ملک میں دہشت گردوں کی گنجائش نہیں: شیعہ سنی اتحاد کے مظہر قومی امن کنونشن میں اعلان

میں نے کس جگہ پر آپ کو خودسے اتفاق کرنے کو کہا یا اپنی رائے کو ہمیشہ صائب قرار دیا؟
آپ پہلے اپنی دلیل دیکھئے۔ آپ کے خیال میں مختلف گروہوں نے طالبان کے نام کی آڑ لے رکھی ہے تو پھر کون فیصلہ کرے گا کہ آپ کے اسلام سے مخلص طالبان کون ہیں؟ اور جن سے مذاکرات ہو رہے ہیں وہ حق سچ والے طالبان ہی ہیں نا کہ وہ جنہوں نے بقول آپ کے طالبان کا نام اختیار کر رکھا ہے؟
اپنی بات شروع کرنے سے پہلے صرف اتنا کہہ دینا کہ شہید ہونے والے افسر کے لئے آپ واقعی رنجیدہ ہیں اور پھر اسی پرانے موقف کو نئے الفاظ سے دہرانا 'پاکستان میں رہنے والوں' کے رنج و غم کو بڑھائے گا ہی گھٹائے گا نہیں۔ سچ ہی کہا ہے کسی نے۔۔جس تن لاگے وہ تن جانے۔ ملک سے باہر بیٹھ کر صرف ٹی وی اور اخبار کی سنسنی خیز خبروں اور بے سروپا تجزیوں پر یقین کر کے واقعی ایسی ہی رائے سامنے آ سکتی ہے۔
آپ کی بات کا انداز ایسا ہی تھا۔ جب اتنے لوگوں نے مذاکرات کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا تو اسکا مطلب ہے یقیناً مذاکرات کرنے کے حق میں کچھ ٹھوس دلائل ہونگے ہی۔
جو بھی مسلمان ہوتا ہے اسلام سے مخلص ہوتا ہے جبھی وہ مسلمان کہلاتا ہے، اسلام کوئی طالبان سے خاص نہیں آپ اور میں شائد طالبان سے زیادہ اسلام سے مخلص ہونگے۔ جو لوگ مذاکرات کے لئے جائیں یا جو بھیجیں یہ انکی ذمہ داری ہے کہ اس بات کا فیصلہ کن پتہ کریں کہ یہ طالبان مذاکرات کے قابل ہیں بھی یا نہیں۔ میں نے اپنی پوسٹ نمبر 63 میں جن پہلے 3 گروپوں کا ذکر کیا ہے انکو تو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارنا چاہئے۔ میں صرف گمراہ لوگوں سے مذاکرات کا حامی ہوں۔ کہ انکو سمجھایا جائے کہ اگر آپ پر ظلم ہوا ہے تو عدالتوں کا رخ کریں اور اسلامی قوانیں کا نفاذ چاہتے ہیں تو الیکشن اور دوسرے جمہوری طریقے اختیار کریں۔
 
ڈرون حملوں کی اکثریت ان علاقوں میں ہوتی ہے جہاں فوجی کاروائی سے مقصد پورا نہیں کیا جا سکتا کہ وہاں سے فرار ہو کر چھپنا بہت آسان ہوتا ہے۔ اسے آپ پریسائز سرجری کہہ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ پریسیژن جتنی بھی ہو، سو فیصد غلطی سے پاک نہیں ہو سکتی
آپ کو بی بی سی اردو میں چھپنے والی سٹوری میں" ڈرون اڑایا کرتی تھی" پڑھنی چاہئے۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
اس لئے یہ سرجری کرنے کی مہارت پاکستان کے پاس نہیں۔ دوسرا اس سرجری کی ٹیکنالوجی پاکستان کو دینے کا مطلب ہے کہ پاکستان کو ان کے ڈیفنس سسٹم تک براہ راست رسائی ہو جائے گی امریکہ کسی بھی دوسرے ملک کو نہیں دینا چاہتا۔ اس کے علاوہ پاکستانی فوج میں بھی طالبان کے حامی موجود ہیں۔ اس لئے میرے خیال میں پریسائز سرجری کی حد تک ڈرون کا کنٹرول امریکہ کے پاس ہی رہنا چاہئے
پاکستانی طالبان علی الاعلان یہ کہہ چکے کہ ان کی لڑائی پاکستان کی کافرانہ حکومت کے ساتھ ہے کیونکہ وہ امریکہ کا ساتھ دیتی ہے۔ ان کے بیان پر یقین نہ بھی کیا جائے تب بھی جو حقائق آج تک ہمارے سامنے ہیں ان میں پاکستانی طالبان کا نشانہ صرف اور صرف پاکستان ہی بن رہا ہے نہ کہ امریکہ۔ امریکہ بہادر ایک ڈرون داغتا ہے اور آرام سے بیٹھ کر اوباما ہیلتھ کئیر پر بحث شروع کر دیتا ہے اور یہ خونی درندے بجائے امریکہ کا رخ کریں اپنے ہی ملک کو لہو لہان کر دیتے ہیں۔اگر غاروں میں رہنے والے طالبان کے پاس اتنی ہی راکٹ سائنس ٹیکنالوجی ہے تو پاکستان بجائے کنٹرول دوسرے کو دینے کے خود اس ٹیکنالوجی کا مطالبہ کرے۔ویسے بھی طالبان جیمز بانڈ ٹائپ ایجنٹ تو ہیں نہیں کہ آپریشن سے ان کا خاتمہ نہ ہو سکے۔ میرا نقطہ نظر صرف یہ ہے کہ ان طالبان کی سرکوبی گر کوئی کرے تو صرف پاکستانی فوج۔ کہ ان سے نقصان صرف پاکستان کو پہنچا ہے اور آگے بھی پہنچے گا اگر غیروں پر ہی بھروسہ کر لیا گیا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ کو بی بی سی اردو میں چھپنے والی سٹوری میں" ڈرون اڑایا کرتی تھی" پڑھنی چاہئے۔
جی اور یہ بھی کہ اس آرٹیکل کے بارے کتنی بحث ہو چکی ہے :)
آپ یہ مانتے ہیں کہ ڈرون انتہائی بے کار ہتھیار ہے اور اس سے محض بے گناہ افراد مرتے ہیں نا؟ ذرا بتائیے کہ حکیم اللہ محسود، بیت اللہ محسود اور طالبان کے دیگر رہنماؤں کو ڈرون حملوں میں کیسے مارا گیا ہوگا؟ شکل تو بقول اس مضمون کے، دکھائی ہی نہیں دیتی :)
 
صاحب مضمون نے یہ نہیں کہا تھا کہ اس سے صرف بے گناہ مرتے ہیں، بلکہ اس نے کہا تھا کہ اس سے بے گناہ بھی مرتے ہیں اور ان کی تعداد سرکاری امریکی سچ سے بہت زیادہ ہے۔ آپ مجھ وہ بات منسوب نا کریں جو میں نے نہیں کہی۔
ویسے حکیم اللہ محسود اور نیک محمد کو مارنے کے لئے امریکہ نے وقت اپنے لئے بہت اچھا چنا۔
 
ظاہر ہے جس کی تربیت، جس کے ہتھیار اور جس کے پیسے آپ استعمال کرتے ہوں، آپ کی زندگی بھی انہی کے ہاتھ ہے نا :)
اس کے علاوہ یہ دو سوال ابھی جواب طلب ہیں
اگر کوئی لطیفہ رہ گیا ہے تو وہ بھی بیان کر دیں۔ اگر ایک ناچنے والی عورت کو طالبان اس لئے چوک میں ذبح کرتے ہیں کہ وہ ان کے حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے تو طالبان کا نام استعمال کرنے والے مجرموں کے خلاف طالبان کو کوئی ایکشن لیتے موت پڑتی ہے؟ آج فوج کا نام لے کر کوئی فراڈ کرے دیکھئے اس کا کیا حال ہوتا ہے۔ جعلی پولیس والے کا کیا حشر پولیس والے کرتے ہیں۔ جعلی طالبان کے بارے آپ کے ممدوح طالبان کیوں چپ ہیں؟ اس لئے نا کہ وہ ان کے لئے بینک لوٹ اور اغوا برائے تاوان کر کے رقمیں لاتے ہیں اور غنڈہ ٹیکس دے کر ان کی چھتری استعمال کی جاتی ہے یا کوئی اور وجہ بھی ہے جو دنیا میں صرف طالبان کے حمایتی ہی سمجھ پا رہے ہیں :)
اور یہ بھی فرمائیے کہ "طالبان کے خلاف کاروائی" میں پاک فوج کے ہاتھوں "کتنے بے گناہ شہری" مارے گئے اور ان کا بدلہ لینے کے لئے "جرائم پیشہ افراد، جو طالبان کا نام استعمال کرتے ہیں" کی کاروائی میں اب تک کتنے بے گناہ شہری جان سے گئے ہیں؟
 
ظاہر ہے جس کی تربیت، جس کے ہتھیار اور جس کے پیسے آپ استعمال کرتے ہوں، آپ کی زندگی بھی انہی کے ہاتھ ہے نا :)
اس کے علاوہ یہ دو سوال ابھی جواب طلب ہیں
طالبانی گروپوں کی لڑائی کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں یہ کوئی اتنے عقلمند اور منظم لوگ نہیں ہیں۔ قتل و غارت کے اعداد و شمار میرے پاس نہیں اسکے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں :)
ویسے یہ میرا حق تھا کہ آپ کے سوال کو نظر انداز کردیتا جیسے بعض اوقات آپ میرے سوال اور تبصرے نظرانداز کر دیتے ہیں لیکن اپنی طبعی شرافت کی وجہ سے نظرانداز کرنا مناسب نہیں سمجھا :thinking:
 
ماشاء اللہ
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
دوسری بات یہ کہ اگر ڈرون کا کنٹرول امریکہ کے پاس ہی رہنا چاہئے تو ایسا پاکستانی فوج کی ایما پر ہو نہ کہ امریکہ کی اپنی ایما پر۔
اب امن بات چیت کے دنوں میں کیا یہ پاکستانی فوج کی ایما تھی کہ طالبان لیڈر مار دیا جائے کیونکہ آخر ایک متفقہ اجلاس میں امن مذاکرات کا ہی تو فیصلہ ہوا تھا۔ ان دنوں میں طالبان کمانڈر کا قتل کیا پاکستان یا پاکستانی فوج کو مقصود تھا؟ِ
امریکہ بہادر جس نے سب سے زیادہ پی ایچ ڈی پاکستان کی صورت حال پر کر رکھی ہے ،کیا اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس نازک وقت میں ایسا حملہ پاکستان کی سالمیت کے لئے انتہائی نازک ثابت ہو گا؟
لیکن پھر بھی ایسے وقت میں اس اقدام کی وجہ کیا سامنے آتی ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔یہ بات کئی امریکی صحافی تک کر چکے ہیں۔ اگلے ہی دن طالبان کا بے وقوفانہ اور مزاحیہ بیان سامنے آگیا کہ چونکہ امریکہ نے ہمارا لیڈر مار ڈالا ہے اس لئے ضروری ہے کہ بدلہ پاکستان سے ہی لیا جائے۔ تب سے اب تک پاکستانی فورسز اور ان کے قافلوں پر کئی بار حملہ کیا جا چکا ہے، کئی جوان شہید ہو چکے ہیں۔ چرچ اڑائے جا چکے ہٰیں۔ ایسے میں امن بات چیت کی حکومتی خواہش اب ایک مذاق معلوم ہوتی ہے۔ تازہ ترین مثال چوہدری اسلم کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت ہے۔ اگر امریکہ ہی ہماری تمام مشکلات کا حل ہے تو باقاعدہ طور پر امریکہ کے حوالے کر دیا جائے کہ لو بھئی ہم تو ہار بیٹھے۔ اب تم اپنی ایکسپریٹیز آزماؤ۔ اور اگر کچھ قومی حمیت باقی ہے تو فوج کو گرینڈ آپریشن کرنے کی اجازت دے دی جائے۔ باقی ہر راستہ اپنا کے دیکھ لیا گیا ہے لیکن بدلے میں پاکستان کے دامن میں ہر دو طرف سے سوائے زخموں کے کچھ نہیں آیا۔
 
Top