معلوماتِ عامہ کے سوالات

محمدظہیر

محفلین
اس انگریز آرکیٹکٹ کا نام کیا ہے جسے بارڈر کمیشن کا چیرمین بنا کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لکیر کھینچنے کی مشکل ذمہ داری سونپی گئی تھی
 
زیک

مسافر
اوہ اب سمجھا۔ وہ کیا ہے کہ ہمارے ہاں یہ صاحب اسی نام سے مشہور ہیں، اور ان کی دستاویز بھی ریڈکلف ایوارڈ کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے۔
آپ نے اس کا نام درمیان میں سپیس ڈال کر توڑ دیا تھا۔ اردو لکھتے ہوئے بہت لوگ ایسے ہی syllable کو لفظ بنا دیا کرتے ہیں۔
 
گلزار خان

محفلین
اگر یہ سوال یہاں پوچھا نا گیا ہو تو بتائیں دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں کہاں پائی جاتی ہیں یا دنیا میں سب سے زیادہ کھجوروں کے درخت کہاں ہیں ۔؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین

بقول وکی پیڈیا، دنیا میں سب زیادہ کھجور کی پیداوار مصر میں ہے۔ اسکے بعد ایران اور اسکے بعد سعودی عرب۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اگلا سوال۔ جاوید نامہ، علامہ اقبال کی کتاب ہے جس میں انہوں نے اپنا افلاک کا (خیالی) سفر منظوم کیاہے اور اس سفر میں ان کے راہنما مولانا رُومی تھے۔ سوال یہ ہے کہ ایک مغربی شاعر نےبھی ایسا ہی ایک سفر نامہ لکھ رکھا ہے، شاعر کا نام، کتاب کا نام اور شاعر کے راہنما کا نام بتائیے۔
 
یاز

کہیں یہ اٹلی کا شاعر دانتے تو نہیں جس نے انفرنو نامی نظم لکھی اور اس کے لئے ورجل نامی قبل از مسیح کے شاعر سے فکری رہنمائی پائی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کہیں یہ اٹلی کا شاعر دانتے تو نہیں جس نے انفرنو نامی نظم لکھی اور اس کے لئے ورجل نامی قبل از مسیح کے شاعر سے فکری رہنمائی پائی۔
دانتے آپ نے درست کہا لیکن کتاب کا نام "ڈیوائن کامیڈی" ہے جو دنیائے ادب کی بہترین کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ مشہور رومن شاعر ورجل ہم سفر ہے اور راہنمائی کرتا ہے۔ دانتے کی یہ کتاب چودہویں صدی عیسوی کے شروع میں شائع ہوئی تھی۔ اقبال کے ناقدین کے مطابق اقبال کا جاوید نامہ اسی کتاب سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے کیونکہ بہت زیادہ مماثلت ہے، جب کہ اقبال کے مداحین کا کہنا ہے کہ دانتے کی اپنی کتاب مسلمانوں کی معراج کی احادیث اور روایت سے متاثر ہے اور مسلمان صوفیا بھی اس موضوع یعنی افلاک کے خیالی سفر کے بارے میں لکھ چکے ہیں۔

جاوید نامہ پر ایک مضمون میں نے کسی اچھے زمانے میں وکی پیڈیا پر شروع کیا تھا، لیکن افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہائے
 
یاز

محفلین
دانتے آپ نے درست کہا لیکن کتاب کا نام "ڈیوائن کامیڈی" ہے جو دنیائے ادب کی بہترین کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ مشہور رومن شاعر ورجل ہم سفر ہے اور راہنمائی کرتا ہے۔ دانتے کی یہ کتاب چودہویں صدی عیسوی کے شروع میں شائع ہوئی تھی۔ اقبال کے ناقدین کے مطابق اقبال کا جاوید نامہ اسی کتاب سے متاثر ہو کر لکھا گیا ہے کیونکہ بہت زیادہ مماثلت ہے، جب کہ اقبال کے مداحین کا کہنا ہے کہ دانتے کی اپنی کتاب مسلمانوں کی معراج کی احادیث اور روایت سے متاثر ہے اور مسلمان صوفیا بھی اس موضوع یعنی افلاک کے خیالی سفر کے بارے میں لکھ چکے ہیں۔

دانتے صاحب اور انفرنو وغیرہ کے بارے میں ڈین براؤن کے تازہ ترین ناول انفرنو سے ہی علم ہوا تھا، ورنہ پہلے تو نام ہی سنا تھا بس۔
 
Top