ممبرز کو اپنی پسند کے "خطاب" سے نوازیں :)

فاخر رضا

محفلین
محمد امین صدیق بھیا
اردو محفل کی ڈکشنری :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
open_book.jpg

(معنی بتائیں نا بتائیں مگر سب سے زیادہ مشکل الفاظ کا ذخیرہ ہمارے انہی بھیا کے پاس ہے اور استعمال بھی یہی کرتے ہیں)
آپ کو چاہیے تھا کہ لفظ لغت یا قاموس وغیرہ استعمال کر تیں
 
فرقان احمد

محفلین
آپ نہیں جانتیں انکل کیوں کو؟

میرے علم میں اضافہ ہی کردیجیے:)

ہادیہ! 'انکل کیوں' دراصل ڈراما نگار عطاءالحق قاسمی کے مشہور و معروف ڈرامے، 'شب دیگ' کا ایک کردار تھا جس کو مرحوم مستانہ نے اپنی یادگار اداکاری سے امر کر دیا تھا۔ اس کردار کی ایک خاصیت یہ تھی کہ یہ معاشرتی مسائل پر آواز بلند کرتا تھا اور اس کردار کے مکالموں میں 'کیوں' کا لفظ بار بار آتا تھا؛ یہ کردار ازحد مقبول ہوا اور اداکار مستانہ مرحوم کو بھی اس کردار کے باعث بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔
 
ہادیہ

محفلین
سرجی نیرنگ خیال کو کیا ٹائٹل دیں۔۔:confused2:
اردو محفل سارے ٹائٹل اور اعزاز تو اپنے نام پہلے سے ہی کرچکے ہیں۔:noxxx::laugh:
انہیں "نینی بھیا " کا خطاب ٹھیک ہے۔:)
لکھتے یہاں بہت سے ممبرز ہیں اور بہت اچھا لکھتے ہیں۔ چونکہ سرجی دیگر ممبرز کی طرح میرے بھی فیورٹ رائٹر ہیں ۔میری طرف سے دوسرا خطاب
"اردو محفل کے رائٹر"
604b399a589fdb528b798901201e5793.jpg

:):):)
Rose-1.jpg
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ! 'انکل کیوں' دراصل ڈراما نگار عطاءالحق قاسمی کے مشہور و معروف ڈرامے، 'شب دیگ' کا ایک کردار تھا جس کو مرحوم مستانہ نے اپنی یادگار اداکاری سے امر کر دیا تھا۔ اس کردار کی ایک خاصیت یہ تھی کہ یہ معاشرتی مسائل پر آواز بلند کرتا تھا اور اس کردار کے مکالموں میں 'کیوں' کا لفظ بار بار آتا تھا؛ یہ کردار ازحد مقبول ہوا اور اداکار مستانہ مرحوم کو بھی اس کردار کے باعث بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔
شکریہ بھیا:)
 
لاریب مرزا

محفلین
ہادیہ بہنا، تفنن برطرف، ہمیں یاد رکھنے کے لیے بہت شکریہ، ہمیں خوشی ہوئی۔ :) آپ کے اظہار خیال سے اختلاف ممکن نہیں کیونکہ ہمارے بارے میں ہماری امی جان کے خیالات بھی آپ سے ملتے جلتے ہیں۔ وہ بھی فرماتی ہیں کہ یہ میری سمجھدار بیٹی ہے۔ :) شاد رہیے۔ :)
 
Top