مولانافضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک کو جہاد قرار دیدیا

جاسم محمد

محفلین
بہتر ہوگا کہ پی ڈی ایم آئینی، ریاستی، معاشی اور اداراتی کایا پلٹ کا اکیسویں صدی کی تیسری دہائی کا کوئی متبادل پروگرام پیش کرے اور ایک آزادانہ انتخابات کے ذریعہ ایک قومی مصالحتی حکومت دس برس کے ایجنڈے کے ساتھ بھرپور عوامی تائید سے ملک کی باگ ڈور سنبھالے تاکہ عبورِ دوئم ایک قومی جمہوری، وفاقی اور پائیدار معاشی بنیاد مستحکم کر سکے۔ روز روز کی مارا ماری سے بہتر ہے کہ ملک کو سماجی، عوامی اور معاشی ترقی کی راہ پہ ڈالا جا سکے۔
قومی مصالحتی حکومت کیا شے ہے؟ کیا اس کا مطلب اپوزیشن کے کرپشن کیسز بند کر کے سب کو دوبارہ این آر او دینا ہے؟
 
dxbgraphics

محفلین
ریاست مدینہ کا مطلب ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنے والی ریاست ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ یہاں شریعت نافذ کرنا شروع کر دیں۔

تو ریاست مدینہ کے نعرے کا کیا مطلب تھا؟ کیا اُس وقت ریاست مدینہ میں شریعت نہیں تھی تو کیا تھی؟ اور موجودہ وقت میں ریاست مدینہ کا اگر شریعت مقصد نہیں تو ان نعروں کا کیا مطلب تھا؟
 
جاسم محمد

محفلین
تو ریاست مدینہ کے نعرے کا کیا مطلب تھا؟ کیا اُس وقت ریاست مدینہ میں شریعت نہیں تھی تو کیا تھی؟ اور موجودہ وقت میں ریاست مدینہ کا اگر شریعت مقصد نہیں تو ان نعروں کا کیا مطلب تھا؟
ریاست مدینہ کے نعرہ میں شریعت کا ذکر کہاں کیا گیا تھا؟ کمزور و طاقتور قانون کے سامنے برابر ہوگا۔ فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بنیاد تھی اس نعرہ کی۔ آپ نے اس کو نفاذ شریعت کیسے سمجھ لیا؟
 
بابا-جی

محفلین
بِلا اِمتیاز اِحتساب نہ کرنا فساد کی جڑ ہے اور کُرپٹ عناصر کو سانس لینے کی گُنجائش بھی اِسی باعث مُیسر آتی ہے۔ میری دانست میں، موجودہ اِحتساب محض اِنتقام ہے اور اپنوں کو تحفظ دِیا جاتا ہے۔ اِس صُورت میں مُلک میں مثبت تبدیلی کی توقع خام خیالی اور نادانی ہے۔
 
بابا-جی

محفلین
سبطین، عامر، علیم گھر میں آرام فرما رہے ہیں، ترین کا طیارہ فضاؤں میں ہے۔ صِرف نام لِکھنے سے اِحتساب نہیں ہو جاتا۔ کوئی خُسرو، کوئی خٹک، کوئی فارن فنڈنگ، کوئی مالم جبہ، کوئی بی آر ٹی، وغیرہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، کُچھ تو کھولو نا مُعاملہ تاکہ اپوزیشن سانس بھی لینے نہ پائے ۔۔۔۔۔۔۔ ھاھاھا۔

کوئی پاپا جانز ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
 
جاسم محمد

محفلین
سبطین، عامر، علیم ترین گھر میں آرام فرما رہے ہیں، ترین کا طیارہ فضاؤں میں ہے۔
اپوزیشن رہنما بھی کئی کئی ماہ عدالتی اسٹے اور ضمانت قبل از گرفتاری کے پیچھے چھپ کر آرام فرماتے رہے ہیں۔
علیم ترین کو عدم ثبوت پر عدالت نے چھوڑا، جہانگیر ترین کو اسٹے آرڈر عدالت نے دیا، سبطین بھی غالبا اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے گرفتاری سے بچ جائیں گے۔ لیکن ان تمام کرپٹ لوگوں کا ٹھکانا بلآخر نیب کی تحویل یا جیل ہی ہے۔
 
کپتان کو بخش دینا ڈار صاحب۔ ذرا دھیرے دھیرے ۔۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
کپتان کو بخش دینا ڈار صاحب۔ ذرا دھیرے دھیرے ۔۔۔۔
کپتان نے اگر کہیں کرپشن یا مالی خرد برد کی ہوگی تو وہ بھی احتساب کے شکنجے میں آئے گا۔ پہلا ذرا ۹۰ کی دہائی سے بار بار حکومتیں کرنے والوں سے تو نبٹ لیں۔ جن کے کیسز ۲۰ ۲۰ سال سے چل رہے ہیں۔ یا یہ بھی آپکی نظر میں انتقام ہے؟
 
بابا-جی

محفلین
کپتان نے اگر کہیں کرپشن یا مالی خرد برد کی ہوگی تو وہ بھی احتساب کے شکنجے میں آئے گا۔ پہلا ذرا ۹۰ کی دہائی سے بار بار حکومتیں کرنے والوں سے تو نبٹ لیں۔ یا یہ بھی آپکی نظر میں انتقام ہے؟
نپٹ لو۔ میرے رشتہ دار نہیں ہیں۔ کپتان کو بس کُچھ نہ کہنا۔ کپتان و مُشرف کی ٹیم کو بخشنے کی استدعا قبول کر لو۔ سزا تو آپ نے دینی ہے مہاراج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
نپٹ لو۔ میرے رشتہ دار نہیں ہیں۔ کپتان کو بس کُچھ نہ کہنا۔ کپتان و مُشرف کی ٹیم کو بخشنے کی استدعا قبول کر لو۔ سزا تو آپ نے دینی ہے مہاراج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ عدالتی حکم پر ۱۲۰ احتساب عدالتیں بنیں۔ اور جو ۱۲۰۰ کرپشن کیسز بیس سال سے نیب کی گرد چھان رہے ہیں ان کا جلد از جلد فیصلہ ہو۔ تاکہ جن پر جھوٹے الزامات ہیں وہ رہائی پائیں اور جنہوں نے واقعی کرپشن کی ہے ان کو سزا ملے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۰ کے درمیان کرپشن کرنے والا آج ہی اپنا حساب دے رہا ہو جبکہ ۱۹۸۵ سے ۲۰۱۸ تک کرپشن کرنے والا جب احتساب کیلئے بلایا جائے تو کہے کہ یہ سیاسی انتقام ہے۔ ملزم کو صفائی کا حق دینا لازم ہے۔ خواہ وہ حکومتی جماعت سے ہو، اپوزیشن سے ہو، یا کوئی ریاستی آفیسر جیسے بیروکریٹ، جج و فوجی۔
 
فارن فنڈنگ کا کیس اور مالم جبہ کا مُعاملہ کب سے چل رہا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
فارن فنڈنگ کا کیس اور مالم جبہ کا مُعاملہ کب سے چل رہا ہے؟
مالم جبہ کا کیس پشاور ہائی کورٹ کے اسٹے پر چلا گیا تھا۔ اب وہ ختم ہو گیا ہے تو نیب اس پر کاروائی کر رہا ہے۔
نیب کا مالم جبہ کیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق کارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
جبکہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں پھنسا ہوا ہے۔
فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کردی - Pakistan - Dawn News
اپوزیشن کو چاہیے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالے۔ جیسا کہ آج سزا یافتہ مجرم، جعلی بیمار و اشتہاری نواز شریف نے اپنی ایک ٹویٹ سے کیا ہے۔
 
ثمین زارا

محفلین
آپ سے سوال ہے کہ اگر کوئی گستاخ رسول کی سزائے موت کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے ، صحابہ کرام ؓ کے بارے میں ایسی بات کرے جس سے امت مسلمہ کو تکلیف پہنچے، حتیٰ کہ نبی کریم ﷺ کے بارے میں بھی زبان درازی کرے ان کے لئے آپ کا کیا تاثر ہوگا۔ نیز گستاخ رسول کی سزائے موت کو ختم کرنے کے لئے ووٹنگ کرنے والوں کو آپ کیا سمجھتی ہیں۔ اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے بارے میں کیا کہتی ہیں آپ۔ نیز اگر کوئی گستاخ رسول کی سزائے موت کو ختم کرنے کے خلاف کھڑا ہوجاتا ہے تو کیا وہ ووٹ بٹورنے کے لئے کرتا ہے کیسے؟؟)
نیز جیسا کہ آپ نے کہا کہ قانون سازی کے بعد مولانا فضل الرحمٰن اس پر عمل کرنا ہوگا۔ اس عمل کا کیا طریقہ کار ہوگا۔ ؟؟کیسے عمل کریں گے؟

فروری 2018 میں گستاخ رسول کی سزائے موت کے لئے سینٹ میں سینیٹر نسرین جلیل کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی بنی اور اس کمیٹی میں کئی بڑی پارٹیوں نے گستاخ رسول کی سزائے موت کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ کیا۔ لیکن جے یو آئی کے مفتی عبدالستار نے نہ صرف اس کو مسترد کیا بلکہ میڈیا ، عوام و دیگر چینل کے ذریعے خطرناک نتائج سے خبردار بھی کیا اور جان پر کھیل کر بھی اس قانون سازی کے خلاف سنگین نتائج سے بھی سینٹ کو آگاہ کیا۔ تو جس کی وجہ سے صرف ایک مفتی کے مسترد کرنے پر بھی اس قائمہ کمیٹی کی ہمت نہیں ہوئی کہ اس کو قانون کا حصہ بناتے۔ تو کیا آپ کے خیال میں یہ (بل مستردکروانا) عملی اقدام نہیں تھا۔ اگر نہیں تھا تو عملی شکل کیا تھی ؟؟ اور کیا عملی کیا جاسکتا تھا؟

شراب نوشی کے خلاف صرف ایم ایم اے کے 14 ممبرز نے حمایت کی جبکہ ریاست مدینہ نے کہا کہ پینے والا ویسے بھی پی لیتا ہے تو عملی طور پر کیا ایم ایم اے کو عملاً شراب نوشی کے اڈوں پر مدارس کے علماء اور طلباء کا حملہ کرواناچاہیئےتھا؟ یا آپ کے خیال میں عملی طور پر شراب نوشی کے خلاف بل پاس کروانے کے لئے کیا اقدامات کئےجاسکتے تھے؟
یہ تمام نیک کام جے یو آئی کے دیگر علماء نے کیے ہوں گے مولانا فضل الرحمن صاحب نے براہ راست کچھ نہیں کیا ۔ اور ویسے بھی ان کو جلد یا بدیر پارٹی سے خلاف اسلام کاموں میں ملوث ہونے پر نکالا بھی جا سکتا ہے ۔ ان کے پارٹی کے لوگ شدید ناراض ہیں ۔ خواتین کے جھرمٹ میں کرپٹ لوگوں کے ساتھ مدرسے کے بچوں کی جانوں سے کھیلنا کیا اسلامی کام ہیں ؟ صرف شراب کے خلاف ہی مولانا بذات خود کھڑے ہوں تو دونوں بڑی پارٹیاں ان کا ساتھ چھوڑ دیں گی ۔ (پارلیمنٹ لاجز میں سے جمشید دستی نے شراب کی خالی بوتلیں قوم کو دکھائیں تو مولانا نے کیا ایکشن لیا؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
خواتین کے جھرمٹ میں کرپٹ لوگوں کے ساتھ مدرسے کے بچوں کی جانوں سے کھیلنا کیا اسلامی کام ہیں ؟
کل مولانا فضل نے وزیر اعظم کے گھر سے متعلق بھرے مجمع میں ایک ایسی بے ہودہ بات کی ہے جو یہاں بیان بھی نہیں کی جا سکتی۔ اس پر ساتھ کھڑی مجرمہ مریم نواز “آہاہاہا” کر رہی تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ نہ عوام کے سگے ہیں، نہ پاکستان کے سگے ہیں، یہ صرف اور صرف اقتدار کے بھوکے ہیں۔
مریم کے بھائی اور بیٹا بیرون ملک عیش کر رہے ہیں اور یہاں غریبوں کے بھائی اور بیٹے کھوتہ بریانی پر خریدے جا رہے ہیں۔
 
بابا-جی

محفلین
مالم جبہ کا کیس پشاور ہائی کورٹ کے اسٹے پر چلا گیا تھا۔ اب وہ ختم ہو گیا ہے تو نیب اس پر کاروائی کر رہا ہے۔
نیب کا مالم جبہ کیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق کارروائی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
جبکہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں پھنسا ہوا ہے۔
فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ مسترد کردی - Pakistan - Dawn News
اپوزیشن کو چاہیے کہ اس کیس کا جلد فیصلہ کروانے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالے۔ جیسا کہ آج سزا یافتہ مجرم، جعلی بیمار و اشتہاری نواز شریف نے اپنی ایک ٹویٹ سے کیا ہے۔
ھاھاھا۔ نیب اور الیکشن کمیشن کے پر کٹے ہُوئے محسوس ہوئے۔ بُرا نہ ماننا۔ یہی وہ روِش اور پارٹیوں اور لیڈروں سے اندھی عقیدت ہے جِس کے باعث ہماری یِہ حالت ہُوئی۔ بس، ایک جُملہ، کِہ چوری نہیں کی تو ڈر کاہے کا۔ تلاشی دینے میں حرج نہیں، سٹے پر سٹے لینا فارن فنڈنگ کیس میں کیا ثابت کرتا ہے؟ اگر فارن فنڈنگ لی گئی ہے تو اس میں چھپانے کیا کیا بات ہے؟ قوم کے سامنے سالہا سال سے حقائق نہ لانا زِیادتی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top