مقدس کے لیے میری "مشکل" غزل کی تشریح - - -

مغزل

محفلین
ایک غزل اور ہوگئی تھی، محمد امین شہزادے، مقدس بٹیا، عائشہ عزیز گڑیا رانی، عندلیب بہن، سیدہ شگفتہ بہن اور نازنین ناز گڑیا کے تفنن کےلیے پیش کرتا ہوں ۔۔۔
(کون ہے جو محفل میں آیا ہے کی لڑی میں)
سوچا اس لڑی میں لگا دوں ۔۔ تاکہ سند رہے ۔ ہاہاہاہاہ
(اس غزلو غزلی غزل کی محرّک غزل ناز غزل ہیں اور فرمائش کردہ بھی )
وہ تو اپنے ایف ایم درویش بھائی یہ سمجھ رہے ہوں گے کہ ان کی دھمکی پر کہی ہے ہاہاہاہاہاہ۔۔

آپ کی پوسٹ میں لگے ہاتھوں ہم بھی اپنے فرمائش ریکارڈ کر لیتے ہیں۔ ۔ ۔
ہاں محمود ہوجائے نہ کوئی تازہ غزل۔۔۔ ۔
غزل تم کہو اور غزل نہ کہوں ؟؟ توبہ توبہ۔ :p
غزل لو غزل سنو۔۔ (یعنی پڑھو ۔۔ ہاہاہ)
ایک کافی کا کپ ایک تازہ غزل
ایک ٹپّہ یا ٹپ ایک تازہ غزل
اپنے درویش ! جی حکم کرتے مجھے
لیجیئے ایک گپ ایک تازہ غزل
ابر آلود ہے مطلعِ دل مرا
بوند برسی شڑپ، ایک تازہ غزل
تم کہو اور غزل میں غزل نہ کہوں ؟
جاپ اور جپ، ایک تازہ غزل
بالو نوچو ! مرے ، کان کھینچو مرے !
ایک دَھول ایک دھپ ایک تازہ غزل
مجھ کو محمود درکار ہیں ’’ کافیاں ‘‘
ہو بگھونا یا ٹپ ایک تازہ غزل
(حاشیہ : دوستوں کے لیے ’’ ٹپّہ‘‘ ایک صنفِ سخن ہے، ’’ٹپ‘‘ چھیڑ میں کہا ہے۔۔۔)
اتنے شعر کافی ہیں غزل ؟ یا اور کہوں ۔۔؟؟ ہاہہاہاہا ۔۔ اسے کہتے ہیں ‘‘ سر آنکھوں پر ‘‘
بہت خوش رہو سلامت رہو شاد رہو آباد رہو۔۔۔
 

مغزل

محفلین
اور یہ ایف ایم ۔۔ اوہ سوری ۔۔ mfdarvesh ایم ایف دُرویش بھائی کے لیے۔۔۔(اسی لڑی میں)
موسمِ سرما کی نذر
(درویش بھائی آپ کے مزاج کے مطابق۔ ہاہاہاہ)​
مکھّی کی یخنی ، مچھّر کا سُوپ​
ہلکی ہلکی ٹھنڈی دھو پ​
مونگ پھلی بھی رقصاں ہے​
آدھا چکّر ، پورا ’’ لوپ ‘‘​
حاشیہ: لوپ: Loop​
 

mfdarvesh

محفلین
اور یہ ایف ایم ۔۔ اوہ سوری ۔۔ mfdarvesh ایم ایف دُرویش بھائی کے لیے۔۔۔ (اسی لڑی میں)
موسمِ سرما کی نذر
(درویش بھائی آپ کے مزاج کے مطابق۔ ہاہاہاہ)​
مکھّی کی یخنی ، مچھّر کا سُوپ​
ہلکی ہلکی ٹھنڈی دھو پ​
مونگ پھلی بھی رقصاں ہے​
آدھا چکّر ، پورا ’’ لوپ ‘‘​
حاشیہ: لوپ: Loop​

لاجواب بھائی جی
میں تو ایک فرمائش کی تھی آپ نے تو کیا سے کیا کر دیا ہے
میں آپ کے لیے اپنا نک "ایف ایم " کر لیتا ہوں اور محفل کا ایک ایف ایم چینل بھی کھول لیتا ہوں :)
 

مغزل

محفلین
لاجواب بھائی جی
میں تو ایک فرمائش کی تھی آپ نے تو کیا سے کیا کر دیا ہے
میں آپ کے لیے اپنا نک "ایف ایم " کر لیتا ہوں اور محفل کا ایک ایف ایم چینل بھی کھول لیتا ہوں :)
ہاہاہاہا۔۔ بہ سر و چشم درویش بھائی ۔ آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم
 

محمد امین

لائبریرین
محمود بھائی۔۔۔میرا نیٹ بند تھا تو میں نے یہ غزل موبائل فون پر پڑھی تھی۔۔۔ مگر موبائل پر کسی وجہ سے محفل لوگ ان نہیں ہورہی تھی۔۔۔ تو جواب نہیں دے پایا۔۔۔لاجواب ہے۔۔ :)
 

مغزل

محفلین
اور فارسی کے بارے میں یار لوگ کہتے ہیں کہ
"جانم ہی جانم" :)
درویش بھائی۔۔ میں تو ۔۔ ’’ بہ ہر طرزِ کہ می رقصانیم اے یار می رقصم ‘‘ کا قائل ہوں۔۔

(ترجمہ: ہر اس صورت میں کہ جس میں ، میں رقص کرسکتا ہوں اے میری جان ۔۔ میں رقصاں ہوں )
 

مغزل

محفلین
محمود بھائی۔۔۔ میرا نیٹ بند تھا تو میں نے یہ غزل موبائل فون پر پڑھی تھی۔۔۔ مگر موبائل پر کسی وجہ سے محفل لوگ ان نہیں ہورہی تھی۔۔۔ تو جواب نہیں دے پایا۔۔۔ لاجواب ہے۔۔ :)
اماں یار۔۔ تم بھی ناں ۔۔ پریشان خان خٹک ہو میری طرح ۔۔ چلو کوئی بات نہیں اب تو جواب دے دیا ناں ۔۔ خوش رہو میرے بھائی سلامت رہو شاد رہو آباد رہو۔۔
 

مغزل

محفلین
:rolleyes: ہوں
رقصاں، اب "میری جان" غور طلب ہے:great:
رقص ’’ جان ‘‘ کے بل بوتے پر ہی ہوتا ہے ۔۔درویش بھائی ۔۔
ذرا بلھے شاہ سے سرمد سے منصور الحلاج سے پوچھیے گا۔۔ ورنہ رانجھا رانجھا کردی میں آپے رانجھا ہوئی ۔۔ کی تہہ تک جائیے گا۔۔
(جس پہ گزری ہو وہی حال ہمارا جانے۔۔ ’’انالعشق‘‘)
اور ہاں جانم (جان +ام) یعنی ’’ میں جان ‘‘ ہوں سراپا جان۔۔
جو آپ نے لکھا ہے ناں ۔۔۔ ’’ جانم جانم ‘‘ یہ ۔۔تکرار ہے اور اسی میں کائنات ہے۔۔

(معافی چاہتا ہوں میں سنجیدہ ہوگیا۔۔ )
 

mfdarvesh

محفلین
رقص ’’ جان ‘‘ کے بل بوتے پر ہی ہوتا ہے ۔۔درویش بھائی ۔۔
ذرا بلھے شاہ سے سرمد سے منصور الحلاج سے پوچھیے گا۔۔ ورنہ رانجھا رانجھا کردی میں آپے رانجھا ہوئی ۔۔ کی تہہ تک جائیے گا۔۔
(جس پہ گزری ہو وہی حال ہمارا جانے۔۔ ’’انالعشق‘‘)
اور ہاں جانم (جان +ام) یعنی ’’ میں جان ‘‘ ہوں سراپا جان۔۔
جو آپ نے لکھا ہے ناں ۔۔۔ ’’ جانم جانم ‘‘ یہ ۔۔تکرار ہے اور اسی میں کائنات ہے۔۔

(معافی چاہتا ہوں میں سنجیدہ ہوگیا۔۔ )

ہوئے نا سنجیدہ
تبھی تو ہم بھی تہہ تک پہنچیں گیں نا :)
 

مغزل

محفلین
ہوئے نا سنجیدہ
تبھی تو ہم بھی تہہ تک پہنچیں گیں نا :)

درویش بھائی ۔۔۔۔ سلامت رہیں :
تحت الثری۔۔ تک مت چلے جائیے گا۔۔

اپنے اپنے حجروں میں تعویز پہنے رہ گئے
ہم ہوئے درویش تو درویش بیٹھے رہ گئے !
(لیاقت علی عاصم)


حاشیہ: تبھی تو ہم بھی تہہ تک پہنچیں گے نا، املا انشاء پر توجہ کی ضرورت ہے۔۔
 

mfdarvesh

محفلین
درویش بھائی ۔۔۔ ۔ سلامت رہیں :
تحت الثری۔۔ تک مت چلے جائیے گا۔۔

اپنے اپنے حجروں میں تعویز پہنے رہ گئے
ہم ہوئے درویش تو درویش بیٹھے رہ گئے !
(لیاقت علی عاصم)


حاشیہ: تبھی تو ہم بھی تہہ تک پہنچیں گے نا، املا انشاء پر توجہ کی ضرورت ہے۔۔

خدا خوفی کریں
کیوں ہمیں لات پڑوانی ہے، کہ آپ کو بھی درویشی کا شوق چڑھ گیا ہے
ایک ہم ہی تھے پر ایک اور بھی وارد ہوگئے اور اب آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
خدا خوفی کریں
کیوں ہمیں لات پڑوانی ہے، کہ آپ کو بھی درویشی کا شوق چڑھ گیا ہے
ایک ہم ہی تھے پر ایک اور بھی وارد ہوگئے اور اب آپ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ابھی آپ مجھے جانتے نہیں ناں ۔۔۔ سو ایسا کہہ رہے ہیں۔۔ ویسے درویش خود کو درویش نہیں کہتا ’’ دَر +ویش‘‘ کہتا ہے۔۔
’’ من المجرمین ‘‘ کا منصب ہے یہ۔۔ ہر ایک کو نہیں مل جاتا۔۔خوش رہیں اور گمان کی وادیوں میں کشٹ کاٹیں ۔۔
 
Top