ملک میں دہشت گردوں کی گنجائش نہیں: شیعہ سنی اتحاد کے مظہر قومی امن کنونشن میں اعلان

دیکھئے نا، ساری قوم نے ن لیگ کو ووٹ دیا۔ ن لیگ والوں نے پارٹی کے اندر انتخابات کے ذریعے نواز شریف کو تاحیات صدر چنا۔ تو گھما پھرا کر ساری تحقیق یہی کہتی ہے کہ ساری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے :)
9 ستمبر کو ہونی والی کانفرنس میں ساری سیاسی جماعتیں تھیں صرف ن لیگ نہیں تھی۔
 
حسینی

محفلین

لیکن اس کانفرنس میں دہشت گردی سے متاثر فریق کو نہیں بلایا گیا تھا۔۔ کہ جن کی مساجد اور امام بارگاہوں وجلوسوں کو وہ سب سے زیادہ نشانہ بناتے ہیں۔۔
یا اسی طرح سنی متاثرہ جماعتیں بھی اس میں شریک نہیں تھیں۔۔۔ حتی شیخ رشید جیسے سیاستدان کو بھی نہیں بلایا گیا تھا۔
نواز حکومت تو ویسے بھی طالبانی حکومت ہے۔۔ جس کی ڈوریں بیرون ملک بادشاہتوں سے ہلتی ہیں۔۔ اور شہباز شریف کا یہ بیان بھی ریکارڈ پر ہے کہ طالبان پنچاب کو نشانہ نہ بنائے۔
اب اس حکومت کی طرف سے مذاکرات کو ابھی غالبا تین چار ماہ ہونے کو ہے۔۔ اور اب تک کا نتیجہ صفر ہے۔۔ اور آئندہ کے مذاکرات سے بھی سوائے وقت کے ضیاع کے کوئی امید نہیں لگائی جا سکتی۔
ہمارا مطالبہ یہ ہے۔۔ کو طالبان یا تو آئین پاکستان کو مان کر اس کے حدود میں رہ کر اپنے جائز مطالبات کے لیے سیاسی واجتماعی کوشش بے شک شروع کرے۔۔
لیکن ایسا نہیں کرتے تو بندوق کی نوک پر پورے ملک کو پر اپنی مرضی کا اسلام نافذ کرنے کی کوشش ہرگز نہ کرے۔۔۔ اور حکومت ان کو سختی سے کچل دیں۔
 
لیکن اس کانفرنس میں میرے خیال میں ساری سیاسی جماعتوں کو بلایا گیا تھا۔ شیخ رشید صاحب میری رائے میں سیاست کا آٹم نمبر ہے :)
اگر کچھ فریق رہ گئے تھے تو ان کو بھی بلانا چاہئے تھا۔
آجکل جو کالعدم تنظیمیں طالبان کا نام استعمال کر رہی ہیں ان کے خلاف سب سے پہلے ن لیگ نے ہی کاروائی کی تھی طالبان کے ظہور سے پہلے کی بات ہے۔ اس کے بعد انہوں نے نواز شریف پر قاتلانہ حملہ بھی کیا۔ جس کے بعد کہا جاتا ہے نواز شریف نے انکے خلاف کاروائی میں کافی نرمی کر دی۔
ن لیگ ہر بات میں سعودی حکومت کی بات نہیں مانتی جس کی ایک حالیہ مثال مصر کے معاملے میں ن لیگ نے سعودی حکومت کے ساتھ ملکر مرسی حکومت کی مخالفت نہیں کی بلکہ ترکی حکومت کے ساتھ ملکر مرسی کی حمایت کی۔
آپ کا جو مطالبہ ہے میں اسکی حمایت کرتا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
9 ستمبر کو ہونی والی کانفرنس میں ساری سیاسی جماعتیں تھیں صرف ن لیگ نہیں تھی۔
سیاسی مداری تھے اکثریت تو۔ جمہوری سیاسی جماعت وہ ہے جو ہر چند سال بعد اپنے اندر الیکشن کرا کے عہدے دار چنے۔ باقی آپ دنیا کو چوکور بھی ثابت کر سکتے ہیں اور گول بھی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی 100 فیصد ووٹ ن لیگ کے؟ :thinking:۔ لگتا ہے عمران خان ابھی تھوڑی دیر پہلے پشاور میں جو گیارہ مئی کے بارے میں اپنا پسندیدہ بیان ایک بار پھر دہرا رہے تھے وہ درست ہی ہے۔ کیونکہ ساری قوم نے نواز شریف کو ووٹ دیا اور الیکشن کمیشن نے اپنے نتائج میں تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی وغیرہ وغیرہ کو ایویں اتنی سیٹیں دلوا دیں۔ :waiting:
آپ تو براہ راست "الزام تراشی" پر اتر آئیں :p
 
سیاسی مداری تھے اکثریت تو۔ جمہوری سیاسی جماعت وہ ہے جو ہر چند سال بعد اپنے اندر الیکشن کرا کے عہدے دار چنے۔ باقی آپ دنیا کو چوکور بھی ثابت کر سکتے ہیں اور گول بھی :)
ویسے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی تو غالباً شروع سے ہی جماعتی انتخابات کراتی ہیں لیکن مجھے یوں لگتا ہے کہ آپ ساری سیاسی جماعتوں کو غلط ثابت کرکے مشرف کے لئے ہمدردی اکٹھی کرنا چاہ رہے ہیں ;) (مشرف کی مخالفت کے بعد اب ناپسندیدہ کی ریٹنگ کا انتطار:))
 
میں جماعت اسلامی کے ریفرنڈم کے بارے اسی محفل پر اپنا تجربہ بیان کر چکا ہوں۔ ذاتی طور پر مجھے عمران خان سے بھی کوئی ہمدردی نہیں اور نہ ہی مشرف کی اس وجہ سے حمایت کرتا ہوں کہ وہ اچھا سیاست دان ہے۔ اس کی خوبی یہی ہے کہ وہ فیصلہ لیتا تھا اور سیاسی مصلحتوں اور سیاسی غنڈوں سے نہیں سمجھوتا کرتا تھا۔ جب اس نے چوہدری برادران اور دیگر سیاستدانوں سے یارانہ بنایا تو میری پسندیدگی وہیں ختم ہو گئی تھی
 
حسینی

محفلین
اب پاکستان کے لیے بھی انڈیا کی طرح اک عام آدمی پارٹی کی ضرورت ہے۔۔ جو جو حقیقی معنوں میں عام آدمی پارٹی ہو۔۔
جو عام لوگوں سے کئے وعدوں کو پورا کرے۔۔۔ جس کے سیاستدان عام آدمی کی طرح زندگی گزاریں۔۔ جن کو عام آدمی کے مسائل کا ادراک ہو۔
عمران خان کی پارٹی سے عام آدمی کو بہت زیادہ امید تھی۔۔ لیکن یہ جماعت بھی دوسری سیاسی جماعتوں سے الگ ثابت نہ ہوئی۔۔ اور وہی گھسے پٹے چہرے پھر سے دکھائ دینے لگے۔
اگر عمران خان کسی بھی پرانے لوٹا سیاستدان کو اپنی پارٹی میں قبول نہ کرتا۔۔۔ اور سارے ٹکٹس نوجوان نئے ساستدانوں کو دیتے تو بہت زیادہ کامیابی ملتی۔
 
لیکن اسنے کالا باغ ڈیم بنانے جیسے فیصلے نا لئے جو اس پوزیشن میں لے سکتا تھا۔
 
غلطی ہر انسان سے ہوتی ہے۔ آپ اپنے ممدوح "امیر المومنین حضرت علامہ" نواز شریف سے یہ مطالبہ کیوں نہیں کرتے :)
آپکے ممدوح سے یہ بہت بڑی غلطی ہوئی۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے بعد کالاباغ ڈیم بنانے کا علان کیا لیکن سخت سیاسی نا اتفاقی کے باعث اسے پیچھے ہٹنا پڑا۔ ویسے ن لیگ کی کالا باغ ڈیم بنانے کی خواہش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ آپ نواز کو "امیر المومنین حضرت علامہ سمجھتے ہیں ;) مگر میں نہیں سمجھتا البتہ دعا ضرور کرنی چاہئے کہ وہ ایسے اچھے کام کرے کہ "امیر المومنین حضرت علامہ" کہلا سکے۔:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں جماعت اسلامی کے ریفرنڈم کے بارے اسی محفل پر اپنا تجربہ بیان کر چکا ہوں۔ ذاتی طور پر مجھے عمران خان سے بھی کوئی ہمدردی نہیں اور نہ ہی مشرف کی اس وجہ سے حمایت کرتا ہوں کہ وہ اچھا سیاست دان ہے۔ اس کی خوبی یہی ہے کہ وہ فیصلہ لیتا تھا اور سیاسی مصلحتوں اور سیاسی غنڈوں سے نہیں سمجھوتا کرتا تھا۔ جب اس نے چوہدری برادران اور دیگر سیاستدانوں سے یارانہ بنایا تو میری پسندیدگی وہیں ختم ہو گئی تھی
موصوف ایسے بھی راست گو و راست باز نہیں ہیں۔ جہاں انہوں نے بظاہر سمجھوتا نہیں کیا اس کے پیچھے ان کی ذاتی مصلحتوں کا ایک انبار اور ان کا اپنا مفاد شامل ہوتا تھا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اب پاکستان کے لیے بھی انڈیا کی طرح اک عام آدمی پارٹی کی ضرورت ہے۔۔ جو جو حقیقی معنوں میں عام آدمی پارٹی ہو۔۔
جو عام لوگوں سے کئے وعدوں کو پورا کرے۔۔۔ جس کے سیاستدان عام آدمی کی طرح زندگی گزاریں۔۔ جن کو عام آدمی کے مسائل کا ادراک ہو۔
عمران خان کی پارٹی سے عام آدمی کو بہت زیادہ امید تھی۔۔ لیکن یہ جماعت بھی دوسری سیاسی جماعتوں سے الگ ثابت نہ ہوئی۔۔ اور وہی گھسے پٹے چہرے پھر سے دکھائ دینے لگے۔
اگر عمران خان کسی بھی پرانے لوٹا سیاستدان کو اپنی پارٹی میں قبول نہ کرتا۔۔۔ اور سارے ٹکٹس نوجوان نئے ساستدانوں کو دیتے تو بہت زیادہ کامیابی ملتی۔
جب تک ایک عام آدمی کو اپنی حالت خود بدلنے کا خیال نہیں آئے گا تب تک ایسا کوئی مسیحا سامنے نہیں آ سکتا۔
عمران خان کی پارٹی تو شروع سے ہی ایک معاشرے کے ایک مخصوص طبقے کی نمائندہ رہی ہے۔ فیوڈل لارڈز ہوں یا ایلیٹ کلاس کا کوئی سیاستدان اور نمائندہ۔۔ 'عام آدمی' کے مسائل کا ادراک کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرے لئے تو دونوں محترم ہیں قیصرانی جی بھی اور محترمہ فرحت کیانی صاحبہ لیکن کیانی صاحبہ کی معلومات کا میں معترف ہوں شاید وہ صحافت کے پیشے سے تعلق رکھتی ہیں۔
بہت شکریہ۔ریکارڈ کی درستگی کے لئے: میرا صحافت سے دور دراز کا بھی واسطہ نہیں ہے۔
 
Top