موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہاں بھی آج صرف ایک ہی کمرے میں سکون ہے، باہر چھوڑ دوسرے کمروں کی بھی نہ پوچھیں۔
 

سارا

محفلین
کیوں کیا ایک کمرے میں ہیٹر لگایا ہوا ہے؟:rolleyes:

ہماری طرف اچھا موسم ہے۔۔نہ سردی نہ گرمی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی یہاں مرکزی ہیٹنگ گھروں میں نہیں ہوتی۔ ہر کمرے کا الگ الگ ہیٹر اور اے سی۔
مرکزی اے سی اور ہییٹ ایک فیصد سے بھی کم گھروں میں ہو گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اولوں کا یہاں لوگ برفباری کہہ رہے ہیں۔ ویسے سین تو برفباری والا ہی ہے، اسلام آباد میں۔
 

جہانزیب

محفلین
پچھلا پورا ہفتہ تو موسم بہت خوشگوار تھا، بالکل جیسے بہار کا موسم ہوتا ہے ۔ لیکن آج نئے ہفتہ کے آغاز سے بارش ہو رہی ہے جو رات کو برف میں‌بدل جائے گی اور صبح‌ تک چھ انچ کے قریب برف کی شُنید ہے ۔
usnyccloseradarplususendl5.jpg
 

زونی

محفلین

یہاں تو آج بہت سردی ھے کل بھی منفی ایک تھا ،گیس بھی بہت کم ھے ،پھونکوں سے ہیٹر جلانے کی کوشش جاری ھے:(
 

شمشاد

لائبریرین
پھونکوں سے تو چراغ بجھائے جاتے ہیں، آپ ہیٹر کیسے جلائیں گی؟ مجھے بھی بتائیں ہم یہاں تین ہیں، تینوں کی پھونکوں سے کچھ نہ کچھ ہو ہی جائے گا۔
 
یہاں کا موسم بھی جان لیں!۔۔۔۔۔۔۔رات آٹھ بجے قائد آباد میں دھماکہ ہوا ہے۔ آٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اب تو لگتا ہے موسم میں دھماکوں کا بھی ذکر کرنا پڑے گا کہ آج کتنے دھماکے ہوئے؟ کون سے شہر میں سب سے زیادہ دھماکے ہوئے؟ آج کے دھماکے کی شدّت کتنی تھی؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا اللہ!۔۔۔۔۔۔۔یہ کیا ہورہا ہے!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top