جی ہاں انیس ، میں بھی اسی طرف اشارہ کرنے والا تھا کہ میڈیا اب خبر فراہم کرنے والے ذریعے سے ہٹ کر بھی بہت کچھ ہو گیا ہے۔ ترقی یافتہ قومیں اسے ایک مؤثر جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ ہمیں بھی اپنے میڈیا کو درست ڈگر پر رکھنے میں اپنے قومی مفادات اور معاملاتی شعور کا بھرپور ادراک کرنا ہو گا ۔جب بھی مغربی میڈیا کسی معاملے پر ملال کرتا ہے۔ تب ہمارا میڈیا اس پر ڈبل ملال کرتا ہے اور ہماری قوم ٹرپل ملال کرتی ہے۔۔