منتخب اشعار برائے بیت بازی!

الف عین

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
کیا ہوا سب خاموش ہیں۔ چلو ی سے میں دئے دیتا ہوں:
یا یوں ہی بجھ رہی ہیں شمعیں
یا شبِ ہجر ٹل چلی ہے
 

ظفری

لائبریرین

یونہی گُھٹ گُھٹ کر مر جانا ہمیں منظور تھا لیکن
کسی کم ظرف پر ظاہر نہ کیں مجبوریاں ہم نے​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ انوکھی برہمی ہے کہ نہ بھولے سے لبوں پر
بہ سبیلِ تذکرہ بھی میرے نام تک نہ پہنچے
(یحٰی جسدنوالا)
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ اعجاز بھائی تصحیح کرنے کا۔
-----------------------------------------------------------
یہ بھی کیا شامِ ملاقات آئی
لب پہ مشکل سے تیری بات آئی
(ناصر کاظمی)
 
Top