ملتان: مفت لیپ ٹاپ، مفت سی ڈیز اور نرگس کے مفت ڈانس

راشد احمد

محفلین
ملتان میں یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی ایجوکیشنل سی ڈیز میں نرگس کے مجرے اور مشاعرے طلبا کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن گئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پانچ ہزار چار سو تینتالیس طلبا کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کے ساتھ مفت ایجوکیشنل سی ڈیز بھی دی گئی ہیں۔ ان سی ڈیز میں ایجوکیشنل سافٹ وئیر کی بجائے نرگس کے مجرے طلبا کیلئے پریشانی کا باعث بن گئے ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ایجوکیشنل سی ڈیز کی فراہمی سے قبل متعلقہ حکام کو انہیں چیک کرنے کی بھی ہدیات دیں تاکہ طلبا پریشانی سے بچ سکیں۔
Dunya News: تعلیم:-ملتان: مفت لیپ ٹاپ، مفت سی ڈیز اور نرگس کے مفت ڈانس

 

شہزاد وحید

محفلین
یار یہ سکیم پچھلے سال آجاتی تو مجھے بھی ایک عدد مفت لیپ ٹاپ مل جاتا۔ خیر کوئی گل نئی ووٹ عمران خان نوں ای دینا اے۔ سنا ہے کہ سٹڈی کمپلیٹ ہونے کے بعد لیپ ٹاپ واپس کرنے کی بھی شرط ہے؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یار یہ سکیم پچھلے سال آجاتی تو مجھے بھی ایک عدد مفت لیپ ٹاپ مل جاتا۔ خیر کوئی گل نئی ووٹ عمران خان نوں ای دینا اے۔ سنا ہے کہ سٹڈی کمپلیٹ ہونے کے بعد لیپ ٹاپ واپس کرنے کی بھی شرط ہے؟؟؟
تعلیم مکمل ہونے تک تو شاید لیپ ٹاپ کلو بھاؤ بکے
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ زیادہ ہی نہیں گھسا دیا نرگس کو؟ ابھی محسوس کیا ہے کہ گ س کو جب اکٹھے لکھیں تو گس بن جاتا ہے :)
 
Top