منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
یاد کیا دستِ ہنر ہے کہ سنوارتا گیا میں
اسکو سوچا تو اُسے یاد ہی کرتا گیا میں
(پیرزادہ قاسم)
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں رہی اب جنوں کی زنجیر پر وہ پہلی اجارہ داری
گرفت کرتے ہیں کرنے والے خرد پہ دیوانہ پن سے پہلے
(فیض احمد فیض)
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ زائرانِ حریمِ مغرب ہزار رہبر بنیں ہمارے
ہمیں بھلا ان سے واسطہ کیا جو تجھ سے ناآشنا رہے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
بوچھی صاحبہ آپکو حرف ‘ی‘ سے شعر دینا تھا مگر آپ نے ‘ن‘ سے شعر دیا ہے -

آنگن میں گھنے پیڑ کے نیچے تیری یادیں
میلہ سا لگا دیتی ہیں ، اچھا نہیں کرتیں
 

فریب

محفلین
نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتے میں تو کیا ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
جناب دوسرا مصرا گڑبڑ ہے -

اندھیرے میں تھے جب تلک زمانہ سازگار تھا
چراغ کیا جلا دیا ، ہوا ہی اور ہو گئی
 

تیشہ

محفلین
یہ کیکٹس کہ جیسے مسافر ہوں دور کے
یہ ریگ زار زیرِقدیم ، رات اور چاند ،
کہنے کو تیرے پاس، نہ سننے کی مجھکو تاب
چپ چاپ کنجِ ِگل میں ہیں ہم، رات اور چاند،

‘د،
 

شمشاد

لائبریرین
داغ دنیا نے دیئے، زخم زمانے سے ملے
ہم کو یہ تحفے تمہیں دوست بنانے سے ملے
(کیف بھوپالی)
 

شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے اس تھریڈ پر کوئی آ ہی نہیں رہا۔

یارو کسی قاتل سے کبھی پیار نہ مانگو
اپنے ہی گلے کے لیئے تلوار نہ مانگو

گِر جاو گےاپنے مسیحا کی نظر سے
مر کر بھی علاجِ دلِ بیمار نہ مانگو
(قتیل شفائی)
 

تیشہ

محفلین
و‘

وہ اور دل فریب سا، پیارہ سا ہوگیا
اسکا حال جب سے ہمارا سا ہوگیا
نزدیک تھا تو جیسے دریچے کا چاند تھا
وہ دور کیا ہوا کہ ستارہ سا ہوگیا ،
 
Top