مولانافضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک کو جہاد قرار دیدیا

جاسم محمد

محفلین

dxbgraphics

محفلین
یعنی ن لیگی حکومت نے ۴۰ ارب ڈالر کے ریکارڈ نئے قرضے لئے اور ۲۰ ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑا جس کی قیمت ہر سال ۱۰ ارب ڈالر قرضہ واپسی اور ۱۰ ارب ڈالر نئے قرضوں کی شکل میں بھگتنی پڑ رہی ہے۔
Government got record $40b loans


اگر ن لیگ نے قرضے لئے تھے تو پھر باہر ملک جائیدادوں کا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ سیدھا سیدھا یہی کیس بنانا تھا کہ قرضے کیوں لئے
عمران خان نیازی نے تو معیشت کو ٹھیک کرنے کے بڑے بڑے دعوے کئے تھے کہاں گئے؟؟
 

dxbgraphics

محفلین


جی بلکل تحریک انصاف کے کارکنوں نے پاکستان کو مکمل ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے اور ترقی کی انتہا تک پہنچا دیا ہے اور لاگت بھی صرف چند سو MB آئی ہے۔ کیا بات ہے کہیں سے کچھ بھی پیسٹ کرنے سے ملک ترقی کر جائیگا۔؟ مہنگائی ختم ہوجائے گی؟ سونے پٹرول و دیگر روزمرہ کی چیزیں سستی ہوجائیں گے۔؟؟
بھائی پیٹ اور ترقی چند سو MB خرچ کرنے سے آتی تو آپ پاکستان کو آپ لوگ سپر پاور بنا چکے ہوتے
 

dxbgraphics

محفلین
پاناما پیپر میں ہونے والے عالمی انکشافات کے پیچھے بھی فوج یا عمران خان تھا؟
Panama Papers: Pakistan PM Nawaz Sharif to face investigators
نیب نے تو جن جائیدادوں کے ثبوت لانے تھے ان کی کھوج میں جائیدادوں کی قیمت سے زیادہ خرچ کر دیئے ۔ اب آپ وہ مثال قائم نہ کر دیں کہ ایک میراثی کے سر پر گولی لگی اور مر گیا تو اس کے رشتہ دار کہنے لگے کہ اچھا ہوا آنکھ بچ گئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا بات ہے کہیں سے کچھ بھی پیسٹ کرنے سے ملک ترقی کر جائیگا۔؟ مہنگائی ختم ہوجائے گی؟ سونے پٹرول و دیگر روزمرہ کی چیزیں سستی ہوجائیں گے۔؟؟
یہ تمام سرکاری اعداد و شمار ہیں۔ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ان کو تسلیم کیا ہے۔
باقی جہاں تک مہنگائی کا سوال ہے تو وہ ن لیگ دور میں بہت کم تھی۔ پھر اس وقت ریکارڈ خسارے اور قرضے کیوں لینے پڑے؟
 

dxbgraphics

محفلین
یہ تمام سرکاری اعداد و شمار ہیں۔ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ان کو تسلیم کیا ہے۔
باقی جہاں تک مہنگائی کا سوال ہے تو وہ ن لیگ دور میں بہت کم تھی۔ پھر اس وقت ریکارڈ خسارے اور قرضے کیوں لینے پڑے؟
اگر ن لیگ کا قرضہ لینا غلط تھا تو خودکشی کے وعدے پر قرضہ نہ لینے کی یقین دہانی کرا کر بھی قرضہ کیوں لیا۔ اور لیا تو پھر خودکشی کیوں نہیں کی؟ قوم کو اس عذاب سے نجات مل جاتی
 

جاسم محمد

محفلین
بھائی پیٹ اور ترقی چند سو MB خرچ کرنے سے آتی تو آپ پاکستان کو آپ لوگ سپر پاور بنا چکے ہوتے
حکومت کا کام عوام کو سرکاری سبسڈی سے مصنوعی سستا ڈالر، تیل، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کرنا نہیں ہے۔ مارکیٹ میں جو قیمت ہے عوام کو وہی ادا کرنی ہوگی۔ اس قسم کے مصنوعی و عارضی کام کرنے کی ہی وجہ سے ہر آنے والی حکومت کو کشکول پکڑ کر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے
B41-C8-AB7-2-EED-4-D3-F-BE70-790-B171-B9050.png
 

جاسم محمد

محفلین
اگر ن لیگ کا قرضہ لینا غلط تھا تو خودکشی کے وعدے پر قرضہ نہ لینے کی یقین دہانی کرا کر بھی قرضہ کیوں لیا۔ اور لیا تو پھر خودکشی کیوں نہیں کی؟ قوم کو اس عذاب سے نجات مل جاتی
اگر قرضہ نہ لیتے تو ملک بیرونی قرضوں کی قسطیں ادا نہ کرنے پر دیوالیہ ہو جاتا۔ تب ڈالر ۱۶۰ کی بجائے ۳۰۰ روپے سے بھی زائد تجاوز کر جاتا جیسا کہ عموما دیوالیہ ہونے والے ممالک کے ایکسچینج ریٹ کے ساتھ ہوتا ہے۔ اور اس صورت میں ہوش ربا مہنگائی کو کون کیسے مینج کرتا؟
Argentina defaults on debt, again
1-FDFF8-BA-46-B3-468-D-9-A60-8-C5612438774.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
نیب نے تو جن جائیدادوں کے ثبوت لانے تھے ان کی کھوج میں جائیدادوں کی قیمت سے زیادہ خرچ کر دیئے ۔
شریف اور زرداری خاندان کو این آر او دے کر کرپشن کیسز واپس عمران خان نے نہیں لئے تھے۔ اگر نیب کو نقصان ہوا ہے تو اس کے پیچھے آمر مشرف کا ہاتھ ہے:

سن 2000 میں پرویزمشرف دور میں نیب نے براڈشیٹ نامی ایک امریکی فرم کی خدمات حاصل کیں کہ وہ پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کا پتہ چلا کر حکومت پاکستان کو بتائیں تاکہ ریکوری ہوسکے۔
اس کیلئے معاہدہ لکھا گیا جس کے تحت براڈشیٹ کو اس کی خدمات کے عوض فیس بھی ملنا تھی اور اس کے ساتھ ساتھ جو پراپرٹیز اور اثاثے ریکور ہوتے، ان کا بیس فیصد کمیشن بھی ملنا تھا۔
نوازشریف کے ساتھ مشرف نے سعودی عرب کے کے کہنے پر دسمبر 2000 میں ڈیل کرلی اور بینظیر کے ساتھ این آر او کی پینگیں 2004 میں ڈالنا شروع کردیں۔ چنانچہ براڈشیٹ کے ساتھ کیا گیا معاہدہ اب بے اثر ہوکر رہ گیا۔ دوسری طرف براڈشیٹ نے بھی اثاثہ جات کی تلاش میں سرگرمی نہیں دکھائی، چنانچہ نیب نے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2006 میں براڈشیٹ نے نیب کے اس فیصلے کے خلاف لندن میں مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دے دی۔
2008 میں زرداری کی حکومت آئی تو پی پی نے براڈشیٹ کے فرنٹ مین کو 5 ملین ڈالرز کی ادائیگی کرکے کہا کہ انہوں نے تمام واجبات ادا کردیئے ہیں۔
براڈشیٹ نے پریس ریلیز میں کہا کہ انہوں نے نہ تو کوئی رقم وصول کی، نہ ہی ان کا کوئی فرنٹ مین ہے جو یہ رقم وصول کرسکتا تھا۔ بادی النظر میں یہ رقم بھی زرداری کی جیب میں ہی گئی۔
پھر براڈشیٹ نے لندن عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ براڈشیٹ کے مقدمے کے دو حصے تھے:
پہلا حصہ یہ تھا کہ اسے اس کی خدمات کی فیس ادا کی جائے،
دوسرا حصہ یہ تھا کہ معاہدے کے مطابق نیب نے جتنی بھی ریکوریز کی ہیں، ان کا بیس فیصد براڈشیٹ کو ادا کیا جائے۔
یہ مقدمہ کئی سال چلتا رہا۔ زرداری گیا، نوازشریف آیا ۔ ۔ ۔ نہ تو ٹھیک طرح پیروی ہوئی اور نہ ہی معاملہ سیٹل کرنے کی کوشش کی گئی۔
2018 میں لندن کی عدالت نے براڈشیٹ کے دونوں نکات درست مانتےہوئے حکومت پاکستان کو حکم دیا کہ وہ براڈشیٹ کو 22 ملین پاؤنڈ کی ادائیگی کرے جس میں نیب کی ریکوریز کا بیس فیصد شامل تھا۔
یعنی و ہ ریکوریز جو نیب نے خود کی تھیں، ان میں سے بیس فیصد براڈشیٹ کو بغیر کچھ کئے ادا کئے جائیں۔ مشرف دور میں ایک کمزور معاہدہ اور پھر بعد میں پی پی اور ن لیگ کی طرف سے فالو اپ نہ ہونے کے باعث آج حکومت پاکستان کو 28 ملین ڈالرز ادا کرنے پڑرہے ہیں۔ اس میں وہ پانچ ملین ڈالرز بھی شامل کرلیں جو زرداری نے مبینہ طور پر براڈشیٹ کے فرنٹ مین کو 2008 میں دیئے تھے لیکن براڈشیٹ ان کی وصولی سے انکار کررہا ہے۔
یہ ہے وہ گند جو سابقہ حکومتوں کا پھیلایا ہوا ہے اور جسے عمران خان کو صاف کرنا پڑ رہا ہے۔
باباکوڈا

باقی عمران خان کے دور میں نیب نے کتنی ریکوری کی وہ یہاں دیکھ سکتے ہیں
D4-A0-C929-070-C-48-AB-9534-7-F83-E9-DEA34-D.jpg
 

ثمین زارا

محفلین
جی ہاں جن علماء نے یہ نیک کام کئے ہیں وہ ببانگ دہل مولانا پر اعتماد کرتے ہیں۔ ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟
وہی خیال ہے جو آپ کا ان جے یو آئی کے ان علماء کے بارے میں ہے جو ان کے خلاف متحد ہیں اور ان کومولانا نے پارٹی سے نکال دیا ہے ۔
مولانا کے خلاف اسلام کام ذرا ہمیں بھی تو بتایئے؟ تاکہ ہم بھی ان کے خلاف مورچہ زن ہوجائیں! (یہ بتانا آپ پر ادھار ہے)
آپ کو بتانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے ۔
کون سے خواتین کا جھرمٹ؟ اس کی وضاحت درکار ہے۔؟ اگر تو آپ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کی بات کر رہی ہیں تو کیا ان خواتین کو کوئی پارٹی جے یو آئی کے نام پر لارہی ہے؟ دوسری بات کیا 126 دن کے دھرنوں کی ویڈیوز آپ کی نظروں سے گذری ہیں؟؟ اگر کوئی پارٹی اپنے خواتین ورکرز کو لاتی ہیں تو کیا یہ جے یو آئی کے کھاتے میں شمار کریں گی؟ اور کیا خواتین 126 دن کے ناچ گانوں میں آسکتی ہیں اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اپنی پارٹی کی جانب سے آنا منع ہے؟
مجھےپی ٹی آئی کے جلسوں اور دھرنوں میں کوئی بری بات نظر نہیں آتی ۔ یہ تو سب مولانا کی نظر میں برا ہے ۔ تو یہ اپنے اتحادیوں کو کیوں منع نہیں کرتے ؟ کیسے عالم ہیں کہ اپنے اتحادیوں کی برائی کو برائی نہیں سمجھتے ۔ اگر ہمت ہے تو کہہ کے دیکھیں ۔
میں ذاتی طور پر خواتین کی معاشرے میں بھرپور شرکت کی قائل ہوں ۔ ہمارے ملک میں بھی دیگر اسلامی ملکوں جیسی آزادی ہونا چاہئے جیسے ملائشیا، ترکی، یو اے ای ، سینٹرل ایشیا یا مڈل ایسٹ کی طرح ۔ یہ تو مولانا کی بات کی تھی کہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں اور خود وہی کام کرتے ہیں ۔
اور ہاں 126 کوئی ناچ گانا نہیں ہوا یہ سب دماغ کا فتور ہے ۔ ذرا نون لیگ اور پی پی پی کے جلسے دیکھیں ۔ لگ پتہ جائے گا ۔
شراب کی بابت آپ کے سامنے ہے کہ صرف 14 مولویوں نے اس پر پابندی پر ووٹ کیا اور ریاست مدینہ اس پابندی کے خلاف ڈٹ گئی اور ڈھٹائی سے قوم کو بتایا گیا کہ پینے والا ویسے بھی پیتا ہے۔ اس پر مذہبی طبقے نے اپنا کردار نبھایا میں نے ذاتی طور پر اس کے خلاف اس سیاسی جدوجہد میں حصہ بھی لیا اور پی ٹی آئی کے ایک این این اے کیساتھ ایک بزنس میٹنگ میں ان کو پی ٹی آئی کی قانون سازی سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہارکیا لیکن این این اے صاحب نے کہا کہ عمران خان خود بھی اس پر اپنا دفاع نہیں کرسکتے تو میں کیا دفاع کروں گا۔
ویسے دوسرے اسلامی ملکوں میں شراب کی اچھی خاصی فراوانی ہے مگر ہر کوئی نہیں پیتا ۔ یہ صرف ہمارے ملک میں ہے ۔ یہ تو تربیت پر ہے ۔ پینے والے تو یہاں بھی چھپ چھپ کے پیتے ہیں مولانا ان کے ہی آج کل ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں ۔
اور جو آپ نے کہا کہ مدارس کے بچوں کی جانوں سے کھیلنا تو جب لال مسجد کے شہیدوں کی بات آتی ہے تو صرف مولانا پارلیمنٹ اور باہر ان کے لئے آواز اٹھائے اور بے ضمیر لوگ فوجی آمریت کے خلاف بات کرنے سے بھی گریزاں ہوں۔ یہاں تو جانوں سے کھیلا نہیں بلکہ روندا گیا فاسفورس سے ان کی باقیات تک کو مٹایا گیا کیا آپ ایک بچے کی ماں بہن نہیں ہیں ؟ یا لال مسجد میں پڑھنے والے امت محمدیہ سے تعلق نہیں رکھتے تھے؟
"بے ضمیر لوگ فوجی آمریت کے خلاف بات کرنے سے بھی گریزاں ہوں " ہاہاہا
مولانا نے مشرف حکومت میں عیش کیے اور لال مسجد کا قرض اتارا ۔ کسے نہیں معلوم ۔ یہ صرف عمران خان ہی تھا جس نے مشرف کی ہر پیشکش کو ٹھکرایا ۔
 

ثمین زارا

محفلین
تسلی رکھیں اس دفعہ این آر او دینے والوں کو آرٹیکل 244 کے تحت اپنے دائرہ کار کے اندر رہنے سے کم پر راضی ہونے والے نہیں اور مولانا کا باجوہ سے استعفیٰ کا مطالبہ باجوہ صاحب تک پہنچا دیا گیا ہے۔ اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کا اشارہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
ہاہاہا ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اور باجوہ تھر تھر کانپ رہے ہیں ۔ ویسے باجوہ جی ایچ کیو میں ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں نہیں ۔
 

ثمین زارا

محفلین
اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان وزیر اعظم عمران خان اپنے کئی انٹرویوز میں کر چکے ہیں۔ حکومتی جماعت کے سینیٹرز پر اتنا اعتماد ہے تو اس کے وزیر اعظم پر بھی کریں۔
اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان
یہ بے بات کی بات کرنا مولانا کی عادت ہے تاکہ معصوم عوام کو اپنی اہمیت محسوس کروائیں ۔ بغیر رائی سے پہاڑ بنانا ۔
 

ثمین زارا

محفلین
ہر چیز ثابت نہیں کی جاتی وقت آنے پر واضح ہوجاتی ہیں۔ جیسے آج سے چار سال پہلے عمران خان کی نااہلی کو صرف مولانا بیان کرتے تھے آج پورا پاکستان عمران خان سے نالاں ہے۔
اگر عمران خان سے نالاں ہوتے تو جلسوں میں کرائے کے لوگ اور مدرسے کے بچوں کو بھر بھر کا نہ لایا جاتا ۔ مولانا نے دس سال کشمیر کمیٹی میں کیا کارنامہ انجام دیا؟
 

ثمین زارا

محفلین
اسی نااہلی کی وجہ سے ۲۰۱۸ الیکشن میں تحریک انصاف کو خیبر پختونخواہ میں دو تہائی اکثریت ملی اور آپ کے مولانا اپنی سیٹ بھی ہار گئے :)
الیکشن کے دنوں میں پرو نون لیگ صحافی حبیب اکرم کے سرویز دیکھ لیجیے جن کے مطابق کے پی کے لوگ دوبارہ عمران خان کو ووٹ ڈالیں گے کیونکہ وہ بہت مطمئن ہیں ۔
 

dxbgraphics

محفلین
اگر عمران خان سے نالاں ہوتے تو جلسوں میں کرائے کے لوگ اور مدرسے کے بچوں کو بھر بھر کا نہ لایا جاتا ۔ مولانا نے دس سال کشمیر کمیٹی میں کیا کارنامہ انجام دیا؟

کیا مدارس کے بچے پاکستانی نہیں کیا صرف پی ٹی آئی جلسوں میں بچوں کو شرکت کی اجازت ہے؟؟
یہ کیا ہے
Dh6eJfhW4AAhX2h.jpg


2018-07-04T135519Z_1_LYNXMPEE6317X_RTROPTP_3_PAKISTAN-POLITICS-KHAN.jpg


رہی بات کشمیر کی تو بحیثیت کشمیر کمیٹی مولانا کا کام سفارشات مرتب کرنا تھا جس کے لئے 10 سالوں میں کل 240 میٹنگز ہوئیں لیکن فوج کی طرف سے کئی موقعوں پر ان کی سفارشات پر عمل در آمد نہیں کیا گیا الٹا فلیگ میٹنگز کو کینسل کروانے کےلئے فوج کی طرف سے مولانا پر دباؤ ڈالنےکی کوشش کی جاتی لیکن مولانا کا یہی جواب ہوتا تھا کہ جس کام کا میں مسئول ہوں اس میں آپ کے ٹانگ اڑانےکی ضرورت نہیں۔

اب کشمیر فتح کرنا جن کے ذمے ہے وہ کام مولانا تو نہیں کر سکتے یا آپ چاہتے ہیں کہ مولانا جنہوں نے پوری ایک نسل کو ہتھیار کی بجائے جمہوریت کی پٹری پر ڈالا ہے اس جدوجہد کو چھوڑ کر مدارس کے بچوں کو کشمیر میں جہاد کے لئےبھیج دیں؟
کمال کرتے ہیں پانڈے جی
 

dxbgraphics

محفلین
الیکشن کے دنوں میں پرو نون لیگ صحافی حبیب اکرم کے سرویز دیکھ لیجیے جن کے مطابق کے پی کے لوگ دوبارہ عمران خان کو ووٹ ڈالیں گے کیونکہ وہ بہت مطمئن ہیں ۔

بہنا خاطر جمع رکھیں کے پی کے میں یہ صورت حال ہے کہ میرے پاس بحیثیت ہیومن رائٹس کوآرڈینیٹر خیبرپختونخوا ایک تھانے کے خلاف آج بھی ایک کیس پڑا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار پوری پولیس انتظامیہ اور آئی جی پر بھاری ہے اور عدالت اور آئی جی پی کے احکامات کے باوجود تھانہ اپنے پولیس پیٹی بند بھائی پر ایف آئی آر کرنے سے مسلسل تین سال سے گریز کر رہی ہے۔ اور لوگوں میں جو غم و غصہ پی ٹی آئی کے خلاف ہے وہ بیان کرنے کے قابل نہیں۔
 
Top