منہ کو دھونے لگتا ھوں۔۔۔۔۔

مظفرمحسن

محفلین
اکیلے ھنستے ھنستے،ھنستے ھنستے رونے لگتا ھوں۔۔
سو کے تھک گیا ھوں،تھک کے پھر سے سونے لگتا ھوں۔۔

ابھی دس بار منہ دھویا ھے پھر بھی شک ھے محسن۔۔
شیشہ دیکھتا ھوں،پھر سے منہ کو دھونے لگتا ھوں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔حافظ مظفر محسن۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پانی آنے کی بات کرتے ہو
دل جلانے کی بات کرتے ہو

ہم نے چار دن سے منہ نہیں دھویا
تم نہانے کی بات کرتے ہو
 
فرخ منظور

لائبریرین
میری وارث صاحب اور شمشاد صاحب سے درخواست ہے کہ لائبریری کے مزاحیہ شاعری والے سیکشن میں بہت سے ایسے دھاگے ہیں جو لائبریری میں نہیں ہونے چاہئیں۔ براہِ مہربانی ان تمام دھاگوں کو کہیں اور منتقل کر دیا جائے۔ بہت شکریہ!
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب، یہ یقیناً میری 'نئی' فہرست میں شامل تھے، لائبریری کی کچھ صفائی میں کر رہا ہوں اور کرتا رہونگا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
دو مسئلے ہیں: ایک تو لائبریری اور محفلِ ادب کے 'مزاحیہ شاعری' کے فورمز کا نام ایک ہی ہے اور کئی اراکین کو مغالطہ ہو سکتا ہے اور وہ لائبریری میں پوسٹ کر دیتے ہیں۔

دوسرا، لائبریری کی مزاحیہ شاعری کے تقریباً تمام تھریڈز محفلِ ادب میں ہونے چاہیئں، لائبریری میں تو کوئی ای بک یا کوئی ایسی ہی چیز ہونی چاہیئے نہ کہ ایک ایک نظم یا غزل، پھر تو سارے تھریڈز منتقل ہو جائیں گے :)
 
وارث صاحب! لیکن لائبریری میں بہرحال ایک معیاری مزاحیہ ادب ہونا چاہیے۔ چاہے وہ ایک نظم ہی کیوں نہ ہو۔ یعنی صرف مستند مزاحیہ شعرا کا کلام ہو باقی چیزیں لائبریری سے باہر ہوں تو لائبریری کی خوبصورتی برقرار رہے گی۔
 
Top