موسم کا حال-(2)!!!!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif


ناک بند ہوگا ، ،
 

زونی

محفلین
ایک بڑی عجیب سی بات ہے شمشاد بھائی ۔۔۔ جب ہمارے وطن میں بارش ہوتی ہے تو مٹی کی بھینی بھینی خوشبو ہر سُو پھیل جاتی ہے ۔ مگر یہاں کتنی ہی تپتی ہوئی زمین پر جھل تھل ہوجائے ۔ وہ خوشبو نہیں آتی ۔ ہیں ناں عجیب سی بات ۔




کہتے ہیں تو تھوڑی مٹی ٹرانسفر کروا دیتے ہیں بھینی بھینی خوشبو کیلئے;)


مزاق برطرف لیکن میرے خیال سے یہ ہمارا اپنی زمین سے اور اپنے لوگوں سے اپنائیت کا احساس ہوتا ھے جو بتدریج پروان چڑھا ہوتا ھے ، مٹی کی خوشبو تو اس احساس کو سمبولائیز کرتی ھے ، لیکن ہو سکتا ھے کہ اس میں مٹی کی بھی کوئی علاقائی خاصیت موجود ہو :)
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں ظفری بھائی، یہ بات یہاں بھی ہے۔ اول تو یہاں بارش ہی نہیں ہوتی اور اگر کبھی بھولے سے ہو بھی جائے تو واقعی مٹی کی خوشبو نہیں آتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو جون کی یکم ہوئی ہے، ابھی تو گرمی نے اور بھی اپنا اثر دکھانا ہے۔
 

عین لام میم

محفلین
دو دن سے شدید گرمی ھے۔ ۔ ۔
اوپر سے امتحانات سر پہ ھیں۔ ۔ سونے پہ سہاگہ لوڈ شیڈنگ۔ ۔ ۔ برا حال ہے جی۔ ۔ !
:(
 

حسن علوی

محفلین
نہایت زبردست موسم، دن بھر دھوپ لگی رہی اور اب شام میں ٹھنڈی ہوا چل رہی ھے باہر۔ دن میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
 

ماوراء

محفلین
ابھی شام کو تو موسم بہت اچھا ہے۔ لیکن دن کو آجکل بہت گرمی ہے۔ 27 درجہ حرارت، اور صبح 30 ہو گا۔ :( اگلے ہفتے بارشیں شروع۔:)
 

حسن علوی

محفلین
شمشاد بھائی شکر کریں ابھی آپ کے یہاں لوڈ شیڈنگ کا رواج عام نہیں‌ ہوا ورنہ تو سونے پہ سہاگہ ہو جانا تھا
:)
 

شمشاد

لائبریرین
شکر الحمد للہ کہ یہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔ مزید یہ کہ گھریلو بجلی بہت سستی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں دن بھر اچھی خاصی گرمی رہی اور شام سات بجے جو گرد و غبار کا طوفان آیا ہے، اللہ کی پناہ۔
 

ملائکہ

محفلین
کراچی میں ایک تو گرمی اُوپر سے کے ای ایس سی والوں کی عنایات۔اس سے بڑھ کر اور کسی چیز کی ضرورت نہیں:(:(
 

شمشاد

لائبریرین
ایک تو وہ آپ کے بجلی کے بِل کی ہر گھنٹے بعد بچت کرتے ہیں، اوپر سے آپ انہیں کوستے ہیں۔
 

ملائکہ

محفلین
ایک تو وہ آپ کے بجلی کے بِل کی ہر گھنٹے بعد بچت کرتے ہیں، اوپر سے آپ انہیں کوستے ہیں۔

بچت اللہ خیر کرے یہی طریقہ رہ گیا ہے بچت کا۔ یہاں بندا گرمی سے مرتا رہے کل بھی ماشااللہء پورے دس گھنٹے بجلی بند رہی ہے۔آخر جنریٹر بھی کب تک ساتھ دے گا اسے بھی بند کرنا ہی پڑتا ہے۔ پھر بھی جو ہے اچھا ہی ہے:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top