منتخب احادیث‌نبوی ۔۔ تبصرہ ، تجویز

باذوق

محفلین
برادرِ محترم (شاہد احمد خاں)،
اگر آپ کچھ برا محسوس نہ کریں تو میں چند باتیں عرض کر دوں؟
بات یہ ہے کہ یہ دور انفارمیشن ٹکنالوجی کا دور ہے ۔ ہر بات ہر قول اور ہر علم بس ایک ماؤس کے کلک پر سامنے آ جاتا ہے۔
احادیثِ نبویہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر بھی الحمدللہ بہت کام ہو رہا ہے سائبر دنیا میں۔ حتیٰ کہ ایک سائٹ ایسی بھی ہے جہاں صحاح ستہ مکمل عربی ٹکسٹ میں موجود ہے۔
مگر احادیث کا کام زیادہ تر عربی زبان میں ہی ہو رہا ہے ، انگریزی میں کسی حد تک اور اردو میں نہیں کے برابر۔
سب سے پہلے تو ہمارا کام صحیحین (بخاری اور مسلم) کو اردو یونی کوڈ میں منظرِ عام پر لانے کی کوشش کو ترجیح دینا چاھئے۔
اور دوسری اہم بات یہ کہ ۔۔۔ وہ زمانہ گیا کہ جب برصغیر کے ہمارے محترم بزرگانِ دین احادیث کو بغیر حوالوں کے پیش کر دیتے تھے۔ لیکن آج کے دور میں ایسا امر قابلِ قبول نہیں اور یہ رسول (ص) کی سنت کے خلاف امر بھی شمار ہوگا۔ جو بات ہم حدیث کے نام سے پیش کریں ، کیا وہ واقعی میں حدیث ہے ؟ اگر حدیث کے ساتھ مکمل حوالہ ہو تو کوئی بھی چیک کرنے کے بعد خود تصدیق کر سکتا ہے لیکن حوالہ نہ ہو اور بات جھوٹی نکلے تو اس پر سخت عذاب کی وعید دی گئی ہے۔
لہذا مناسب ترین بات یہی ہے کہ حدیث کے نام پر پیش کی جانے والی ہر روایت ، مکمل حوالے کے ساتھ درج کی جائے۔
--------------------------------
بطورِ مثال ؛
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ : میری طرف جھوٹی بات منسوب کرنا عام انسانوں کی طرف جھوٹ منسوب کرنے سے مختلف ہے ۔ جس نے میری طرف جھوٹ منسوب کیا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے ۔
( صحیح بخاری ، کتاب العلم ، باب : 38 ۔ اثم من كذب على النبي صلى الله عليه وسلم
حدیث نمبر : ١٠٦ سے ١١٠)

لنک ؛
http://www.al-eman.com/hadeeth/viewchp.asp?BID=13&CID=6#S39
 

شمشاد

لائبریرین
باذوق بھائی آپ نے بالکل صحیح بات کی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مختلف مکاتبِ فکر کے لوگ مختلف اماموں کو مانتے ہیں اور یہ جانے بغیر کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط، ایک امام کے ماننے والے دوسرے امام کی بیان کردہ حدیث کو کمزور، ضعیف اور من گھڑت قرار دے دیتے ہیں۔ فرقہ بندی نے اس کام کو اور زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ ہر فرقہ یہی سمجھتا ہے کہ بس وہی صحیح ہے اور باقی سب غلط ہیں۔ اللہ کریم ہم سبکو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

باذوق

محفلین
حوالے سے متعلق

شمشاد نے کہا:
باذوق بھائی آپ نے بالکل صحیح بات کی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مختلف مکاتبِ فکر کے لوگ مختلف اماموں کو مانتے ہیں اور یہ جانے بغیر کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط، ایک امام کے ماننے والے دوسرے امام کی بیان کردہ حدیث کو کمزور، ضعیف اور من گھڑت قرار دے دیتے ہیں۔ فرقہ بندی نے اس کام کو اور زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ ہر فرقہ یہی سمجھتا ہے کہ بس وہی صحیح ہے اور باقی سب غلط ہیں۔ اللہ کریم ہم سبکو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
شمشاد صاحب،
آپ نے جس طرف توجہ دلائی ہے وہ کڑوی حقیقت سہی ( اور اس کا اکثر مشاہدہ بھی ہوتا رہتا ہے )
لیکن میرے کہنے کا مقصد صرف حدیث کے حوالے سے تعلق رکھتا ہے
صحیح ، ضعیف ، منکر یا موضوع سے کوئی مطلب نہیں ہے ۔۔۔
بس حدیث کا حوالہ سامنے رہے تو تحقیق کرنے والا خود سمجھ لے گا۔
بہرحال آپ کا شکریہ کہ آپ نے بھی میری بات کی تائید ہی کی ہے۔ جزاک اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں

میرا مشاہدہ تو یہ ہے کہ پاکستان کی بیشتر آبادی دیہاتوں میں آباد ہے اور زیادہ تر ان پڑھ ہے۔

دیہات میں لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اتنا نہیں مانتے جتنا اس گاؤں کے مولوی کو مانتے ہیں۔ جو اس نے کہہ دیا بس وہی ہو گا۔

مرغی ذبح کروانی ہے تو مولوی صاحب، نوزائیدہ کے کان میں اذان کہنی ہے تو مولوی صاحب، میت نہلانی ہے تو مولوی صاحب، نماز پڑھانی ہے تو مولوی صاحب، بچوں کو قرآن پڑھانا ہے تو مولوی صاحب، الغرض ایسے کتنے ہی کام ہیں کہ جس میں ہر مسلمان کو کسی کا محتاج نہیں ہونا چاہیے لیکن ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

میں اتنی گزارش ضرور کرنا چاہوں گا کہ لائبریری پراجیکٹ کے زمرے میں پیش کیے جانے کے لیے کچھ معیارات مقرر کیے جانے چاہییں۔ اگر صرف چند احادیث کو پیش کرنا مقصود ہے تو اس کے لیے اسلامی تعلیمات کا فورم زیادہ مناسب ہے۔ لائبریری پراجیکٹ میں یہ کام کچھ منظم انداز میں ہونا چاہیے۔ اس موضوع پر پہلے گفتگو ہو چکی ہے کہ کن مجموعہ احادیث پر کام کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں صحاح ستہ، موطا، معارف الحدیث اور اربعین نووی وغیرہ کا ذکر ہوا تھا۔ یہ کام کافی بڑے پیمانے کا ہے اور اسے اسی تناظر میں شروع کیا جانا چاہیے۔ یعنی چند احادیث کوٹ کرنے کی بجائے باقاعدہ کسی ایک مجموعہ احادیث کو برقیانے پر کام کیا جائے۔ ان مجموعہ ہائے احادیث کا عربی ٹیکسٹ تو یقیناً کئی جگہ سے دستیاب ہوگا لیکن یہاں ہمیں ان احادیث کا ترجمہ اور ان کی شرح درکار ہے۔ میری دانست میں یہ کام اردو کی ترویج کے ساتھ ساتھ دین کی ترویج کے معاملے میں بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

والسلام
 

زیک

مسافر
نبیل اسی وجہ سے میں نے ان دو پوسٹس کو لائبریری فورم سے منتقل کر دیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی واقعی باذوق بھائی، درست کہا۔ اچھا یہ بتائیں گے کہ اس سلسلے میں‌ سائبر حوالے دیے جائیں گے یا کہ اصل کتب کے؟ اور کیا یہ ممکن ہے کہ کتاب کا نام، اس کی جلد، اور اس کا صفحہ نمبر بھی دے دیا جائے؟
قیصرانی
 
Top