معلوماتِ عامہ کے سوالات

ان کے بچوں کو کیا کہتے ہیں؟؟؟
شاید انکا کوئی نام بھی ہو، لیکن میرے علم میں نہیں ہے۔
خچر اور ٹٹو میں کیا فرق ہوتا ہے؟؟؟
خچر شباہت میں گھوڑے سے ملتا ہے لیکن زیادہ خصوصیات گدھے والی ہوتی ہیں۔ البتہ ٹٹو کے بارے میں رائے ابہام کا شکار ہے۔ چھوٹے قد کے گھوڑے کو بھی ٹٹو کہا جاتا ہے اور گدھے اور گھوڑی کے ملاپ سے وجود میں آنے والے جانور کو بھی۔ :)
 

اے خان

محفلین
ارے خان صاحب میں بھی انتہائی سنجیدہ ہوں، کیا عمدہ شعر ہے کسی کا!

سنبھالا ہوش تو مرنے لگے حسینوں پر
ہمیں تو موت ہی آئی شباب کے بدلے
:)
ہائے حالات کے موافق شعر ہے.
کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ یہ کیا روگ ہے ان حسینوں کو خبر تک نہیں ہوتی کہ کوئی ان پر مر مٹ رہا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
ہائے حالات کے موافق شعر ہے.
کبھی کبھار سوچتا ہوں کہ یہ کیا روگ ہے ان حسینوں کو خبر تک نہیں ہوتی کہ کوئی ان پر مر مٹ رہا ہے
صبر کریں خان صاحب، اور کیا بھی کہا جا سکتا ہے

"خاک ہو جائیں گے خاں اُن کو خبر ہونے تک" :)
 
Top