امیر مینائی موتی کی طرح جو ہو خدا داد - امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی

موتی کی طرح جو ہو خدا داد
تھوڑی سی بھی آبرو بہت ہے

جاتے ہیں جو صبر و ہوش - جائیں
مجھ کو اے درد ! تو بہت ہے

مانندِ کلیم بڑھ نہ اے دل!
یہ دور کی گفتگو بہت ہے

اے نشترِ غم ! ہو لاکھ تن خشک
تیرے دم کو لہو بہت ہے

کیا غم ہے امیر ! اگر مال نہیں
اس وقت میں آبرو بہت ہے

امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی
 
فاتح

لائبریرین
امیر مینائی کا کلاسک کلام محفل پر جمع کر کے انتہائی نیک کام کر رہے ہیں۔ بہت شکریہ!
اگر ممکن ہو تو درج ذیل مشہور زمانہ شعر جس غزل میں‌ہے وہ مکمل غزل بھی ارسال کیجیے:
خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے​
 
بھائی جی میرے پاس یہ غزل تو نہیں ہے ۔ ہاں مگر جو کچھ کہ مجھے دستیاب ہے وہ مزید یہاں پیش کیے دیتا ہوں ۔
 
Top