ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
جب بھی مغربی میڈیا کسی معاملے پر ملال کرتا ہے۔ تب ہمارا میڈیا اس پر ڈبل ملال کرتا ہے اور ہماری قوم ٹرپل ملال کرتی ہے۔۔:ROFLMAO:
جی ہاں انیس ، میں بھی اسی طرف اشارہ کرنے والا تھا کہ میڈیا اب خبر فراہم کرنے والے ذریعے سے ہٹ کر بھی بہت کچھ ہو گیا ہے۔ ترقی یافتہ قومیں اسے ایک مؤثر جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ ہمیں بھی اپنے میڈیا کو درست ڈگر پر رکھنے میں اپنے قومی مفادات اور معاملاتی شعور کا بھرپور ادراک کرنا ہو گا ۔
 
انتہا

محفلین
مولویوں اور علماء کی بات نہیں ہورہی۔ پرملال ملا اور ملاٹوں کے بڑے بڑے ملال کیا ہیں کہ ملالہ منہہ نہیں ڈھکتی۔ ملالہ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ملالہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے۔یہ ہیں ملاٹوں کے نزدیک ملالہ کے بڑے بڑے جرائم۔ یہاں میرا ایک 2007 کا آرٹیکل ہے جس میں ، میں نے یہ بتایا تھا کہ "ملاٹے ، لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف " ہیں۔ سب شور مچانے لگے تھے کہ کیا کہہ رہے ہو بھئی ۔۔ عجب کہہ رہے ہو بھئی۔۔۔ آج یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھائی لوگ اپنے گھروں میں سو رہے ہیں۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ ملا کیا چال چل گیا۔

کیا آج بلاشبہ کہا جاسکتا ہے کہ "غلاموں کی سرزمین، بزدلوں کا ملک" ۔۔۔ ۔ کونسا ہے؟

وہ بزدل جو ایک 14 سالہ لڑکی سے عالمی و آفاقی شکست کھا گئے؟؟؟؟ کون ہیں؟؟؟

کل محمد بن قاسم 2000 میل سے ایک عورت کی دہائی سن کر آیا تھا۔
آج "بزدلوں کے ملک، غلاموں کی سرزمین " سے کوئی بھی نہیں اٹھا اس معصوم لڑکی ، ایک معصوم بچے پر کی دہائی پر ۔۔۔

اٹھنا تو درکنا ر ۔ ملاٹے ، زبان سے بھی ظالموں کو برا نہیں کہہ رہے کہ کہیں طالبان ظالمان کا رخ ان "بزدلوں اور غلاموں " کی طرف نا ہوجائے۔
تو آج آپ آ جائیے محمد بن قاسم بن کر، یہ تو ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم سب کی بیٹی ہے یہ۔
نہیں تو کم از کم حجاج کی مثال بن کر اپنے کسی بیٹے کو ہی محمد بن قاسم بنا کر بھیج دیجیے۔
کیوں کہ نہ آپ بزدل ہیں نہ ہی غلام، ہمیں خدارا اس غلامی سے نکالیے، ہم آپ کو اپنا امام بناتے ہیں۔
قلم چھوڑ کر میدان کے سپاہی تو بنیے۔
 
حسان خان

لائبریرین
ایک دوسرا پہلو:

249540_10151225510291066_1213644042_n.jpg
 
تو آج آپ آ جائیے محمد بن قاسم بن کر، یہ تو ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم سب کی بیٹی ہے یہ۔
نہیں تو کم از کم حجاج کی مثال بن کر اپنے کسی بیٹے کو ہی محمد بن قاسم بنا کر بھیج دیجیے۔
کیوں کہ نہ آپ بزدل ہیں نہ ہی غلام، ہمیں خدارا اس غلامی سے نکالیے، ہم آپ کو اپنا امام بناتے ہیں۔
قلم چھوڑ کر میدان کے سپاہی تو بنیے۔
change لانے کیلئے کسی محمد بن قاسم یا ھجاج کا انتظار کرنے کی بجائے یہ زیادہ بہتر ہوگا کہ پہلے ہم اپنی سوچ کا قبلہ درست کریں، خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔۔۔نہ ہو جسکو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا۔۔جب آپ کی سوچ ٹھیک ہوجائے گی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
 
انتہا

محفلین
change لانے کیلئے کسی محمد بن قاسم یا ھجاج کا انتظار کرنے کی بجائے یہ زیادہ بہتر ہوگا کہ پہلے ہم اپنی سوچ کا قبلہ درست کریں، خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی ۔۔۔ نہ ہو جسکو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا۔۔جب آپ کی سوچ ٹھیک ہوجائے گی تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
جب ہر ایک خود کو صحیح رخ اور صحیح سوچ پر سمجھے تو اس کا قبلہ کیسے درست ہو سکتا ہے؟
ہر ایک کے معیار جدا ہيں اور وہ ان سے ہٹنے کو تیار نہیں، پھر کیسے کوئی اپنا قبلہ درست کرے۔
میری چاہت ہے کہ ہر ایک مجھے صحیح سمجھے، میرے دلائل سے متفق ہو، میری سوچ کو تسلیم کرے۔
ہمیں بس کچھ نیا چاہیے مزے لینے کے لیے، سو لیتے رہیں۔
وہ کیا کہتے ہیں، لگے رہو منا بھائی، ہیں؟ شاید یہی۔
 
اللہ نے ہمیں سوچ کی درستگی کیلئے ایک ریفرنس اور قطب نما دیا ہے اور وہ ہے قرآن۔۔۔اسکی راہنمائی میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کہاں پر کجی واقع ہوئی ہے۔
 
انتہا

محفلین
اللہ نے ہمیں سوچ کی درستگی کیلئے ایک ریفرنس اور قطب نما دیا ہے اور وہ ہے قرآن۔۔۔ اسکی راہنمائی میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کہاں پر کجی واقع ہوئی ہے۔
اس موضوع پر بہت بحث کر چکے، ایسے ہوش ربا نتائج وفوائد حاصل ہوئے کہ بس اب تو دور ہی رہنے کی جی چاہتا ہے۔
صرف ایک جملہ یاددہانی کے طور پر دوبارہ عرض کر دیتا ہوں
ہر آیت کی ہر مسلک کے پاس اپنی مرضی کی اپنی ہی تفسیر ہے۔
اور جو مسلک کے جھگڑے کے پاس ہیں ان تفاسیر کی تو گنتی ہی دشوار ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
ملالہ کے واقعے پر اگر قوم کو اور میڈیا کو ملال ہے تو اس میں اتنا چڑنے کی کیا بات ہے بھائی۔ اگر ملالہ نے اوبامہ کو اپنا آئیڈئیل قرار دیا تو یہ تو ایک لمحہ فکریہ ہے۔۔لمحہ فکریہ ہے تمام دین کے ٹھیکیداروں کیلئے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ قوم کا قبلہ درست رہے، تو سب سے پہلے اپنے رویے اور اپنا فہمِ دین درست کریں، اور یورپ کی تاریخ سے ہی سبق سیکھ لیں کہ کس طرح چرچ نے اور پادریوں نے وہاں دین کے نام پر اسقدر گھٹن کی فضا قائم کردی اور لوگوں کی زندگیوں پر، اس برے طریقے سے مسلط ہوئے کہ اسکے ردعمل میں پورا یورپ لادینی اور مذہب بیزاری کی طرف جانکلا۔۔۔ ہمارے یہ دین کے ٹھیکیدار جس دن یہ بات سمجھ گئے کہ انکا کام لوگوں کو گائیڈ کرنا ہے، کنٹرول کرنا نہیں، تو اسی دن اس ملک کی اور امت مسلمہ کی حالت بہتر ہونی شروع ہوجائے گی۔ اگر ملالہ نے اوبامہ کو آئیدیل قرار دیا تو اسکے ذمہ دار بھی یہ دین کے ٹھیکیدار ہی ہیں اور کوئی نہیں۔۔۔
مجھ کو تو سکھادی ہے افرنگ نے زندیقی
اس دور کے ملّا ہیں کیوں ننگِ مسلمانی؟
غزنوی صاحب، اگر آپ دین کی تباہی کے غم میں اتنا ہی گھلے جارہے ہیں تو خود آگے بڑھ کر کوئی عملی کردار کیوں ادا نہیں کرتے اس سلسلے میں؟ گھر میں بیٹھ کر باتیں کرنا بہت آسان ہوتا ہے، اٹھئے جا کر کوئی منبر اور مسجد سنبھالئے تاکہ پتہ چلے کہ واقعی آپ کے دل میں کتنا جذبہ اور تڑپ ہے دین اور ملک کی بہتری کے لئے۔ تین، چار ہزار تنخواہ لینے والا مولوی ہو یا مذہب کے نام پر سیاست کرنے والا مولانا فضل الرحمٰن، وہ لوگ دین کے ٹھیکیدار اس لئے بنے بیٹھے ہیں کہ ہم آپ جیسے لوگ دین کا کام کرنے سے کتراتے ہیں۔
 
میرے بس میں جو ہے وہ میں کر ہی رہا ہوں۔۔۔جس طرح آپ نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا اس فورم پر، اس سے یہ بات تو آپ نے بھی عملاّ تسلیم کی کہ کچھ کرنے کیلئے صرف مسجد و منبر ہی پلیٹ فارم نہیں ہوتے، تو یہی کام اگر کوئی دوسرا کرے تو آپ اسے مسجد و منبر سنبھالنے کا قیمتی مشورہ دے رہے ہیں۔۔پہلے اپنی سوچ کے اس تعارض کو دور کیجئے کیونکہ اصولاّ پھر آپکو بھی اس فورم پر کچھ پوسٹ کرنے کی بجائے کسی مسجد یا منبر پر براجمان ہوجانا چاہئیے تھا :)
 
عاطف بٹ

محفلین
میرے بس میں جو ہے وہ میں کر ہی رہا ہوں۔۔۔ جس طرح آپ نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا اس فورم پر، اس سے یہ بات تو آپ نے بھی عملاّ تسلیم کی کہ کچھ کرنے کیلئے صرف مسجد و منبر ہی پلیٹ فارم نہیں ہوتے، تو یہی کام اگر کوئی دوسرا کرے تو آپ اسے مسجد و منبر سنبھالنے کا قیمتی مشورہ دے رہے ہیں۔۔پہلے اپنی سوچ کے اس تعارض کو دور کیجئے کیونکہ اصولاّ پھر آپکو بھی اس فورم پر کچھ پوسٹ کرنے کی بجائے کسی مسجد یا منبر پر براجمان ہوجانا چاہئیے تھا :)
الحمدللہ، ثم الحمدللہ، ہم صرف فورم پر آ کر بحث مباحثہ ہی نہیں کرتے بلکہ مسجد و منبر کی ذمہ داری بھی سنبھالتے ہیں بوقتِ ضرورت۔ یقین نہ آئے تو اگلا خطبہ جس جگہ ہوگا وہاں آپ کو بھی دعوت دے لیں گے۔
آپ کو یہ مشورہ اس لئے دیا تھا کیونکہ آپ یوں ظاہر کررہے ہیں جیسے آپ سے بڑا دین و ملک کا غم خوار اس دنیا میں پیدا ہی نہیں ہوا۔ مذہب کا ٹھیکیدار کوئی اپنے آپ نہیں بنتا، آپ ہم جیسے لوگ اپنی بے عملی سے اسے اجازت دیتے ہیں ایسا کرنے کی۔
 
عاطف بٹ

محفلین
مولویوں اور علماء کی بات نہیں ہورہی۔ پرملال ملا اور ملاٹوں کے بڑے بڑے ملال کیا ہیں کہ ملالہ منہہ نہیں ڈھکتی۔ ملالہ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ملالہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے۔یہ ہیں ملاٹوں کے نزدیک ملالہ کے بڑے بڑے جرائم۔ یہاں میرا ایک 2007 کا آرٹیکل ہے جس میں ، میں نے یہ بتایا تھا کہ "ملاٹے ، لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف " ہیں۔ سب شور مچانے لگے تھے کہ کیا کہہ رہے ہو بھئی ۔۔ عجب کہہ رہے ہو بھئی۔۔۔ آج یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھائی لوگ اپنے گھروں میں سو رہے ہیں۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ ملا کیا چال چل گیا۔

کیا آج بلاشبہ کہا جاسکتا ہے کہ "غلاموں کی سرزمین، بزدلوں کا ملک" ۔۔۔ ۔ کونسا ہے؟

وہ بزدل جو ایک 14 سالہ لڑکی سے عالمی و آفاقی شکست کھا گئے؟؟؟؟ کون ہیں؟؟؟

کل محمد بن قاسم 2000 میل سے ایک عورت کی دہائی سن کر آیا تھا۔
آج "بزدلوں کے ملک، غلاموں کی سرزمین " سے کوئی بھی نہیں اٹھا اس معصوم لڑکی ، ایک معصوم بچے پر کی دہائی پر ۔۔۔

اٹھنا تو درکنا ر ۔ ملاٹے ، زبان سے بھی ظالموں کو برا نہیں کہہ رہے کہ کہیں طالبان ظالمان کا رخ ان "بزدلوں اور غلاموں " کی طرف نا ہوجائے۔
خان صاحب، الزام لگانا بہت آسان ہے اور ثابت کرنا بہت مشکل۔ آج بھی مسجدوں اور مدرسوں میں، دینی تعلیم کے حوالے سے بننے والے جدید سکولوں میں اور مذہبی فکر کی ترویج کے لئے بنائے جانے والے مراکز میں عورتوں اور بچیوں کی بڑی تعداد میں موجود اس بات پر دال ہے کہ مذہب سے وابستہ لوگ عورتوں کی تعلیم کے خلاف نہیں ہیں مگر یہ سب آپ کو تب نظر آئے گا جب آپ اپنی آنکھوں سے تعصب کی پٹی اتاریں گے۔
اگر آپ کو واقعی تعمیری اور مثبت بحث کرنے کا شوق ہے تو پہلے پورے منظرنامے پر نظر ڈالیے پھر آ کر بحث کریں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
آپکے خطبے میں جس قسم کے حکمت کے موتی ہونگے انکا اندازہ تو آپکی تحریر سے ہورہا ہے۔۔۔ ۔:)
وہ جو بھی ہوں گے کم از کم میں کچھ کر تو رہا ہوں ناں، آپ کی طرح یہاں بیٹھ کر اور ہر چیز کو ایک مخصوص نمبر کی عینک لگا کر دیکھتے ہوئے محض باتیں تو نہیں بنارہا۔
 
آپ سوائے اسکے کچھ نہیں کر رہے کہ اپنی بات کو دہراتے چلے جائیں اور دوسرے کو قائل کرنے کی بجائے اس پر ذاتی اٹیک کرنا شروع کردیں ۔۔۔آپ باتیں ہی بنا رہے ہیں حضور کیونکہ خطبہ دینا بھی باتیں بنانا ہی ہے ۔۔۔ اگر آپ کو ایسا لگا ہے کہ میرے مراسلے میں موجود لفظ " دین کے ٹھیکیدار" آپکے لئے ہے تو پھر یونہی سمجھ لیجئے، اگرچہ میرا روئے سخن آپکی طرف تو نہیں تھا لیکن اب آپ ایسا سمجھ ہی بیٹھے ہیں تو میں آپکو منع نہیں کروں گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
الحمدللہ، ثم الحمدللہ، ہم صرف فورم پر آ کر بحث مباحثہ ہی نہیں کرتے بلکہ مسجد و منبر کی ذمہ داری بھی سنبھالتے ہیں بوقتِ ضرورت۔ یقین نہ آئے تو اگلا خطبہ جس جگہ ہوگا وہاں آپ کو بھی دعوت دے لیں گے۔

ماشاء اللہ، یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے۔ یہ انکشاف آپ اپنی تحریر میں ہی کر دیتے تو شائد بات وہی پر رک جاتی۔ کیونکہ خطاب حضرات سے تو اب کوئی نہیں بحث سکتا نا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
آپ سوائے اسکے کچھ نہیں کر رہے کہ اپنی بات کو دہراتے چلے جائیں اور دوسرے کو قائل کرنے کی بجائے اس پر ذاتی اٹیک کرنا شروع کردیں ۔۔۔ آپ باتیں ہی بنا رہے ہیں حضور کیونکہ خطبہ دینا بھی باتیں بنانا ہی ہے ۔۔۔ اگر آپ کو ایسا لگا ہے کہ میرے مراسلے میں موجود لفظ " دین کے ٹھیکیدار" آپکے لئے ہے تو پھر یونہی سمجھ لیجئے، اگرچہ میرا روئے سخن آپکی طرف تو نہیں تھا لیکن اب آپ ایسا سمجھ ہی بیٹھے ہیں تو میں آپکو منع نہیں کروں گا۔
میں نے تو آپ کی ذات کو سامنے رکھ کر اس لئے بات کی ہے کیونکہ آپ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ دین و ملک کے لئے آپ سے زیادہ درد اور کسی کے سینے میں ہے ہی نہیں اور مذہب سے جڑے ہوئے سب لوگوں نے دین و ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔ میں نے اسی لئے آپ کو مشورہ بھی دیا تھا کہ آپ خود آگے بڑھ کر باگ ڈور سنبھالئے تاکہ پتہ چل سکے کہ آپ واقعی سنجیدہ ہیں اس سلسلے میں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
ماشاء اللہ، یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے۔ یہ انکشاف آپ اپنی تحریر میں ہی کر دیتے تو شائد بات وہی پر رک جاتی۔ کیونکہ خطاب حضرات سے تو اب کوئی نہی بحث سکتا نا۔
بحث سے روکا بھی کسی نے نہیں ہے آپ کو۔ آپ لوگوں نے یہاں ہر قسم کے اعتراضات کئے ہیں، کسی نے اس کے جواب میں کچھ برا بھلا تو نہیں کہا ناں آپ کو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top