تیرہویں سالگرہ ملاقاتیں، رودادیں، وارداتیں، خاکے، محفلین اور محفل

محفلین شعراء کے کلام کے ساتھ چھیڑخانی کی گستاخی بھی وقتاً فوقتاً سرزد ہوتی رہی ہے۔ اور یقیناً یہ ان احباب کا بڑاپن ہے کہ ان تحریفات کو برداشت کیا۔
سب سے زیادہ مشقِ ستم راحیل فاروق بھائی کا کلام رہا۔
ان کی یہ خوبصورت غزل ہماری درج ذیل گستاخی کا نشانہ بنی
دل نکلتا ہے جان سے آگے

ایک اور خوبصورت غزل ہمارے ہاتھ لگ گئی
لے جو بیگم حساب، ہنستا ہے

اور ایک اور شاندار غزل پر ہاتھ صاف کیے
تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی

محمداحمد بھائی کی خوبصورت غزل کی شان میں یہ قطعہ سرزد ہوا
جلے اگر مٹن کے کچھ کباب تیرے ہجر میں

ظہیراحمدظہیر بھائی کے خوبصورت قطعہ کی درگت بھی بنائی گئی
بیگم سے مار کھا کے بھی لاشہ نہیں بنے

عاطف ملک بھائی کی حالات کی غزل بھی ہمارا شکار رہی
مسرت کے دن بھی رُلاو گی، ظالم؟

منیب الف بھائی کی خوبصورت غزل نے اس تحریف پر اکسایا
کسی کا ہونے میں لگ گیا ہے

اور اس تخریبی کام کے لیے سب سے زیادہ حوصلہ محمد خلیل الرحمٰن بھائی کی سرپرستی نے دیا۔ اور انھی کی تحریک مہمیز دینے کا سبب بنی۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
خوبصورت سلسلہ نین بھائی!

محفلین میں سب سے پہلی ملاقات محمدابوعبداللہ بھائی سے ہوئی۔ رابطہ کرنے پر معلوم پڑا وہ اٹک میں ہی مقیم ہیں۔ ان کی دعوت پر انہیں شرف میزبانی بخشا گیا۔
دوسری، تیسری اور چوتھی ملاقات جن سے ہوئی ان کا تذکرہ ہی کیا کرنا۔ وہ آپ اپنا تذکرہ ہیں۔ ان سے بہتر انہیں کوئی بیان نہیں کرسکتا۔
میں تیرا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے
اور بیان! بیان سے تو ان کے محفل، صرف محفل؟ جہان پر رونق ہے۔ اب آپ جان ہی گئے ہیں تو جان محفل قبلہ صاحب لڑی صاحب۔۔۔۔۔
پانچویں ملاقات
اس پر فقط اتنا عرض ہے کہ؛
گزر رہے تھے رفاقتوں میں عجیب لمحے
کہ ہم سے بھی تھے ہمارے کتنے قریب لمحے۔۔۔۔۔
یہ جس آدمی سے آپ درمیان میں ملتے رہے ہیں ان ملاقاتوں کے تذکرے کہاں ہیں۔ :devil::devil3:
 
یہ جس آدمی سے آپ درمیان میں ملتے رہے ہیں ان ملاقاتوں کے تذکرے کہاں ہیں۔ :devil::devil3:
وہ کچھ ادھر ادھر ہوگئے ہیں۔۔۔۔:whistle:
اور وہ ملاقاتیں کب تھیں؟؟؟ وہ وارداتیں تھیں۔۔۔۔;)
ایک سوال کا جواب دیں۔ ایک صاحب لاہور میں مقیم ہیں دوسرے اسلام آباد میں۔ دونوں نے اکٹھے سیلفی لینی ہے۔ کیا صورت ممکن ہوگی؟؟؟
 
وہ کچھ ادھر ادھر ہوگئے ہیں۔۔۔۔:whistle:
اور وہ ملاقاتیں کب تھیں؟؟؟ وہ وارداتیں تھیں۔۔۔۔;)
ایک سوال کا جواب دیں۔ ایک صاحب لاہور میں مقیم ہیں دوسرے اسلام آباد میں۔ دونوں نے اکٹھے سیلفی لینی ہے۔ کیا صورت ممکن ہوگی؟؟؟
فوٹوشاپ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور وہ ملاقاتیں کب تھیں؟؟؟ وہ وارداتیں تھیں۔۔۔۔;)
ہاہاہاہاہاااا۔۔۔۔

ایک سوال کا جواب دیں۔ ایک صاحب لاہور میں مقیم ہیں دوسرے اسلام آباد میں۔ دونوں نے اکٹھے سیلفی لینی ہے۔ کیا صورت ممکن ہوگی؟؟؟
جواب بزبان مریم افتخار
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
کراچی سے واپسی پر لاہور کے قریب پہنچ کر @عاطف ملک بھائی سے رابطہ کیا۔ جو وقت نکال کر خاص طور پر سٹیشن آئے ملاقات کے لیے، مختصر مگر خوشگوار ملاقات رہی۔
یہ تو حد درجہ کمال ۔۔کراچی میں ہوتے بھی محروم ہیں دیدار سے۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
میں خود کو ان چند خوش نصیبوں میں سمجھتا ہوں جن کو محفلین نے ہمیشہ ہی پیار دیا اور ملاقات کی۔ عارف کریم سے ایک بہت ہی خوبصورت ملاقات رہی ہے۔ بلاشبہ وہ بھی ایک خوبصورت دن تھا۔ اس ملاقات میں @عباس اعوان بھی شامل تھے۔ میں عارف اور عباس سے پہلی بار مل رہا تھا۔
عارف کریم سے ملاقات
@جا سم محمد
یعنی افلاطون 👏🏻👏🏻👏🏻👏🏻
 
Top