ممبرز کو اپنی پسند کے "خطاب" سے نوازیں :)

ہادیہ

محفلین
فورم کے "مسٹر بین" کا خطاب دیا جاتا ہے ہمارے پیارے سے بھیا محمد عدنان اکبری نقیبی کو
maxresdefault.jpg


اب انہیں یہ خطاب کیوں دیا گیا بھلا؟۔۔۔:rollingonthefloor:
 

یوسف سلطان

محفلین
میرے علم میں اضافہ ہی کردیجیے:)
ہادیہ! 'انکل کیوں' دراصل ڈراما نگار عطاءالحق قاسمی کے مشہور و معروف ڈرامے، 'شب دیگ' کا ایک کردار تھا جس کو مرحوم مستانہ نے اپنی یادگار اداکاری سے امر کر دیا تھا۔ اس کردار کی ایک خاصیت یہ تھی کہ یہ معاشرتی مسائل پر آواز بلند کرتا تھا اور اس کردار کے مکالموں میں 'کیوں' کا لفظ بار بار آتا تھا؛ یہ کردار ازحد مقبول ہوا اور اداکار مستانہ مرحوم کو بھی اس کردار کے باعث بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔
ایک پسندیدہ کلپ۔
 

فاخر رضا

محفلین
اس محفل کا حصہ بنے زیادہ عرصہ تو نہیں گزرا
البتہ فاخر رضا صاحب
محفلین کے ڈاکٹر
سلام ،بہت شکریہ جناب کہ مجھے یاد رکھا. مگر میرے ایک ہزار مراسلات میں ڈاکٹری تو شاید دس فیصد میں ہی ہوگی. کوئی اور مزاحیہ لقب ملتا تو اور خوشی ہوتی. یہ لقب تو سارے سسرالی رشتے دار استعمال کرتے ہیں اور میرے خاندان والے خاص کر امی کی سائیڈ والے رشتے دار مجھے ڈاکٹر ہی نہیں مانتے. ان کے بقول میں فرشتوں کا کام آسان کرنے والا.... ہوں
 

فاخر رضا

محفلین
ایک اور بات کہنا چاہوں گا کہ ہادیہ کا شکریہ کہ انہوں نے یہ زبردست سلسلہ شروع کیا. پرانے وقتوں کی لڑیاں اسی طرح کی ہلکی پھلکی ہوتیں تھیں جو میں اب پڑھتا ہوں.
اور ہادیہ میں نے آپ کو بی بی کا لقب نہیں دیا ہے. جس نے دیا ہے اسی سے لڑیے گا
 

ہادیہ

محفلین
ایک اور بات کہنا چاہوں گا کہ ہادیہ کا شکریہ کہ انہوں نے یہ زبردست سلسلہ شروع کیا. پرانے وقتوں کی لڑیاں اسی طرح کی ہلکی پھلکی ہوتیں تھیں جو میں اب پڑھتا ہوں.
اور ہادیہ میں نے آپ کو بی بی کا لقب نہیں دیا ہے. جس نے دیا ہے اسی سے لڑیے گا
شکریہ ڈاکٹر صاحب۔۔
آپ دیتے تو لڑتی نااااا:ڈی
 

فرقان احمد

محفلین
بھئی ہماری مرضی۔۔ پہلے آپ کو نیوز کاسٹر بنایا تھا۔۔ اب "جج" بنادیا۔۔ ویسے غلط تو نہیں بنایا۔۔ موڈریٹر ہیں آخر آپ۔۔:cool::p
اس لڑی میں تو خاص طور پر آپ کے پاس جملہ اختیارات موجود ہیں جن کا آپ جب چاہے استعمال کر سکتی ہیں۔ :)
 
Top