موسم کا حال!

زیور

محفلین
یھاں تو سال کے بارہ مھینے اک جیسا موسم رہتاھے
ھمارے طرف سے تو اگلے بارہ مہینے اطمینان رکھیگا
موسم میں کویی تبدیلی نہں انی والی
 
حسن علوی

محفلین
موسم قدرے سرد پچھلے ایک ہفتے سے۔ بارش ہو رہی ھے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی ہیں ساتھ میں، ہیٹنگ مسلسل آن ھے اس وقت درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ
 
زیور

محفلین
سلام
زینب یھاں 24 گھنٹے 365 دن آبر الود موسم ھوتا ھے
لیکن وہ آبر کرم یا باران رحمت والا نھیں
بلکہ مصنوعی بادلوں والا یا یوں کہیے کہ خود ساختہ بادلوں والا
ھم جب باھر نکلتے ھیں تو ملک کو طرقی کے راہ پر لے جانے والے
کارخانے دار کرم فرماووں اور پرانی دھواں چھو ڑتی بسوں اور رکشہ
ما لکان کے محنت رنگ لا چکی ھوتی ھے اور اور اسمان ھمارے
نطروں سے اوجھل اپنا کام کرتا رھتا ھے اور ھم مفت میں مہنگے ترین
کیمکلز کاربن ڈائی اکسائڈ سیسہ وغیرہ کا ناشتہ کرتے ہوئے اپنے کام پر چلے جاتے ھیں
 
ماوراء

محفلین

میری طرف بارش ہو رہی ہے۔

شمشاد بھائی، سعودی عرب میں دسمبر میں کیسا موسم ہوتا ہے؟ اگر درجہ حرارت بتا سکیں تو۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
منفی دس صبح‌تھا، کار کے شیشے صاف کرتے کرتے قلفی جم گئی :( دن بھر منفی دو اور اب صفر کے لگ بھگ۔ اب کل سے اگلے ہفتے جمعرات تک برفباری کی توقع ہے
 
شمشاد

لائبریرین
دسمبر میں یہاں موسم بہت اچھا ہوتا ہے، دوپہر کو دھوپ تھوڑی دیر کے لیے اچھی لگتی ہے۔ رات میں ٹھنڈ ہوتی ہے۔ اگر شمال سے ہوائیں چل پڑیں تو ہیٹر لگانے کی نوبت بھی آ سکتی ہے۔

دسمبر کی نسبت جنوری فروری میں زیادہ ٹھنڈ ہوتی ہے۔

یہ میں ریاض اور دمام کی بات کر رہا ہوں۔ جدہ کا موسم یہاں سے بہت مختلف ہوتا ہے۔
 
گڈ۔ اور مکہ، مدینہ کا موسم۔۔۔؟ بلکہ میں چند دن میں فون کروں گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
مکہ میں تو اتنی زیادہ ٹھنڈ نہیں ہوتی لیکن مدینہ شریف میں بہت ٹھنڈ ہو جاتی ہے۔

اگر آپ لوگ حج پر آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں تو بس درمیانے سے کپڑے کافی ہوں گے۔ اگر بہت زیادہ ٹھنڈ ہو بھی جائے تو بہت مناسب داموں گرم کپڑے جیکٹ وغیرہ باآسانی مل جاتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
مکۃ المکرمہ کا موسم ، دسمبر کے مہینے میں ، صرف رات کو ٹھنڈا ہوتا ہے دن میں دھوپ کی تمازت برقرار رہتی ہے لیکن کبھی کبھار بادل آ جائیں تو ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی ہیں لیکن ان کی برودت زیادہ نہیں ہوتی۔
مدینۃ المنورہ میں دسمبر سے لے کر فروری کے وسط تک رات کے وقت اچھی خاصی ٹھنڈ ہو جاتی ہے۔ کبھی کبھی درجہ حرارت 5 یا 6 سنٹی گریڈ تک بھی گر جاتا ہے اور رات کو آپ بغیر گرم کپڑوں کے دیر تک باہر نہیں گھوم سکتے۔ البتہ دن میں دھوپ چمکتی ہے تو اچھا محسوس ہوتا ہے لیکن ٹھنڈی ہوائیں دھوپ کے باوجود اپنی ٹھنڈک کا احساس دلاتی رہتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ ساجد بھائی، میں کہنے ہی والا تھا کہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کے موس کے متعلق ساجد بھائی سے رابط کرتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
سلام
زینب یھاں 24 گھنٹے 365 دن آبر الود موسم ھوتا ھے
لیکن وہ آبر کرم یا باران رحمت والا نھیں
بلکہ مصنوعی بادلوں والا یا یوں کہیے کہ خود ساختہ بادلوں والا
ھم جب باھر نکلتے ھیں تو ملک کو طرقی کے راہ پر لے جانے والے
کارخانے دار کرم فرماووں اور پرانی دھواں چھو ڑتی بسوں اور رکشہ
ما لکان کے محنت رنگ لا چکی ھوتی ھے اور اور اسمان ھمارے
نطروں سے اوجھل اپنا کام کرتا رھتا ھے اور ھم مفت میں مہنگے ترین
کیمکلز کاربن ڈائی اکسائڈ سیسہ وغیرہ کا ناشتہ کرتے ہوئے اپنے کام پر چلے جاتے ھیں
کراچی/لاہور۔۔۔؟؟؟
 
Top