب دھوکہ تھا۔
اسرائیل وفود عمران خان نے بھجوائے ثابت کریں۔ وگرنہ آپ کا مولانا اجمل قادری تو اپنے اسرائیل دورہ کی تصاویر تک بطور ثبوت دکھا چکا ہے۔ :)
نواز شریف نے مجھے اسرائیل بھیجا، مولانا اجمل قادری کا دعویٰ - Pakistan - Aaj.tv
 

dxbgraphics

محفلین
اسرائیل وفود عمران خان نے بھجوائے ثابت کریں۔ وگرنہ آپ کا مولانا اجمل قادری تو اپنے اسرائیل دورہ کی تصاویر تک بطور ثبوت دکھا چکا ہے۔ :)
نواز شریف نے مجھے اسرائیل بھیجا، مولانا اجمل قادری کا دعویٰ - Pakistan - Aaj.tv

تحریک انصاف کی سینیٹر عاصمہ حدید اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے قصیدے اسمبلی فلور پرپڑھ چکی ہیں۔ اس سے بڑا ثبوت آپ کو کیا چاہیئے۔ رہی بات اجمل قادری کی تو اگر اجمل قادری نے اپنی تصاویر شیئر کر کے نواز شریف کا نام لیا ہے تو ثابت تو اجمل قادری صاحب نے کرنا ہے ۔
 

dxbgraphics

محفلین
یہ اجازت اسٹیبلشمنٹ نے دی ہے اس کا ثبوت فراہم کریں۔ خبروں کے مطابق اجازت حکومت نے دی ہے فوج نے نہیں۔
حکومت کا پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ- Geo News Urdu
ہر چیز ثابت نہیں کی جاتی وقت آنے پر واضح ہوجاتی ہیں۔ جیسے آج سے چار سال پہلے عمران خان کی نااہلی کو صرف مولانا بیان کرتے تھے آج پورا پاکستان عمران خان سے نالاں ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
مولانا جو خود اسمبلی سے باہر ہے وہ جنرل باجوہ کا استعفی لے گا جس کی ایکسٹینشن کا دو تہائی ووٹ اسمبلی میں پڑ چکا ہے۔ :)
اسمبلی سے باہر رہ کر بھی پوری پاکستان کی سیاست کا محور مولانا ہیں یہ آپ بھی دیکھ رہے ہیں اور ہم بھی۔ اور وزیر داخلہ اپنے بیان میں باقاعدہ اقرار بھی کر چکے ہیں۔ اور آپ سے کس نے کہہ دیا کہ ایم ایم اے کے ممبران نے ایکسٹیشن کے حق میں ووٹنگ کی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
حیرت ہوتی ہے جب آپ بغیر ثبوت کے دعوے کرتے چلے جاتے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس نیب نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں پھنسا ہوا ہے۔ مالم جبہ کیس پر پشاور ہائی کورٹ کا اسٹے تھا جو ہٹ چکا ہے۔ بلین ٹری سونامی کا کیس سپریم کورٹ خود دیکھ رہی ہے۔ جبکہ بی آر ٹی کیس بھی ایف آئی اے میں لگا ہوا ہے۔
فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کردی - Pakistan - Dawn News
نیب کا مالم جبہ کیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق کارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا - Pakistan - Dawn News
پشاور: بی آر ٹی منصوبے پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع - BBC News اردو
اسی لیئے تو الیکشن کمیشن ہی کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔ اور ہم نے بھی ایسا کوئی دعوہ نہیں کیا کہ فارن فنڈنگ کیس نیب میں پھنسا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف کی سینیٹر عاصمہ حدید اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے قصیدے اسمبلی فلور پرپڑھ چکی ہیں
اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان وزیر اعظم عمران خان اپنے کئی انٹرویوز میں کر چکے ہیں۔ حکومتی جماعت کے سینیٹرز پر اتنا اعتماد ہے تو اس کے وزیر اعظم پر بھی کریں۔
اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان
 
Top