معلوماتِ عامہ کے سوالات

محمد وارث

لائبریرین
اہم سوال؛ دنیا کی سب سے قدیم انسانی تہذیب کا نام بتائیں۔
اہم جواب: دریاؤں کے درمیان کی زمین (فرات او ر دجلہ کا درمیانی علاقہ)، زرخیز ہلال (فرٹائیل کریسنٹ) کا حصہ، میسو پوٹیمیا کی سمیرین تہذیب، جو پانچ ہزار سال قبل مسیح سے بھی زیادہ پرانی ہے۔
 
arifkarim

معطل

دوسری قدیم ترین تہذیب کا نہیں پوچھوں گا کہ اسمیں سے ہمارے سندھ والے سائیں نکل آئیں گے :)
 
یاز

محفلین
اگلا سوال
1965 میں ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی تو چونڈہ اور اس کے گردونواح میں ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور مقام پہ بھی ٹینکوں کی بڑی لڑائی ہوئی تھی۔ جگہ یا سیکٹر کا نام بتائیے۔
 
معرکہ اصل اتر جس میں پاکستان کے ۱۰۰ سے زائد ٹینکس تباہ ہوئے اور یوں بھارتی شکست جیت میں بدل گئی
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Battle_of_Asal_Uttar#
 
جواب درست ہے جناب۔ عام طور پہ اس کو کھیم کرن کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، کیونکہ بحیثیتِ مجموعی یہ علاقہ کھیم کرن سیکٹر کہلاتا تھا۔ تاہم اصل مقام "آصل اُتر" ہی تھا۔
 
کیا یہ نام پہلے سے ہی اصل اتر تھا یا جنگ کے بعد رکھا گیا؟
 
یاز

محفلین
کیا یہ نام پہلے سے ہی اصل اتر تھا یا جنگ کے بعد رکھا گیا؟

اس بابت کچھ کہنے سے قاصر ہوں، کیونکہ میں نے تو یہ نام ہی پہلی بار سنا ہے۔ مجھے بس کھیم کرن کا ہی پتا تھا۔ البتہ اسی جنگ کے بعد ایک جگہ کا نام "پیٹن نگر" ضرور رکھا گیا تھا، جہاں تباہ شدہ پاکستانی پیٹن ٹینک اکٹھے کئے گئے تھے۔
 
زیک

مسافر
اس بابت کچھ دن قبل ہی پڑھا تھا۔ اگر صحیح یاد ہے تو یہ سوازی لینڈ کا بادشاہ تھا جو لگ بھگ 85 سال تخت نشین رہا۔
سوازی لینڈ کا بادشاہ Sobhuza کل 82 سال تخت نشین رہا۔ اس میں وہ وقت بھی شامل ہے جن اس کی دادی اس کے نام پر حکومت کر رہی تھی۔
 
Top