ملتے ہیں ایک بریک کے بعد ۔۔۔۔

ابو کاشان

محفلین
السلام و علیکم !
ایک نیا دھاگہ کھولا جا رہا ہے جہاں آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ آپ اب کتنی دیر بعد دوبارہ آن لائن ہونگے۔

میں جمعہ کی نماز کے لیئے جا رہا ہوں اور لنچ کے بعد دوبارہ آون گا، انشاءاللہ۔

ملتے ہیں ایک بریک کے بعد ۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن رات تک لگتا ہے کوئی آیا نہیں یہاں۔۔۔
اب میں امریکہ میں جمعے کے لئے نکلنے والا ہوں۔ واپسی (محفل) میں شاید شام تو ہو، یا ممکن ہے کل صبح ہی۔
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی کی طرح میرے بھی آنے جانے کا کوئی وقت نہیں ہوتا۔

خیر اب میں جارہا ہوںباہر۔ پندرہ بیس منٹ کے بعد ملاقات ہوگی۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن اب تو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ گزر چکا ہے، پندرہ بیس منٹ کا کہہ کر گئے تھے۔
 

ابو کاشان

محفلین
آفس کا وقت ختم، گھر پہ نیٹ کے استعمال کی ممانعت ہے اسلیئے اب میں انشاءاللہ بروز پیر کو آؤنگا۔ اللہ حافظ
 

ابو کاشان

محفلین
جی ہاں بلکہ اُمِّ کاشان تو ان دونوں سے ہی زیادہ مخالف ہیں۔:( لیکن میں بھی رات میں کاشان کے سونے کے بعد استعمال کرتا ہوں۔

اب لنچ اور نماز کا وقت ہے اس لیئے ملتے ہیں ایک بریک کے بعد ۔۔۔۔
 
Top