پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

سیما علی

لائبریرین
ہا ہا ہا ہا ہا ہ!!!! لالٹین معقول ہو یا نہ ہو ثابت ہوا کہ صاحبِ لالٹین انتہائی معقول ہیں ۔ :):):)
عبید بھائی ، اس تاویل کی رو سے تو پھر یہ نیوکلیئر لالٹین ہوئی ۔ تو گویا اب آپ کے تابکاری اثرات سے بچ کر رہنا پڑے گا ۔ :D
ظیہر صاحب !!!
واہ بےحد کمال ،کیا کہنے ۔۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لطیفہ ضرور سنائیں۔ ہمارا اس پر بیک وقت آٹھ دس دفعہ اصرار ہے۔ :)
ارداہ تو نہیں تھا لیکن اب آپ اس قدر اصرار کررہے ہیں تو سنا دیتا ہوں ۔
ایک پروفیسر صاحب ہر ہفتے کی رات کیمپس میں اپنے دوست کے ہاں شطرنج کھیلنے اور گپ شپ لگانے کے لئے جایا کرتے تھے ۔ واپسی چونکہ رات گئے ہوتی تھی اس لئے روشنی کے لئے اپنے ساتھ ایک لالٹین لے جایا کرتے تھے۔ ایک رات حسب معمول شطرنج کھیل کر لوٹے اور سوگئے ۔ علی الصبح دروازے پر دستک ہوئی ۔ دیکھا تو دوست کا بیٹا لالٹین لئے باہر کھڑا تھا ۔ انہوں نے حیرت سے استفسار کیا تو لڑکا بولا: " ابو جی نے بھیجا ہے کہ آپ اپنی یہ لالٹین لے لیں اور ہمارا طوطے کا پنجرہ واپس کردیں ۔ "
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تمام احباب کو محفل کی سالگرہ پر دلی مبارک باد
اگرچہ شاعری کے رموز و اوقاف سے واقف نہیں ہوں پھر بھی چند اشعار محفل کی سالگرہ پر بطورِ ہدیہ پیش کیے ہیں امید ہے کہ آپ احباب کو پسند آئیں گے

جس کے دم سے ہوئی تشہیرِ زبانِ اردو
بزمِ اردو ہے وہ شمشیرِ زبانِ اردو
ہے یہی اہلِ سخن کیلئے تسکیں کا سبب
ہے یہی باعثِ توقیرِ زبانِ اردو
یوں ہی نازاں نہیں اس بزمِ پہ سب اہلِ سخن
یہی محفل تو ہے جاگیرِ زبانِ اردو
بہت خوب ریحان صاحب! واہ! شمشیر خوب کہا آپ نے ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگرچہ شاعری کے رموز و اوقاف سے واقف نہیں ہوں پھر بھی چند اشعار محفل کی سالگرہ پر بطورِ ہدیہ پیش کیے ہیں امید ہے کہ آپ احباب کو پسند آئیں گے
شاعری کے رموزِ اوقاف بھی وہی ہیں جو نثر کے ہیں ۔ آپ شاید رموز و اسرار کہنا چاہتے تھے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
محترم ظہیراحمدظہیرصاحب اور منتظمین و محفلین

آداب
مندرجہ بالا الفاظ بلاشبہ ہم کو ہی دعوتِ خاص دے رہے ہیں تو ہماری قابلیت کے مطابق کچھ اشعار اس خوبصورت محفل کی نظر ۔ ۔
ہماری اپنے اساتذہِ کرام سے التجا ہے کہ ان اشعار کو صرف "ہماری نظر" سے دیکھیں ۔ ۔ ۔ :D:D:D

اگر W-11 ڈوڑتی پھرتی نظر نہ آئے تو کہیئے گا ۔ ۔ ۔:LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO:

آپ سب کی اجازت سے آپ سب کے لیئے ۔ ۔ ۔


تخیل کے خزانوں کو قلم سے تول سکتے ہیں
زباں پرجو لگا ہے قفل اس کو کھول سکتے ہیں

زبانِ میر کے صدقے سبھی اہلِ زباں لوگو
دہن سے ذہن کے سب موتیوں کو رول سکتے ہیں

زمانہ برملا کہتا ہے اس محفل کے بارے میں
" ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں "


اردو زبان زندہ باد ۔ ۔ !!!!:redheart:
اردو محفل پائندہ باد ۔ ۔ ۔ !!!:applause: :applause: :applause: :applause:
واہ واہ بہت عمدہ
صابرہ بی بی
بہت خوب دل خوش کردیا آپ نے ڈبلیو 11 دوڑتی نظر آ رہی ہے:):):):):)
ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
واہ واہ بہت عمدہ
صابرہ بی بی
بہت خوب دل خوش کردیا آپ نے ڈبلیو 11 دوڑتی نظر آ رہی ہے:):):):):)
ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔
سیما آپا،
شکریہ
ہا ہا ہا ۔ ۔ ۔ بخدا یہ واحد منی بس ہے جسے آج تک کبھی اوورٹیک کرنے کی ہمت نہیں کر سکے ۔ ۔ ۔ ۔ :ROFLMAO::ROFLMAO:
 

فاخر رضا

محفلین
اردو بس میر کی جاگیر نہیں ہے غالب
اردو محفل میں اردو ہی لکھی ہوتی ہے
دیکھ کر شاعری میری یہ کہا غالب نے
اسی باعث مری دنیا سے ہٹی ہوتی ہے
 
اور وہ بھی اپنی مخصوص چمک پٹی اور کامداری کے ہنر کے ساتھ ہچکولے کھاتی ۔
بس، اب اگر W-11 کا مزید تذکرہ ہوا تو میں یہاں اس کا 90 کی دہائی میں رائج "قومی ترانہ" شیئر کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا :LOL:

ابھی زندہ ہوں تو جی لینے دو... :p
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اردو بس میر کی جاگیر نہیں ہے غالب
اردو محفل میں اردو ہی لکھی ہوتی ہے
دیکھ کر شاعری میری یہ کہا غالب نے
اسی باعث مری دنیا سے ہٹی ہوتی ہے
ارے واہ واہ واہ ! کیا بات ہے فاخر بھائی !
غالب کو قلابازی کھلادی آپ نے! کیا ٹنگڑی ماری ہے ۔ :D
 

فاخر رضا

محفلین
ارے واہ واہ واہ ! کیا بات ہے فاخر بھائی !
غالب کو قلابازی کھلادی آپ نے! کیا ٹنگڑی ماری ہے ۔ :D
ہم نے تو پہلے آداب عرض ہے، کہ دیا تھا
آپ نے ہی اجازت دی تھی w11 والی شاعری کی مگر ہماری کہاں ہمت کہ اس دیار شاعری میں پر مارتے
 
اور وہ بھی اپنی مخصوص چمک پٹی اور کامداری کے ہنر کے ساتھ ہچکولے کھاتی ۔
ایک دفعہ غلطی سے آخری سیٹ پر بیٹھ گیا تھا۔ استاد جی کسی فٹ پاتھ کو بھی خاطر میں نہیں لا رہے تھے۔ جب سٹاپ آیا، جہاں اترنا تھا۔ تو میں رکنے کا منتظر تھا، پیچھے سے کزن نے دھکا دے کر اتارا کہ یہ رکتی نہیں ہے۔
 
ایک دفعہ غلطی سے آخری سیٹ پر بیٹھ گیا تھا۔ استاد جی کسی فٹ پاتھ کو بھی خاطر میں نہیں لا رہے تھے۔ جب سٹاپ آیا، جہاں اترنا تھا۔ تو میں رکنے کا منتظر تھا، پیچھے سے کزن نے دھکا دے کر اتارا کہ یہ رکتی نہیں ہے۔
اترنا پھر بھی اتنا مشکل نہیں ہے۔ اصل مشکل تو تب پیش آتی ہے جب آپ کوئی بڑا بیگ یا تھیلا اٹھائے ہوں اور چھلانگ لگا کر چڑھنے سے قاصر ہوں۔ ایسے میں دو چار ڈبلیو گیارہ تو بآسانی چھوٹ جاتی ہیں۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہم نے تو پہلے آداب عرض ہے، کہ دیا تھا
آپ نے ہی اجازت دی تھی w11 والی شاعری کی مگر ہماری کہاں ہمت کہ اس دیار شاعری میں پر مارتے
ویسے وزن وغیرہ تو ٹھیک ہیں ناں
فاخر بھائی ، پر نہیں آپ چونچ اور دم بھی ماریئے ۔ یہ لڑی ہے ہی اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کرنے کے لئے ۔ آپ کے شعر جی جان سے پسند آئے ۔ وزن کی پروا مت کیجئے۔ وزن تو ٹھیک ہی ہے بس دوسرے مصرع میں ایک چھٹانک کم ہے ۔ "اردو محفل میں" کے بعد "تو" ڈال دیجئے ۔ سولہ آنے پورا ہوجائے گا ۔
 
Top