منتخب اشعار برائے بیت بازی!

شمشاد

لائبریرین
(نگاہیں کس کی ، میری ناں)

گجرا بنا کے لے آ مالنیا
وہ آئے ہیں گھر میں ہمارے
ڈر نہ اب تو لگا

سارا چمن ہو جن کا دیوانہ
ایسی کلیان چن کے لا
لالی ہو جن میں اُن کے لبوں کی
ان کو پرو کے لے آ
(افشاں رانا)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا مقام ہے وہ نظارے کہاں گئے
وہ پھول کیا ہوئے وہ ستارے کہاں گئے
(حفیظ جالندھری)
 

شمشاد

لائبریرین
نقطہ چیں ہے غمِ دل اس کو سنائے نہ بنے
کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے
(مرزا غالب)
 

ثناءاللہ

محفلین
یہ تجلیوں کی محفل ہے اسی کے زیر سایہ
یہ جہان کیف اس کا جسے وہ نظر سنبھالے
یہ حیات کی کہانی ہے فنا کا ایک ساغر
تو لبوں سے مسکرا کر اسی جام کو لگا لے
(ساغر صدیقی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ نکہتوں کی نرم روی یہ ہوا یہ رات
یاد آ رہے ہیں عشق کے ٹوٹے تعلقات
(فراق گورکھپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیں
رُخ ہواؤں کا جدھر کا ہے ادھر کے ہم ہیں
(ندا فاضلی)
 

ثناءاللہ

محفلین
نااہل کو حاصل ہے کبھی قوت و جبروت
ہے خوار زمانے میں کبھی جوہر ذاتی
(حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال)
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کریں یا وہ کریں، ایسا کریں ویسا کریں
زندگی دو دن کی ہے دو دن میں ہم کیا کیا کریں
(نظیر بنارسی)
 

شمشاد

لائبریرین
فرذوق یہ بیت بازی کا دھاگہ ہے اور تمہیں پتہ ہونا چاہیے کہ تم سے پہلے والے رکن نے جہاں شعر ختم کیا ہے، یعنی جس حرف پر، اس سے آنے والے رکن نے شعر دینا ہے۔

اب تم سے پہلے والے رکن نے ‘ن‘ پر شعر ختم کیا ہے اور تم نے ‘ ا ‘ سے شعر دے دیا ہے۔

دھاگوں کے عنوان اور کھیل کے اصولوں کا خیال رکھا کرو۔
 

فرذوق احمد

محفلین
بہت بہت معذرت شمشاد بھائی میں نے میرا دھیان کہیں اور تھا ،،،اور میں نے پانی طرف سے شاعری اپنے پسند کی کھولا تھا اور یہاں تو میں اب لکھنے آ رہا تھا

خیر میں معذرت چاہتا ہوں

اب میں ن سے دوبارہ لکھ دیتا ہوں

نہ کوئی زخم ہی نکھرا نہ درد ہی چمکا
سُنا ہے اب کے برس بھی چلی تھی ہوا پروائی
ادا جعفری
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب فرذوق
- - - - - - - - - - - - - - - -

یہ حقیقت ہے کہ ہوتا ہے اثر باتوں میں‌
تم بھی کھل جاؤ گی دو چار ملاقاتوں میں
(سعید راہی)
 

شمشاد

لائبریرین
یارو کسی قاتل سے کبھی پیار نہ مانگو
اپنے ہی گلے کے لیے تلوار نہ مانگو
(قتیل شفائی)
 

فرذوق احمد

محفلین
نغموں کی ابتدا تھی کبھی میرے نام سے
اشکوں کی انتہا ہوں ،مجھے یاد کیجئے
ساغر صدیقی

ویسے مجھے لفظ میں تھوڑا ڈاوٹ لگ رہا ہے اگر میں غلط لفظ سے شعر کہا ہے تو پلیز مجھے بتا دیں
 

شمشاد

لائبریرین
تم نے صحیح حرف سے شعر دیا ہے، کوئی شک نہیں ہے (کوشش کرو کہ اس محفل پر صرف اردو لکھو)
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
یہ بھی کیا احسان کم ہے دیکھیئے نا آپ کا
ہو رہا ہے ہر طرف چرچا ہمارا آپ کا
(واجدہ تبسم)
 
Top