تاسف مقدس بٹیا کے بابا قضا کی پکار پر لبیک کہہ گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

دعا ہے اللہ رب العزت مرحوم کے ساتھ رحمت اور مغفرت کا معاملہ فرمائیں اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے (آمین)
 

محمدصابر

محفلین
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام اقارب کو صبرِ جمیل کی دولت عطا کرے
 

mfdarvesh

محفلین
[ARABIC]إنا لله وإنا إليه راجعون ۔
اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا و ذكرنا و أنثانا ، اللهم من أحييته منا فأحيه على الإسلام و من توفيته منا فتوفه على الإيمان . اللهم لا تحرمنا أجرهم و لا تفتنا بعدهم ۔[/ARABIC]

مقدس ميں آپ سے وہی الفاظ کہوں گی جو نبي كريم صلى الله عليه وسلم نے اپنے نواسے كى وفات پر اپنی عزيز بيٹی سے کہے تھے :
[ARABIC]"إن لله ما أخذ وله ما أعطى فلتصبر و لتحتسب" [/ARABIC]
"بے شك اللہ ہی كا ہے جو اس نے لے ليا اور اسى كا ہے جواس نے ديا، اور اس کے پاس ہر چیز مقررہ وقت تك ہے، تمہیں صبر كرنا اور ثواب كى نيت رکھنا چاہیے ۔"
الله تعالى آپ کے والد محترم كو جنت الفردوس ميں جگہ دے اور آپ سب كو صبر و ہمت عطا فرمائے۔

بے شک، آپ نے درست کہا ہے

اللہ مقدس کے والد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
بہت صدمہ ہوا یہ جان کر۔۔ اللہ تعالٰی اپیا کے بابا جان کو اپنی رحمت میں جگہ دے اور ان کو اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

مجھے لگتا ہے تسلی کے لیے میرے الفاظ چھوٹے پڑ جائیں گے مقدس، آپ کے دکھ کو دل سے سمجھ سکتی ہوں مگر ہم قدرت کے اصولوں کو نہیں بدل سکتے، میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کے بابا کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ کو ، آپ کے گھر والوں کو صبر عطا کرے۔ آمین۔ ثم آمین
 

ساجد

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

زین

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور عزیز و قارب کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔
 

یوسف-2

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں، آمین
 

مغزل

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
مقدس بٹیا ۔ یہ غم ایسا ہے کہ ہم ایسے لوگ کوئی ایسا لفظ نہیں تلاش کر سکے کہ اس سے دکھ کا اظہار کر سکیں یا دلاسہ دے سکیں۔ قدرت نے انسان کو جہاں اپنا خلیفہ بنا بھیجا ہے
وہاں اسے اپنی قدرت و مشیت کے طابع اور مجبور رکھا ہے کہ بہر حال ہم اس سے فرار نہیں اختیار کر سکتے یہ اللہ کا کارخانہ ہے اس میں اس ذات نے جسے بھیجا اس کے فرائض کی
ادائیگی کے بعد اسے واپس بلا لیتا ہےاللہ ہمیں اپنی مشیت اور رضا کی اتباع نصیب کرے اور اس پر استقامت ۔ ۔ آمین باری تعالی والد گرامی کی جملہ نیکیوں کو قبول و منظور فرمائے
اور لغزشوں پر اپنا پرد ہ ڈال کر مغفور کرے۔ آمین
بیٹیاں یوں بھی باپ سے قریب ہوتی ہیں یہ کیسا عجیب دکھ ہے جو ہم گزارے بغیر رہ نہیں سکتے ۔ جانے کیا بات ہے کہ یہ سطور لکھتے میں آنکھیں نم ہوگئیں ۔ شاید قدرت نے اسی
احسا س کو انسان کا نام دیا ہے ۔ ۔ یا شاید ہم اپنے بچھڑے ہوئوں کو یاد کر کے لاشعوری طور پر رو پڑتے ہیں۔ ۔ آپ حوصلہ کیجے ۔۔۔ باری تعالی صبر ایوبی و یعقوبی عطا فرمائے آمین۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top