مقفل مسجد میں بلند آواز میں آذان سے لوگ متحیر

145921125.JPG
 
مسجداخترالایمان

دور، برگد کی گھنی چھاؤں میں خاموش و ملول
جس جگہ رات کے تاریک کفن کے نیچے
ماضی و حال گنہگار نمازی کی طرح
اپنے اعمال پہ رو لیتے ہیں چپکے چپکے

ایک ویران سی مسجد کا شکستہ سا کلس
پاس بہتی ہوئی ندی کو تکا کرتا ہے
اور ٹوٹی ہوئی دیوار پہ چنڈول کبھی
گیت پھیکا سا کوئی چھیڑ دیا کرتا ہے

گرد آلود چراغوں کو ہوا کے جھونکے
روز مٹّی کی نئی تہہ میں دبا جاتے ہیں
اور جاتے ہوئے سورج کے وداعی انفاس
روشنی آ کے دریچوں کی بجھا جاتے ہیں
حسرت شام و سحر بیٹھ کے گنبد کے قریب
ان پریشان دُعاؤں کو سنا کرتی ہے
جو ترستی ہی رہںس رنگ اثر کی خاطر
اور ٹوٹا ہوا دل تھام لیا کرتی ہے

یا ابابیل کوئی آمد سرما کے قریب
اس کو مسکن کے لیے ڈھونڈ لیا کرتی ہے
اور محراب شکستہ میں سمٹ کر پہروں
داستاں سرد ممالک کی کہا کرتی ہے

ایک بوڑھا گدھا دیوار کے سائے میں کبھی
اونگھ لیتا ہے ذرا بیٹھ کے جاتے جاتے
یا مسافر کوئی آ جاتا ہے، وہ بھی ڈر کر
ایک لمحے کو ٹھہر جاتا ہے آتے آتے

فرش جاروب کشی کیا ہے سمجھتا ہی نہیں
کالعدم ہو گیا تسبیح کے دانوں کا نظام
طاق میں شمع کے آنسو ہیں ابھی تک باقی
اب مصلیٰ ہے نہ منبر، نہ مؤذن نہ امام!

آ چکے صاحب افلاک کے پیغام و سلام
کوہ و در اب نہ سنیں گے وہ صدائے جبریل
اب کسی کعبہ کی شاید نہ پڑے گی بنیاد
کھو گئی دشت فراموش میں آوازِ خلیل

چاند پھیکی سی ہنسی ہنس کے گزر جاتا ہے
ڈال دیتے ہیں ستارے دھُلی چادر اپنی
اس نگار دل یزداں کے جنازے پہ بس اِک
چشم نم کرتی ہے شبنم یہاں اکثر اپنی

ایک میلا سا، اکیلا سا، فسردہ سا دیا
روز رعشہ زدہ ہاتھوں سے کہا کرتا ہے
تم جلاتے ہو، کبھی آ کے بجھاتے بھی نہیں
ایک جلتا ہے، مگر ایک بجھا کرتا ہے!

تیز ندی کی ہر اِک موج تلاطم بردوش
چیخ اٹھتی ہے وہیں دور سے فانی فانی
کل بہا لوں گی تجھے توڑ کے ساحل کی قیود
اور پھر گنبد و مینار بھی پانی پانی!
***
 
فاتح

لائبریرین
ایسی خبر کو ایک مسلمان کی جانب سے پر مزاح قرار دیا جانا سمجھ سے باہر ہے؟o_O
فاتح۔ گمنام زندگی
ارے میری توبہ۔۔۔ میری مجال کہ اس ڈرامے پر ہنسوں۔۔۔ در حقیقت رونا چاہیے ایسی جھوٹی اور سنسنی پھیلانے والی افواہوں پر۔
ابھی کل ہی ایک ایمان افروز ویڈیو دیکھ کر فارغ ہوا ہوں جس میں ایک جن صاحب نماز ادا فرما رہے تھے۔
سب مل کے کہو۔۔۔ سبحان اللہ! :)
 
سید ذیشان

محفلین

نہایت افسوس کی بات ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے دور میں جب جن ٹویٹر پر اکاونٹ بنا رہے ہیں آپ کو جنات کے نماز پڑھانے پر ہنسی آ رہی ہے؟
 
پتہ نہیں سنا ہے ویران مسجدیں روتی ہیں کوئی حدیث بھی اس بارے میں شاید
محمد اسامہ سَرسَری بھائی جان سے پوچھتے ہیں ۔۔
بھائی میرے خیال میں تو یہ مسجد کی زمین کے زندہ یا مردہ ہونے کی بحث ہے جسے علمائے کرام نے من گھڑت فلسفہ قرار دیا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔
 
فاتح

لائبریرین
نہایت افسوس کی بات ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے دور میں جب جن ٹویٹر پر اکاونٹ بنا رہے ہیں آپ کو جنات کے نماز پڑھانے پر ہنسی آ رہی ہے؟
اس خرافات پر بھی ایک مرتبہ پھر سب مل کے کہو سبحان اللہ بلکہ لاحول ولا قوۃ :rollingonthefloor:
وہ سالا جن لکھتا ہے کہ
اے تمام انسانو! میں وہ پہلا جن ہوں جو ٹویٹر کی خدمات سے مستفیض ہو رہا ہے۔۔۔ ممکن ہے بعضے یہ سمجھیں کہ میں بشر ہوں لیکن حقیقتاً میں ایک جن ہوں اور تم میرے اکاؤنٹ میں حیران کن باتیں دیکھو گے۔
گویا اس فراڈیے کی خواہش ہے کہ اس کا نام گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی لکھا جائے۔ :laughing:
 
سید ذیشان

محفلین
اس خرافات پر بھی ایک مرتبہ پھر سب مل کے کہو سبحان اللہ بلکہ لاحول ولا قوۃ :rollingonthefloor:
وہ سالا جن لکھتا ہے کہ

گویا اس فراڈیے کی خواہش ہے کہ اس کا نام گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی لکھا جائے۔ :laughing:

جنات بھی خواہشات رکھتے ہیں۔ ان کو عاشق ہوتے تو اکثر دیکھا گیا ہے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صرف جن ہی عاشق ہوتے ہیں کبھی پریوں کو عاشق ہوتے نہیں دیکھا گیا ;)
 
جنات بھی خواہشات رکھتے ہیں۔ ان کو عاشق ہوتے تو اکثر دیکھا گیا ہے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صرف جن ہی عاشق ہوتے ہیں کبھی پریوں کو عاشق ہوتے نہیں دیکھا گیا ;)
مجھے تو حسرت ہی رہ گئی کوئی فیمیل جن میرے پر عاشق ہوتی۔
 
x boy

محفلین
ایسی خبر کو ایک مسلمان کی جانب سے پر مزاح قرار دیا جانا سمجھ سے باہر ہے؟o_O
فاتح۔ گمنام زندگی
یہ قدم ایک نے اٹھایا ہے لیکن بہت سے ایسے ہیں۔ ویسے اس خبر کی حقیقت وہیں جاکر معلوم ہوگی۔
ہم سب اللہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہو راستے سے مانتے ہیں ان کی طرف نازل کردہ چند آیتیں میں پیش کررہا ہوں۔
سورة الغَاشِیَة
پھر کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ہیں (۱۷) اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیے گئے ہیں (۱۸) اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں (۱۹) اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے (۲۰) پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں (۲۱) آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں (۲۲) مگر جس نے منہ موڑا اورانکار کیا (۲۳) سو اسے الله بہت بڑا عذاب دے گا (۲۴) بےشک ہماری طرف ہی ان کو لوٹ کر آنا ہے (۲۵) پھر ہمارےہی ذمہ ان کا حساب لینا ہے (۲۶)
 
فاتح

لائبریرین
جنات بھی خواہشات رکھتے ہیں۔ ان کو عاشق ہوتے تو اکثر دیکھا گیا ہے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ صرف جن ہی عاشق ہوتے ہیں کبھی پریوں کو عاشق ہوتے نہیں دیکھا گیا ;)
آپ صرف عاشق ہونے کی بات کرتے ہیں۔ آپ نے شاید پڑھا نہیں۔۔۔ انوکھی بکواس اکٹھی کرنے والی ایک ویب سائٹ نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بسنے والے ایسے خواتین و حضرات دعویداروں کے انٹرویو نشر کیے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ جنات یا ماورائی مخلوق سے ان کے جنسی تعلقات ہیں یا رہے ہیں۔ لنک تلاش کر کے شامل کرتا ہوں۔
 
Top