موجودہ نستعلیق فونٹس میں تبدیلی

عمار ابن ضیا نے 'ٹائپو گرافی اور خطاطی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 27, 2014

  1. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,794
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    اس وقت ہمارے پاس جو چند قدرے بہتر اور قابلِ استعمال یونی کوڈ نستعلیق فونٹس موجود ہیں اُن میں سرِ فہرست جمیل نوری نستعلیق اور پھر بالترتیب علوی نستعلیق و نفیس نستعلیق ہیں۔ جمیل نوری نستعلیق نتائج میں سب سے بہتر ہے لیکن ایک طرف اس کے ترسیموں پر قانونی اشکال موجود تو دوسری طرف اس پر مزید کام ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
    کیا جمیل نوری نستعلیق یا دوسرے کسی نستعلیق فونٹ کو کسی فونٹ کریئٹر سوفٹ ویئر میں کھول کر اگر اس کے ترسیمے بدل دیے جائیں تو فونٹ قابلِ استعمال رہے گا؟ یا ایسی کسی تبدیلی کے لیے فونٹ کی کوئی الگ فائل درکار ہوگی؟
    میں نے تجرباتی طور پر جمیل نستعلیق کو فونٹ کریئٹر میں کھول کر ایڈٹ کرنا چاہا تو ٹیسٹ کرنے پر تحریر تاہوما فونٹ میں نظر آتی ہے۔ ایسا کیوں؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,794
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
  3. سعادت

    سعادت محفلین

    مراسلے:
    1,091
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    ایسا ہونا تو نہیں چاہیے۔۔۔

    تجربہ کرنے کے لیے میں نے فونٹ فورج کے ذریعے نفیس نستعلیق کے ترسیمے ”پپیہے“ کو ایکسپورٹ کیا، اور پھر جمیل نوری نستعلیق میں موجود ”پپیہے“ کے ترسیمے کو ایکسپورٹِڈ ترسیمے سے بدل کر ایک نیا فونٹ جنریٹ کیا۔ نتیجہ ٹھیک ہی نکلا:

    [​IMG]

    کیا آپ بھی اسی چیز کا ذکر کر رہے ہیں؟
     
    آخری تدوین: ‏جنوری 28, 2014
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,794
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    جی ہاں، بالکل۔ میں فونٹ فورج استعمال کرکے بھی دیکھ لیتا ہوں۔ فی الحال میں نے ہائی لوجک کے فونٹ کریئٹر پر تجربہ کیا تھا۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,969
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    لگیچرس بھی اگر تبدیل کرنے کی ضرورت ہو تو اصل فانٹ کا لے آؤٹ ٹیبل بھی ضروری ہو گا ورنہ فانٹ درست نہیں بن سکے گا،
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful
    جی بالکل ایسا ممکن ہے ۔۔ لیکن ترسیمے بدلنے سے بعض اوقات ایسی سیٹنگ متاثر ہوتی ہے جس کو درست کرنے کے لیے وولٹ پروگرامنگ کی ؎رورت ممکن ہو سکتی ہے۔ اس امکان پر آپ سے میرا خیال ہے کافی بات چیت ہو چکی ہے اور اگر واقعی اب بھی آپ اس کام کے لیے سنجیدہ ہیں تو کام شروع کیا جا سکتا ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,794
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    سنجیدہ تو بالکل ہوں اور اللہ کرے کہ یہ سنجیدگی برقرار رہے۔ :)
    آپ سے پروفیشنل فونٹ کے لیے بات ہوئی تھی اور وہ معاملہ ابھی سرد خانے کے سپرد نہیں ہوا۔ ان شاء اللہ ہوگا بھی نہیں۔ میں فی الحال یہ تجربات خود کچھ سیکھنے کے لیے کر رہا ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ ابو کو بھی تیار کرسکوں ایک نستعلیق فونٹ کے لیے۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  8. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,794
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    میں فی الحال یہ تجربہ کر رہا ہوں کہ جمیل نوری نستعلیق کی فائل کو بنیاد بناکر اس کے ترسیموں کو اپنے ہاتھ کے بنے ترسیموں سے تبدیل کروں۔
     
    • زبردست زبردست × 2
  9. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful
    عمار بھائی! آپ اپنا میل باکس چیک کریں
    :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,794
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بڑی مہربانی جناب۔ یہ سوفٹ ویئر کے ورژن کا فرق تھا۔ میں 7.5 استعمال کر رہا تھا۔ آپ کے ارسال کردہ ورژن 6 پر تجربہ کیا تو کام کرنے لگا۔ :)
     
  11. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,007
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    پہلے اگر قادری صاحب والا نستعلیق مکمل ہو جائے تو آپ کا ہاتھ بھی سیدھا ہو جائے گا اور ایک ادھوری چیز بھی بن جائے گی۔ اس فونٹ کو چار پانچ برس ہو گئے اب مکمل ہونا چاہیئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,794
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بالکل۔ میں بھی اسی کا منتظر ہوں۔ بس اپنے ذوق و شوق کی تسلی کے لیے کچھ تجربات کر رہا ہوں۔ :)
     
  13. جمیل نستعلیق

    جمیل نستعلیق معطل

    مراسلے:
    203
    اس اہم ترین کام کی طرف توجہ دلانے کا شکریہ۔ دراصل جمیل نوری نستعلیق پر مزید کام کرننگ کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا اور اسی لئے جمیل نوری نستعلیق ٹیم نے اسکے لگیچرز کو اپڈیٹ کرنے سے متعلق کام کو بھی آگے نہیں بڑھایا تاکہ کرننگ کا مسئلہ حل کر لینے کے بعد لگیچرز کو اپڈیٹ کر دیا جائے۔ لیکن اگر آپ اور دیگر محفلینز کی یہ خواہش ہے کہ اسکے لگیچرز اپڈیٹ کرکے ایک نیا ورژن بغیر کرننگ کے ریلیز کر دیا جائے تو اسکام کیلئے جمیل نوری نستعلیق کا وولٹ ورک یعنی سورس مہیا کیا جا سکتا ہے۔ آپ بندے اکٹھے کر لیں۔ ہم سورس اور فانٹ ایڈیٹنگ پروگرام وغیرہ مہیا کر دیں گے۔ کیا خیال ہے اسبارہ میں؟
    جہاں تک اس فانٹ کے ترسیمہ جات کے حقوق کا سوال ہے تو یہ اسکے خالق مرزا احمد جمیل صاحب مرحوم کے پاس تھے۔البتہ اب یہ 2012ء سے انکے بیٹے محترم طارق مرزاصاحب کو منتقل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال جمیل نوری نستعلیق ٹیم سے رابطہ کر کے اس فانٹ کو قانونی بنانے کی پیشکش کی تھی لیکن بعض اندرونی وجوہات کی بناء پر اس فانٹ کے جملہ حقوق انہیں منتقل نہیں کئے گئے۔ طارق مرزا صاحب کو اس فانٹ کے استعمال پر کوئی اعتراض نہیں ہے جبتک اسکو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاتا۔ یعنی عام صارفین اسکو بلا جھجک استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں اگر مزید سوال ہو تو ذاتی پیغام میں پوچھ سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر