مولانافضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک کو جہاد قرار دیدیا

جاسم محمد

محفلین
جیسے آج سے چار سال پہلے عمران خان کی نااہلی کو صرف مولانا بیان کرتے تھے
اسی نااہلی کی وجہ سے ۲۰۱۸ الیکشن میں تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ میں دو تہائی اکثریت ملی اور آپ کے مولانا اپنی سیٹ بھی ہار گئے :)
 
جاسم محمد

محفلین
اور آپ سے کس نے کہہ دیا کہ ایم ایم اے کے ممبران نے ایکسٹیشن کے حق میں ووٹنگ کی ہے۔
ملک کی تین بڑی جماعتوں یعنی تحریک انصاف، ن لیگ اور پی پی پی نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔ اب کس منہ سے مولانا کی سربراہی میں استعفی مانگ رہے ہیں؟ کوئی شرم و حیا؟
 
dxbgraphics

محفلین
اسی نااہلی کی وجہ سے ۲۰۱۸ الیکشن میں تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ میں دو تہائی اکثریت ملی اور آپ کے مولانا اپنی سیٹ بھی ہار گئے :)
ہارے نہیں ہروائے گئے اب یہ نہ کہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اس کے بھی ثبوت لے آؤں۔ ویسے فارم 45 نہ دینا ہی سب سے بڑا ثبوت ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور ہم نے بھی ایسا کوئی دعوہ نہیں کیا کہ فارن فنڈنگ کیس نیب میں پھنسا ہے۔
یہ دعوی پھر کس نے کیا تھا؟ کیا آپ کا اکاؤنٹ کوئی اور بھی استعمال کر رہا ہے؟ :)
نیب کی کاروائی فارن فنڈنگ کیس میں 2013 سے رکی ہوئی ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان وزیر اعظم عمران خان اپنے کئی انٹرویوز میں کر چکے ہیں۔ حکومتی جماعت کے سینیٹرز پر اتنا اعتماد ہے تو اس کے وزیر اعظم پر بھی کریں۔
اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان
آپکو وزیر اعظم کے کتنے بیان بطور ثبوت چاہئے کہ انہوں نے تردید کی اور وہ کام کیا۔ قرضہ نہیں لوں گا ۔ لیا۔۔۔۔۔۔۔ پروٹوکول نہیں لونگا۔ پھر بھی لیا ان کی زندگی ایسے ہی یوٹرنز سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کو معلوم نہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
آپکو وزیر اعظم کے کتنے بیان بطور ثبوت چاہئے کہ انہوں نے تردید کی اور وہ کام کیا۔ قرضہ نہیں لوں گا ۔
قرضہ مجبوراً لینا پڑا کیونکہ ن لیگ ملک دیوالیہ کر کے گئی تھی۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا کوئی ایسی مجبوری نہیں جس پر یوٹرن لیا جائے
 
dxbgraphics

محفلین
ملک کی تین بڑی جماعتوں یعنی تحریک انصاف، ن لیگ اور پی پی پی نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔ اب کس منہ سے مولانا کی سربراہی میں استعفی مانگ رہے ہیں؟ کوئی شرم و حیا؟
ان تین جماعتوں کا اس وقت حکومت پر کوئی پریشر نہیں ۔ بقول شیخ رشید کہ مولانا کےبغیر پی ڈی ایم کی کوئی اہمیت نہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
ہر ہارنے والا یہی کہتا تھا۔ عمران خان کا دھرنا یاد کر لیں
عمران خان جب دھرنا دے رہے تھے تو تمام جمہوری پارٹیاں اس وقت بھی مخالف تھیں صرف اسٹیبلشمنٹ اس کی پشت پر تھی۔ اور آج بھی عمران خان اکیلا اور تمام جمہوری پارٹیاں اس کے خلاف ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
عمران خان جب دھرنا دے رہے تھے تو تمام جمہوری پارٹیاں اس وقت بھی مخالف تھیں صرف اسٹیبلشمنٹ اس کی پشت پر تھی۔ اور آج بھی عمران خان اکیلا اور تمام جمہوری پارٹیاں اس کے خلاف ہیں۔
یہ والی موروثی پارٹیاں جمہوری کب ہوئیں؟
599-D1544-0-DC9-4-B8-E-A0-A4-E827358-B7-BDD.jpg
 
dxbgraphics

محفلین
قرضہ مجبوراً لینا پڑا کیونکہ ن لیگ ملک دیوالیہ کر کے گئی تھی۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا کوئی ایسی مجبوری نہیں جس پر یوٹرن لیا جائے

جنرل کو ایکسٹینشن دینا ملکی مفاد میں نہیں۔ یہ بھی عمران خان نےکہا تھا۔ پھر کیوں ایکسٹیشن دی؟
قرضہ لینا پڑا تو قرضہ تو پہلے سے دوگنا تگنا لیا جاچکا ہے۔
جب کہا کہ میرے پاس ٹیم ہے۔ تو اس وقت ہوش میں تھے؟ جب ہوش آیا تو کہا کہ ہماری تیاری نہیں تھی؟
 
جاسم محمد

محفلین
جنرل کو ایکسٹینشن دینا ملکی مفاد میں نہیں۔ یہ بھی عمران خان نےکہا تھا۔ پھر کیوں ایکسٹیشن دی؟
یہی سوال اپنی جمہوری جماعتوں سے بھی کریں جو کہا کرتے تھے کہ عمران خان کو جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے سلیکٹ کیا گیا ہے اور پھر خود ان کی ایکسٹینشن کے حق میں ووٹ ڈالا
 
dxbgraphics

محفلین
یہ والی موروثی پارٹیاں جمہوری کب ہوئیں؟
599-D1544-0-DC9-4-B8-E-A0-A4-E827358-B7-BDD.jpg

جب سے پاپا جونز، آسٹریلیا والے بابا، دبئی والے مریض، و دیگر لوگوں نے اپنی کمپنیاں بنائی ہیں تب سے۔
اور اگر تاریخ کا مطالعہ کریں تو پاکستان کی تاریخ میں صرف جرنیلوں ہی کے دور میں اہم بیس امریکہ کے حوالے کئے گئے۔ لیکن غدار جمہوری قوتیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
یہی سوال اپنی جمہوری جماعتوں سے بھی کریں جو کہا کرتے تھے کہ عمران خان کو جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے سلیکٹ کیا گیا ہے اور پھر خود ان کی ایکسٹینشن کے حق میں ووٹ ڈالا
یہ آپ انہی پارٹیوں کے ترجمانوں سے پوچھیں۔ مولانا نے اس وقت بھی ایکسٹیشن کی مخالف کی اور آج بھی مولانا کے علاوہ کسی کی ہمت نہیں کہ ملکی مفاد میں اسٹیبلشمنٹ سے آرٹیکل 244 کے تحت اپنے دائرہ کار میں رہنے کا مطالبہ کرے۔
اور عمران خان نیازی صاحب نے کیوں ایکسٹیشن دی؟ آپ تو تحریک انصاف ہی سے تعلق رکھتے ہیں نا جناب۔
 
dxbgraphics

محفلین
پاکستان میں نئے آنے والی حکومت کو حلف لینے سے قبل سرکاری بریفنگ نہیں ملتی۔ اس طرف اشارہ تھا کہ آتے ساتھ تیاری نہیں تھی۔
ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔ انڈوں مرغیوں، کٹوں اور روحانیات سے ابھی تک نہیں نکلے عمران خان نیازی صاحب ۔بریفنگ ملتی بھی تو عمران خان نے یہی ستے اناس کرنا تھا جو آج تک کر چکا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مولانا نے اس وقت بھی ایکسٹیشن کی مخالف کی اور آج بھی مولانا کے علاوہ کسی کی ہمت نہیں کہ ملکی مفاد میں اسٹیبلشمنٹ سے آرٹیکل 244 کے تحت اپنے دائرہ کار میں رہنے کا مطالبہ کرے۔
مولانا مشرف کے اتحادی تھے کے پی کے میں۔ اس وقت مزاحمت کر لیتے۔ پھر جنرل کیانی کی ایکسٹنشن کی مزاحمت کر لیتے لیکن نہیں کی کیونکہ اس وقت پی پی پی کے اتحادی تھے :)
 
Top