مقبولِ عام شعرا اور اچھی شاعری

سیما علی

لائبریرین
کیا واقعی رحمان فارس کی شاعری ہے یہ ۔

اکلوتی ملاقات میں تو یہ غزل سنائی تھی موصوف نے

بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں
ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں

عید کے دسترخوان پر بہاولپوری سوغات

فِرنی تھوڑی جلی ھوئی ھے، دُودھ اُبل کر راکھ ھُوا
سیخ کباب تو جیسے بالکل بھسم شُدہ انگارے ھیں !

شربت میں پٹرول کی بُو ھے، بریانی میں شُعلوں کی
تکّا بوٹی چکھ کر دیکھو، بالکل آتش پارے ھیں !

بیٹھ کے ٹھنڈے کمروں میں یُوں آگ نگلنا ٹھیک نہیں
فارس ! اب باورچی بدلو، کھانا جلنا ٹھیک نہیں

رحمان فارس

علوی صاحب
یہ ایک اور شعر

تُو میرے رُوکھے پن پر تلملا نئیں
مَیں جتنا بے مروّت اب ھُوں، تھا نئیں

آپ درست کہہ رہے ہیں اچھے شعر بھی کہے ہیں پرگردن میں سرکاری سریا بھی تو ہے۔۔۔۔۔۔پھر اس کم عمری میں ایڈیشنل کمشنر اِن لینڈ ریوینو ۔۔۔:cowboy1:
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
کیا واقعی رحمان فارس کی شاعری ہے یہ ۔

اکلوتی ملاقات میں تو یہ غزل سنائی تھی موصوف نے

بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں
ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں
اکلوتی ملاقاتوں کے لیئے انجانے خدشات کی بنا پر اچھی اچھی غزلیں رکھی ہوں گی ۔ ۔ :LOL::ROFLMAO:
 

سیما علی

لائبریرین
ٹھکانے کے بغیر چین سے بیٹھنا کیسے ممکن ہے؟

وہ عشق تو کرے گا مگر دیکھ بھال کے
فارسؔ وہ تیرے جیسا دوانہ تو ہے نہیں

اب بھلا عشق دیکھ بھال کے جو کرے ظالم کو پتہ ہی نہیں؀

چاہت میں کیا دنیا داری عشق میں کیسی مجبوری
لوگوں کا کیا سمجھانے دو ان کی اپنی مجبوری
 

لاریب مرزا

محفلین
یہ تو بہت آسان شعر ہے اس میں کونسا مشکل لفظ ہے۔
ہم نے کسی مشکل لفظ کا معانی تو پوچھا ہی نہیں تھا. مفہوم پوچھا تھا جو کہ آپ اپنے تئیں پہلے بھی بتا چکے ہیں. :)


خدا جانے یہ مطلب نکلتا ہو کہ جس نے مَن کو مولا بنایا، وہ میری طرح ہو گیا، کہ میں نے بھی مَن کو ہی مولا بنا رکھا ہے۔ بقیہ، یہی ہے کہ علی زریون سے پوچھنا پڑے گا۔ مگر، میں اس سے زیادہ گہرائی گیا تو ڈُوب جاؤں گا۔ اسی نادر غزل کا ایک اور شعر ہے،
اچھی لڑکی ضد نہیں کرتے
دیکھو عشق برا ہوتا ہے
مُجھے یقین ہے کہ ایسا شعر غالب بھی نہیں کہہ سکتے تھے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
علی بابا سے میرا کوئی تعلُق نہیں۔
میرا بابا-جی سے کوئی تعلق نہیں۔ :D
معذرت، دو بابے گڈ مڈ ہو گئے ہم سے. :)

یہ تو بہت آسان شعر ہے اس میں کونسا مشکل لفظ ہے۔
جی تو مفہوم ہم نے آپ سے پوچھا تھا. جواب بابا جی صاحب نے دے دیا.

مفہوم بتائیے.. :)
 

Ali Baba

محفلین
معذرت، دو بابے گڈ مڈ ہو گئے ہم سے. :)


جی تو مفہوم ہم نے آپ سے پوچھا تھا. جواب بابا جی صاحب نے دے دیا.

مفہوم بتائیے.. :)
بس ایک بابے کی طرف سے وہی مفہوم ہے جو دوسرے بابے نے بتایا ہے کیونکہ میرا مفہوم بھی گڈ مڈ ہو گیا ہے۔ اچھا صاف ستھرا پڑھنے میں آسان شعر ہےقسم سے۔ :p
 

بابا-جی

محفلین
بس ایک بابے کی طرف سے وہی مفہوم ہے جو دوسرے بابے نے بتایا ہے کیونکہ میرا مفہوم بھی گڈ مڈ ہو گیا ہے۔ اچھا صاف ستھرا پڑھنے میں آسان شعر ہےقسم سے۔ :p
تشریح پیش کرو، ڈرامہ بازیاں کم کرو۔ میری تشریح کے کاپی رائِٹس ہیں، اِتنی آسانی سے کام نہ بنے گا۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
ایک محفلین نے مُشاعرے کی وِیڈیو لگائی جِس میں وصی شاہ صدر مشاعرہ تھے جِن کا اپنا ایک شعر مُلاحظہ ہو۔

کیا عجب خواہشیں اٹھتی ہیں ہمارے دل میں
کر کے مُنا سا ہواؤں میں اُچھالیں تم کو

مزید کیا کہوں؟ پست ذوقی کی اِنتہا ہے۔ اچھے بھلے شاعر ہو، کچھ ڈھنگ کا کہو میاں۔

تشریح

اس شعر میں شاعر اپنی بےبسی ،احساس کمتری اور غصے کا اظہار بڑے سلیقے سے کررہا ہے

دراصل محبوب عقل و شعور میں اس سے کہیں آگے ہے

بچہ یا مناہونا بےعقلی لاچاری کی علامت ہے وہ جو کسی پر انحصار کرتا ہے

شاعر کو گوارا نہیں کہ محبوب ذہنی و جسمانی طور پر اس سے بڑھ کر ہو لہذا اسکی آرزو ہے وہ " منا" بن کر اس کی دسترس میں رہے
 

سید عمران

محفلین
توبہ توبہ اس لڑی میں کیا کچھ پڑھنے کو ملا۔۔۔
ایک تو ہمیں ویسے ہی شاعری کا زیادہ شوق نہیں۔۔۔
اگر یہاں زیادہ دیر رہے تو جو تھوڑا بہت ہے اس سے بھی نفرت ہوجائے گی!!!
:wave::wave::wave:
 

لاریب مرزا

محفلین
بس ایک بابے کی طرف سے وہی مفہوم ہے جو دوسرے بابے نے بتایا ہے کیونکہ میرا مفہوم بھی گڈ مڈ ہو گیا ہے۔ اچھا صاف ستھرا پڑھنے میں آسان شعر ہےقسم سے۔ :p
پھر تو آپ کو اپنے اس خیال پر نظر ثانی کرنی چاہیے. :)

علی زروں سے اچھا شاعر آ ج کل کوئی نہیں ہے۔ انا عشق

من جس کا مولا ہوتا ہے
وہ بالکل مجھ سا ہوتا ہے

بہت سے نئے شعراء بہت قابل ہیں جو محض لفظی ورزش نہیں کرتے بلکہ حقیقتاً معیاری کام کر رہے ہیں. :)
 

Ali Baba

محفلین
پھر تو آپ کو اپنے اس خیال پر نظر ثانی کرنی چاہیے. :)



بہت سے نئے شعراء بہت قابل ہیں جو محض لفظی ورزش نہیں کرتے بلکہ حقیقتاً معیاری کام کر رہے ہیں. :)
معیاری بھی خوب ہے، کوئی نام والا شاعر لفظی شعبدہ بازی کرے تو صنعتوں کا استعمال ہے وہ بھی خالص گھریلو، اور اگر کوئی نیا کر لے ٹھٹھے باز ہو جاتا ہے۔ :sneaky:
 

Ali Baba

محفلین
معذرت، دو بابے گڈ مڈ ہو گئے ہم سے. :)


جی تو مفہوم ہم نے آپ سے پوچھا تھا. جواب بابا جی صاحب نے دے دیا.

مفہوم بتائیے.. :)
کوئی حدیث ہے یا کوئی قول ہے کہ جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا، اپنا آپ یعنی اپنا من، اور رب تو مولا ہے ہی سو جس کا اپنا آپ مولا ہوتا ہے یعنی جس کا رب مولا ہوتا ہے وہ علی زریون جیسا ہوتا ہے، کیسا دیا؟ :laugh:
 
Top