منڈی بہاوالدین سے جہلم تک (ان حسرتوں سے کہ دو کہی اور جا بسیں)

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شادی کا کھانا کھانے کے بعد میں گھر کے لیے تیار ہوا تو میری ایک کزن جو کہ میری سالی بھی ہے ان کی شادی منڈی بہاوالدین میں ہی ہوئی ہے وہ بھی تیار تھی لیکن انھوں نے جہلم جانا تھا بارش بہت تیز ہو رہے تھی ان کے ساتھ ان کی ایک کزن جو ان کے شوہر کی طرف سے کزن لگتی تھی وہ اور ساتھ تین عدد بچے بھی تھے مجھے کہنے لگی خرم تم بھی ہارے ساتھ چلو جہلم ہمارے ساتھ جانے والا کوئی نہیں ہے اور بارش بھی ہو رہی ہے کچھ مسئلہ ہو گیا تو ہم کیا کرے گے۔ اب منڈی جب کے گھر میں ہم رکھے تھے وہ بھی خالہ کا گھر تھا اور جہلم جہاں کزن جانے کا کہہ رہی تھی وہاں بھی خالہ کا گھر تھا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ جہلم والی خالہ کی بیٹی سے میرا رشتہ ہوا تھا ایک تو میں وہاں جانے سے شرما رہا تھا اور دوسرا یہ کے جہلم کوئی پروگرام تھا جس میں کزن جا رہی تھی تو میں جانا نہیں چاہتا تھا لیکن دل کر رہا تھا جانا چاہے دیدارِ یار ہو جائے گا سو پھر دل کی مانی ہو چل پڑے بہت مشکل سے اڈے پر پونچے جب ہم اڈے پر پونچے تو وہاں سے ابھی ابھی گاڑی نکلی تھی اور نئی گاڑی بلکل خالی تھی پہلے ہم بھی بیٹھے تھے ہم تین بندے تھے ساتھ بچے بھی تھی بچے بہت چھوٹے تھے لیکن پھر بھی میں نے سوچا چار والی سیٹ لے لیتے ہیں آرام سے جائے گے لیکن مجھے کیا پتہ تھا یہ پنڈی نہیں ہے منڈی ہے اب ہم نے آگے والی چار سیٹیں لی ہوئی تھی کنڈیکٹر نے بےغیرتی کا مظاہرہ کیا اور سامنے جو تھوڑی سی جگہ تھی وہاں بھی تین سواریاں بیٹھا لی میں نے اس کے ساتھ بحث کی بہت عزت کہ ساتھ کہاں بھائی میرے سات خواتین ہے آپ ان کو یہاں نا بیٹھائے اور ویسے بھی آپ 18 سواریوں سے زیادہ نہیں بیٹھا سکتے ہیں لیکن اس نے ایک نا سنی اور سواریاں بیٹھاتا گیا باقی لوگوں خاموش رہے ان میں سے کوئی بھی ہمارے ساتھ نہیں بولا شاہد کسی کے ساتھ ایسا مسئلہ درپیش نہیں ہوا ہو گا اس لے خیر بہت مشکل سے سفر کیا اور جہلم پونچے اب گھر جانے کے لیے بھی وہاں سے رکشے جاتے ہیں لیکن وہاں کوئی رکشہ نہیں تھا بہت پرشانی ہوئی گھر فون کر کہ کہاں تو کافی دیر کے بعد ایک رکشہ لایا گیا اس میں بیٹھے اور گھر کی طرف سفر شروع ہو گیا ادھے راستے تک پونچا تو کیا دیکھا دور دور تک پانی ہی پانی اف اللہ کیا کرے رکشہ بہت مشکل سے چل رہا تھا کزن کی سب سے چھوٹی بیٹی نے پانی کی وجہ سے شور دال دیا وہ بیچاری ڈر گی تھی ۔ اور مجھے بھی ایک ڈر تھا اور پھر وہی ہوا پانی کے درمیان رکشہ بند ہو گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مرتے کیا نا کرتے اب کیا کرنا تھا پانی میں اتر کر رکشہ کو دکھا لگانا تھا وہ تو اللہ خوش رکھے ان لوگو کو جو پہلے ہی پانی میں چل رہے تھی مجھے نیچے اترنے نہیں دیا اور رکشے کو پانی سے باہر نکالا اللہ اللہ کر کے گھر پونچے مجھے تو سردی لگنا شروع ہو گی طبیعت بھی کچھ خراب خراب لگ رہی تھی اب سب سے مل چکا تھا بس صرف منگیتر سے ملنا رہ گیا تھا اب اس انتظار میں تھا ابھی آئے گی ابھی آگے لیکن مجھے پتہ تھا جب تک میرے پاس سارے بیٹھے ہیں وہ اندر نہیں آئے گی اور پھر ایسا ہی ہوا میرے پاس سے کوئی اٹھا ہی نہیں :grin: اور بجلی چلی گھی کھانا کھایا اور پھر وہی رات کو سو گیا دوسرے دن 11 بجے جاگا کسی نے جگایا ہی نہیں‌شاہد ان کو پتہ چل گیا تھا کہ طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے جب اٹھا تو کیا دیکھتا ہوں مہمان ہی مہمان حسرت بس حسرت ہی رہی شام تک رش لگی رہی اور پھر شام کو مجھے گھر واپس آنا تھا پھر کیا تھا اپنا بوری بستر باندہ اور گھر کی طرف سفر شروع کر دیا یہ سفر مجھے ایسا لگا جیسے میں نا معلوم مقام کی طرف جا رہا ہوں

ان حسرتوں سے کہ دو کہی اور جا بسیں

خرم شہزاد خرم
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
وہ غلطی میں ہو گیا ہے میں تو آپ کی تحریر سمجھ کر پوسٹ کر گیا ہوں اس کو منتقل کر دے مہربانی فرما کر شکریہ
 
damsel

معطل
یہ تو بڑی دکھ بھری داستان سنا دی آپ نے خرم بھائی۔ آپ کی منگیتر کو کچھ تو سوچنا چاہیئے تھا وہ بھی واپڈا والوں سے مل گئیں؟؟ اور کچھ نہیں تو پروہنوں کا حال احوال ہی پوچھ لیتیں:(
 
تعبیر

محفلین
خرم میں آپ کے غم مین برابر کی شریک ہوں
ایسے معاملوں مین کسی کو رازدان بنایا جاتا ہے اور وہی یہ میل ملاقات کا بندوبست کرتے ہیں ;)
آس پاس ڈھونڈیں کوئی ایسا
ویسے میرا ماننا ہے کہ جس کام کا آغاز برا ہو اسکا انجام کبھی بھی خوش کن نہیں ہوتا :(
مصیبت ہمیشہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ آتی ہے :mad:

damsel اب انکا انٹرویو ہونا ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت افسوس ہوا آپ کی دکھ بھری داستان سن کر۔ لیکن یہ تحریر آپ نے مزاح کے زمرے میں کیوں پوسٹ کر دی، یہ تو " دعائیہ کلمات " والے زمرے میں ہونی چاہیے تھی۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ تو بڑی دکھ بھری داستان سنا دی آپ نے خرم بھائی۔ آپ کی منگیتر کو کچھ تو سوچنا چاہیئے تھا وہ بھی واپڈا والوں سے مل گئیں؟؟ اور کچھ نہیں تو پروہنوں کا حال احوال ہی پوچھ لیتیں:(

ہا ہاہا محترم اس میں منگیتر کا کوئی قصور نہیں ہے باقی سب کو سوچنا چاہے تھا نا انھوں نے نہیں سوچا
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم میں آپ کے غم مین برابر کی شریک ہوں
ایسے معاملوں مین کسی کو رازدان بنایا جاتا ہے اور وہی یہ میل ملاقات کا بندوبست کرتے ہیں ;)
آس پاس ڈھونڈیں کوئی ایسا
ویسے میرا ماننا ہے کہ جس کام کا آغاز برا ہو اسکا انجام کبھی بھی خوش کن نہیں ہوتا :(
مصیبت ہمیشہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ آتی ہے :mad:

damsel اب انکا انٹرویو ہونا ہے :)
شکریہ آپ میرے غم میں برابر کی شریک ہیں ہاہا ہا نہیں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ تو ویسے ہی میں‌نے لکھ دیا ویسے مجھے اچھا نہیں لگتا میں کسی رشتہ دار کو کہوں اس سے بہتر ہے میں ویسے ہی واپس آ جاؤن
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت افسوس ہوا آپ کی دکھ بھری داستان سن کر۔ لیکن یہ تحریر آپ نے مزاح کے زمرے میں کیوں پوسٹ کر دی، یہ تو " دعائیہ کلمات " والے زمرے میں ہونی چاہیے تھی۔

ہاہاہا بہت شکریہ جناب شمشاد بھائی دعائیہ کلمات :confused:
 
زینب

محفلین
خرم بھائی یہ بات لکھ لو کہ اپ چاہے جہاں بھی رہتے ہو جس شہر میں بھی شادی کے بعد اپ کی مستقل رہائش جہلم ہی ہو گی،۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں۔۔۔۔۔؟ تو اس کا جواب ہے کہ جو بھی لڑکیاں جہلم سے کہیں اور بیاہ کے جاتی ہیں وہ لڑکوں کو بھی کھینچ کے جہلم ہی لے جاتی ہیں بس یہی ایک خرابی ہے اس شہر کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
پتہ نہیں کیا وجہ ہے آپ کے علاوہ بھی بہت سارے لوگو نے مجھے یہ بات کہی ہے جہلم ولوں کے بارے میں مجھے اس کی کوئی سمجھ نہیں آتی ہے بہت سارو نے تو مثال بھی دیی ہیں اور وہ سب سچی مثالیں ہے جہلم کی لڑکیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت تیز ہوتی ہیں اور پتہ نہیں کیا کیا لیکن پتہ نہیں‌مجھ ایسا کیوں نہیں لگتا مجھے یقین کیوں نہیں آتا میرے خیال میں ہر جگہ میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں میں نے سب کو یہی کہا ہے میں کوئی بڑی بات نہیں کرتا لیکن جو کچھ ہو گا شادی کے بعد آپ بھی دیکھو گے اور میں بھی اب شادی ہو جائے تو پھر میں آپ کو بتاؤں گا آپ کی اور باقی لوگوں کی بات کہاں تک ٹھیک ہے شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی یہ بات لکھ لو کہ اپ چاہے جہاں بھی رہتے ہو جس شہر میں بھی شادی کے بعد اپ کی مستقل رہائش جہلم ہی ہو گی،۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں۔۔۔۔۔؟ تو اس کا جواب ہے کہ جو بھی لڑکیاں جہلم سے کہیں اور بیاہ کے جاتی ہیں وہ لڑکوں کو بھی کھینچ کے جہلم ہی لے جاتی ہیں بس یہی ایک خرابی ہے اس شہر کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ تم ایسا دعویٰ کیونکر کر سکتی ہو اور کس بھرتے پر؟
کچھ مثالیں تو دو۔
 
زینب

محفلین
یہ تم ایسا دعویٰ کیونکر کر سکتی ہو اور کس بھرتے پر؟
کچھ مثالیں تو دو۔

پہا جی یہاں اگر میں مثال صرف اپنے خاندان کی دوں تو یہ ایک بہت کمزور دلیل ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے اب تک اپنے آبائی شہر میں جہاں‌تک جان پہچان ہے جاننے والے اور جاننے والوں کے جاننےو الے۔۔۔۔۔۔سب سے یہ بات سن چکی ہوں کہ شادی جہلم ہوئی اب وہاں‌کی مکان بنا لیا ہے۔ شادی پے لڑکی رخصت ہو کے اتی تو ہے پر پھر سال بھر میں ہی لڑکا مستقل رخصت ہو جاتا ہے۔پتا نہیں‌کیا گھول کے پلاتی ہیں‌کہ اچھا بھلا سخت مزاج بندا بھی پیچھے لگ کے چلنے لگتا ہے۔۔۔۔اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جہلم کی لڑکیاں شادی کے بعد خاوند کو بھی جہلم کی رخصت کروا کے لے جاتی ہیں۔

خرم بھائی یہ نا ہو شادی کے ایک ہی سال میں‌اپ بھی "مشین محلہ" میں مکان کی تلاش کر رہے ہوں‌کام از کم اپ کو پہلے وارننگ دی جا رہی ہے اس روایت کر توڑنے کی کوشیش کیجیے گا۔۔۔۔۔:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی ضروری نہیں ہے، ہوا ہو گا کہیں ایسا تو وہ اب اصول تو نہیں بن گیا ناں۔ اور پلانا انہوں نے کیا ہے، دریائے جہلم کا ہی پانی پلاتی ہوں گی، اب تو وہ بھی بیچارہ سوکھ گیا ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی یہ نا ہو شادی کے ایک ہی سال میں‌اپ بھی "مشین محلہ" میں مکان کی تلاش کر رہے ہوں‌کام از کم اپ کو پہلے وارننگ دی جا رہی ہے اس روایت کر توڑنے کی کوشیش کیجیے گا۔۔۔۔۔:grin:

مشین محلہ ہا ہا ہا اس سے کچھ ہی آگے ڈھوک نیک عالم ہے وہاں تلاش کرؤ گا ہا ہاہا زینب آپی بس میں کوئی بڑی بات نہیں کرتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ہر جگہ میں ہر طرح‌کے لوگ ہوتے ہیں اور شاہد میں‌کچھ لوگو سے بہت مختلف ہوں

اچھا باقی تو سب ٹھیک ہے آپ مجھے ڈرا کیوں رہی ہے کم از کم دعا ہی دے دے
 
شمشاد

لائبریرین
آپ سمجھے نہیں ہیں خرم بھائی، بات اصل میں یہ ہے کہ ان کا ایک آبائی مکان وہاں کب سے خالی پڑا ہے، اور یہ چاہتی ہے کہ آپ وہ کراے پر لے لیں۔
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا نہیں شمشاد بھائی میرا آبائی مکان جہلم شہر میں نہیں بلے ایک چھوٹے سے گاؤں میں‌ہے جو ڈسٹرکٹ جہلم کے انڈر اتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ویسے خالی نہیں‌ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میری دعایئں اپ کے ساتھ ہیں خرم بھائی بس جی جان سے پکے رہیے گا کہ نہیں چھوڑنا اپنا شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top